سوالا ۔۔۔۔۔۔۔ جوابا

ہمارے ایک بھائی نے ہمیں ایک کالم بنام “میری ڈائری“ پر کچھ سوالات پوچھے تھے ۔۔۔۔۔ چونکہ جوابات قدرے طویل ہوگئے لہذا سوچا کہ ایک عدد نیا آرٹیکل ترتیب دیا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ صاحبان تک اپنا موقف پیش کرسکوں لہذا ان بھائی کے سوالات اور اپنے جوابات پیش کررہا ہوں ۔۔۔۔
 

Kamran sb yeh sb aap ki nazar mein theak ho ga.mera ak sawal ha pls reply lazmi krain.
1.Yeh kudkash hamly kon krwa raha hai ya kon kr raha hai?
agr aap k khial mein yeh muslman krwa rahy hain ya yeh log jo juno ny front mein talibaan ka roop apnaia hoa hai yeh talibaan hain ya muslman???????????????????
kamran bhai aap janty hain k bartania mein or amrica mein zameen dooz madaris banaey gy hai?
kia aap janty hain keh in madaris mein taleem kia de jati hai.taleem deny wally or lainy wally kon log hain?????????????????
kia aap ko pata hai yeh bartania or us sy farigh shuda yahoodi agent aalim kiss mulk ko tabah krny k lieay bheajy jaty hain?
kia aap janty hain keh muslman ko kon badnaam kr raha ha??
kia aap janty hain keh malala to masoom hai pr iss ko istimal krny walla or iss ko issues bana kr kiss mulk ka aman tabah krny chahty hain????????
malala pr hamla tu kia uss k sath zakhmi hony walli hamri behno pr hamla bhi kably muzammat hai or wo bachia bhi kably muzamat hai un ka mamla bhi uthana chahiay tha jo drone hamlo mein zakhmi ho rahy hain mazoor ho rahy hain??????
kia aap janty hain keh drone hamlo ki jo report tiyaar ki gai hai uss mein kitnay percent log begunah shaheed ho rahy hain???????????????????????
or aap ka kia khaial hai keh yeh drone hamly hony chahiay aaien??
 


بھائی حبیب الرحمان سرگودھا السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،

آپ کے تمام سوالات بغور پڑھنے پر سمری یوں سامنے آئی کہ آپ مجھ سے چند مخصوص پوائنٹ پر میرا نقطہ نظر جاننا چاہ رہے ہیں ۔۔۔ لہذا اپ کے تمام سوالات کا انشاءاللہ عزوجل جواب دیا جائے گا ۔۔۔۔۔۔۔

١- خود کش حملوں کا تعلق ان تمام اینٹی پاکستان اور اینٹی اسلام قوتوں سے ہے جن کے آلہ کار نام نہاد مسلمان جو کہ میر جعفر و میر صادق کی ذریت کہلانے کا حق ادا کرہے ہیں۔ اینٹی اسلام و اینٹی پاکستان قوتوں میں بلاتردد امریکہ و اسرائیل و انڈیا ٹاپ پر ہیں جن کے ھاتھ کی ڈوریں نام نہاد مسلمان کہلانے والے ظالمان کو کٹھ پتلی بنائے ہوے ہیں۔ ان ظالمان میں مسلمانوں کے روپ میں نان مسلم بھی شامل ہیں مگر ان کا اٹھنا بیٹھنا اور میل ملاپ ان ظالمان سے اس قدر گہرا ہوگیا ہے کہ اب سب کچھ گڈ مڈ ہوگیا ہے۔ لہذا باطنی طور پر بے شک یہ دوگروہ “نام نہاد مسلمان“ اور “ کفار“ ہیں ۔۔۔۔۔ مگر بظاہر یہ سب ظالمان ، اینٹی اسلام و اینٹی پاکستان ہیں۔ (نوٹ۔۔۔۔ نام نہاد مسلمانوں کو اینٹی اسلام کہنے کا مقصد یہ کہ جو بھی شخص اپنی دانست سے اسلام کی تشریح کرے وہ خود بھی گمراھ اور دوسروں کو بھی گمراھ کرنے والا ہوتا ہے ۔۔۔۔ کیونکہ اسلامی تعلیمات و مسائل و معاملات کی تشریح اہل علم و اہل حق کا ورثہ ہے )

٢- اس سوال کا جواب میں اوپر دے چکا ہوں ۔

٣- امریکہ ، برطانیہ میں زمین دوز مدارس ۔۔۔۔۔۔ استاد و طالب کی پہچان ۔۔۔۔۔۔ یہودی ایجنٹ کہاں بھیجے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے عزیز یہ معاملات اب سے نہیں بلکہ برطانوی ایجنٹ ہمفرے کی کتاب “ہمفرے کے اعترافات“ کا مطالعہ کر لیجئے آپ کو بخوبی علم ہوجائے گا ۔۔۔۔ کہ یہ معاملات تو کئی عشروں سے مسلمان قوم کے ساتھ کئے جارہے ہیں ۔۔۔۔۔۔ پہلے بھی ایسے ہی مدارس و نام نہاد عالموں کی تربیت کی جاتی تھی ۔۔۔۔ اور اب بھی ایسا ہی ہے ۔۔۔۔ بہرحال “ہمفرے کے اعترافات“ پڑھنے کے بعد آپ کو بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملے گا۔

٤- آپ کا سوال کہ مسلمانوں کو کون بدنام کررہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے بھائی حقیقت حال یہ ہے کہ “مسلمان ہی مسلمان کا دشمن ہے“ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کیسے ؟؟؟؟؟؟؟ سنئے ھمارے نبی محترم صاحب لولاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان عالیشان کا مفھوم ہے کہ “ظلم کو ھاتھ ، زبان سے روکو ورنہ دل میں برا جانو“ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے ھمارے آس پڑوس ، عزیز رشہ دار ، محلے والے ، شہر و ملک میں ھماری اپنی دسترس میں ہونے والے کتنے لوگ ھمارے ظلم سے محفوظ ہیں ۔۔۔۔ ھم کتنوں کو روکتے ہیں اور کتنوں کو برا جانتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ چونکہ ہماری تربیت اسلامی اصولوں پر نہیں ہوئی ہوتی لہذا ہم غلط کرتے اور اس پر اکڑتے ہیں ۔۔۔۔۔ یہی نفسیات ہمارے باطن کو آلودہ کردیتی ہے ۔۔۔۔ لہذا جیسے جیسے ھماری دسترس کا دائرہ بڑھتا رہتا ہے ھم آپ ظالم سے ظالم ترین بنتے چلے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ (سوائے ان کے جن کے نفس باطنی آلائشوں سے آلودہ نہیں ہوتے) ۔۔۔۔۔۔۔۔ چونکہ ہم ظلم کرنے والے اور اس پر اکڑنے والے اور ظلم کے حق میں دلائل دینے والے ہوتے ہیں لہذا ظلم کو طلم سمجھتے ہی نہیں ۔۔۔۔ ظالم کا ھاتھ پکڑتے ہی نہیں ۔۔۔۔۔ اور دل تو چونکہ سیاہ ہوچکا ہوتا ہے لہذا دل سے برا بھی نہیں جانتے ۔۔۔۔۔۔ پس حق تسلیم کرنے والوں کو اہل حق میں اٹریکشن فیل ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ اسی طرح ظلم کرنے والوں کو ظالموں سے پیار اور دلی انسیت یا چونکہ یہ ایک نفسانی و شیطانی کیفیت ہے لہذا دنیوی فوائد کے حصول کے لئے ظالموں سے قربت ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔ پھر حق زبان پر جاری ہوتا نہیں ۔۔۔۔۔ صرف اور صرف گمراہی ہی مقدر بن جاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ چنانچہ ہمیں کسی بیرونی دشمن کی ضرورت رہتی نہیں اور میر جعفر و میر صادق ھمارے اپنے اندر ہی پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔ کسی اور کو کیا دوش دیں ۔۔۔ !!! کیوں کہیں کہ امریکہ دشمن ہے یا اسرائیل و بھارت دشمن ہیں ۔۔۔۔ درحقیقت ھم اپنے آپ کے خود دشمن ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ ھم دشمنوں کے مظالم پر پردہ ڈالنے والے اور انھیں انکے ظلم پر شہہ دینے والے ہیں ۔۔۔۔۔

٥- ملالہ مظلوم ۔۔۔۔ آج تک کی معلومات یہی بتاتیں ہیں ۔۔۔۔ اسے استعمال کرنے والے یہی میر جعفر و میر صادق ہیں ۔۔۔۔ کیونکہ ملالہ پر حملہ اور ظالمان کا فخریہ اعلان یہی ثابت کرتا ہے کہ یہ ظالمان جن قوتوں کے آلہ کار ہیں انھی کے اشارہ پر ملالہ پر حملہ کرکے اور ان ظالمانوں کے دیدہ و نادیدہ ھمدردوں کی طرف سے سارا زور “ملالہ کے عیوب تلاش کرکے اصل واقعے سے چشم پوشی اختیار کرنا اور کرانا ، دراصل اینٹی اسلام و اینٹی پاکستان قوتوں کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں براہ راست عمل دخل کا موقع دینا اور امریکی و نیٹو فورسز کو پاکستان کی حدود میں داخل کرانا ہے تا کہ پاکستان کو قابو کرکے انڈیا اور چین دونوں ملکوں پر نظر رکھی جاسکے۔ اور بھی بہت کچھ ۔۔۔۔

٦- ھماری بہنیں چاہے وہ جامعہ حفصہ میں شہید ہوئی ہوں یا ڈرون حملوں میں یا بم دھماکوں میں یا کسی بھی قسم کے جان لیوا حملوں میں شہید ہوئی ہوں سب کی سب قابل احترام ہیں۔ ہم آپ کسی کا خون معاف نہیں کرسکتے ۔۔۔ کیونکہ بے گناہ خواتین پر حملہ اسلامی احکامات سے روگردانی و لاعلمی کی نحوست کی وجہ سے ہے۔ ان معاملات میں صرف اسلامی بہنیں ہی نہیں بلکہ اسلامی بھائی بھی شامل ہیں۔ اور صرف اسلامی بہنیں یا بھائی ہی نہیں بلکہ تمام انسانوں پر ظلم بھی ظلم ہی شمار ہوگا۔ نہ اگر نہ مگر ۔۔۔۔۔۔ صرف اور صرف حق ۔۔۔۔۔۔۔

٧- میری معلومات کے مطابق بہت احتیاط کے ساتھ شاید ٠٢ پرسنٹ بھی نہیں ۔۔۔۔ واللہ اعلم

٨- کیوں ہونے چاہئیں ڈرون حملے ۔۔۔۔۔ اگر ہماری فورسز کو ظالمان یا اس نام کے بغیر بھی جو بھی اینٹی پاکستان و اینٹی اسلام قوتیں ہیں ان کے خلاف لڑنا ہے تو خود آگے بڑھ کر ایسے بدبختوں کا راستہ روکا جائے ۔۔۔۔۔۔ اپنی حدود میں غیروں کو آنے دینے کا مطلب اپنی نااہلی پر مہر ثبت کرانا ہے ۔۔۔۔ یقینن ڈرون حملے رکنے چاہئیں ۔۔۔۔ اور جو بھی شدت پسند گروپس ہیں یا تو ان کے ساتھ ڈائیلاگ کئے جائیں ۔۔۔۔ اور اگر بات بڑھتی ہے تو بزور طاقت روکا جائے ۔۔۔۔ مگر اپنے گھر کو خود صحیح کیا جائے نہ کہ دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑا جائے۔

والسلام
Kamran Azeemi
About the Author: Kamran Azeemi Read More Articles by Kamran Azeemi: 19 Articles with 50238 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.