|
|
وعلیکم السلام غضنفر بھائی مسجدوں سے باہر شہر اعتکاف بسانے کی مزید وضاحت فرمادیں تاکہ اس کا جواب دیا جائے۔ آپ کا سال زکوہ کس دن مکمل ہورہا ہے سوال میں اس کی وضاحت نہیں ہے تو اگر آپ کا سال زکوہ یکم رمضان کو مکمل ہوتا ہے تو یکم رمضان کے دن جتنی رقم حاجت سے زائد آپ کی ملک تھی اس کی زکوہ آپ پر لازم ہے اور اگر سال زکوہ یکم رمضان کو تکمیل نہیں پاتا بلکہ ابھی سال زکوہ مکمل ہونا باقی ہے تو اس صورت میں یکم رمضان کو موجود رقم کی زکوہ نکالنے کے بعد سال زکوہ مکمل ہونے سے قبل جو بھی رقم حاجت سے زائد آئے گی اس کی زکوہ بھی ادا کرنا ضروری ہے تو اب آپ غور فرمالیں کہ آپ کا سال زکوہ مکمل ہونے کے بعد یہ رقم آئے تو ابھی اس کی زکوہ دینا لازم نہیں اور اگرابھی سال زکوہ مکمل نہیں ہوا ہے تو جو بھی حاجت سے زائد یعنی ماہانہ خرچہ کے علاوہ جو بھی رقم آئے اس کی زکوہ نکالیں گے اور جو رقم آپ نے اندازے سے اپنی حاجت کی نکال کر رکھ لی تھی اور اب اس میں سے کچھ رقم بچ گئی ہے جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ باقی رہ جانے والی رقم آپ کی حاجت سے زائد تھی لہذا اس بچ جانے والی رقم کی زکوہ دینی ہوگی |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
Aug, 11 2012
|
|
|
|
|
|
|
| اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اور بہترین جزا عطا فرمائے۔ آمین |
|
|
By:
Ahmad,
Lahore
on
Aug, 11 2012
|
|
|
|
|
|
|
السلام علیکم مفتی صاحب سوال کے دوسرا حصہ کا جواب نہیں دیا کہ مسجدوں سے باہر جو شہر اعتکاف بسائے جاتے ہیں ان کا کیا حکم ہے۔ سوال نمبر ٢،میں نے یکم رمضان کو اپنی زکوہ کا حساب کیا اور اپنی ضرورت کے مطابق روپے رکھ لئے زکوہ تو میں نے ادا کردی اب جو ضرورت کے لئے پیسے رکھے تھے (اندازے سے)ان میں سے کچھ روپے بچ گئے ہیں کیا ان پر بھی زکوہ ادا کردوں اور اسی دوران میرے پاس تنخواہ اور دوسری مد میں کچھ پیسے اور آگئے ہیں کیا ان پر بھی زکوہ بنتی ہے۔ براہ کرم تفصیلی جواب دیں۔ شکریہ۔ |
|
|
By:
Ghazanfar Ali,
Lahore,Pakistan
on
Aug, 11 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام غضنفر بھا ئی معتمدو مفتی بہ قول پر اعتکاف کے لئے جامع مسجد ہونا شرط نہیں ہے بلکہ عام مسجد میں بھی اعتکاف ہوجا ئے گا۔
|
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
Aug, 10 2012
|
|
|
|
|
|
|
السلام علیکم مفتی صاحب میں نے سنا ہے کہ مردوں کے لئے اعتکاف کی شرائط میں سے ایک یہ بھی ہے کہ وہ جامع مسجد میں قیام کرے تو اس صورت میں جو لوگ شہرے اعتکاف جو کہ اجتماعی حالت کی وجہ سے مسجدوں سے باہر ہوتا ہے ان کے اعتکاف کے بارے میں کیا حکم ہے |
|
|
By:
ghazanfar ali,
Lahore,Pakistan
on
Aug, 09 2012
|
|
|
|
|
|
|
|
Masha Allah Bohat Hi Aham Malomat Hain Allah Aap ko jazai Kher ata farmae.
|
|
By:
Abu Hanzalah M.Arshad Madani,
Karachi
on
Aug, 09 2012
|
|
|
|
|