HW Home
News
Finance
Cricket
Videos
Images
Mobiles
Classifieds
Dictionaries
Islam
Articles
Poetries
More on HW
News in English
Stock Exchanges
|
Forex Updates
|
Business Directory
|
Calculators
|
Gold Rates
|
Brokers List
|
Business News
|
Prize Bond Results
|
Commodity Rates
Live Cricket Score
|
DreamTeam (Fantasy Cricket Game)
|
Cricket Highlights
|
Player Profiles
|
Sports News
|
Sports Games
Funny
|
Current Affairs
|
Politics
|
Sports
|
Bizzare & Weird
|
Arts & Talent
|
Science & Tech
|
Society & People
Post Image Report
|
Post Video Report
Mobile Phones
|
SMS Messages
|
SMS Templates
|
SMS InfoService
|
Web2SMS
|
Ringtones
|
Softwares
|
Games
|
Wallpapers
|
Screen Savers
|
Themes
Mobile Phones
|
For Sale
|
Vehicles
|
Real Estate
|
Matrimonial
|
Computers
|
Jobs
|
Classes
|
Services
|
Pets
|
Community
Urdu - English
|
Arabic - Urdu
|
Arabic - English
|
Hindi - Urdu
|
Hindi - English
|
Spanish - Urdu
|
Spanish - English
|
German - Urdu
|
View all
Online Quran
|
Quran Recitation
|
Online Naat
|
Islamic Names
|
Prayer Times
|
Qibla Direction
|
Hijri Calendar
|
Articles
|
Wallpapers
|
Islamic SMS
Recent Articles
|
Most Viewed Articles
|
Most Rated Articles
|
Featured Articles
|
Interviews
Post your Article
|
اپنا مضمون شائع کریں
Recent Poetries
|
Most Viewed Poetries
|
Most Rated Poetries
|
Poetry SMS
Post your Poetry
|
اپنی شاعری شائع کریں
Photos Home
|
Latest Photos
|
Most Viewed Photots
|
Most Commented Photos
|
Random Photos
Chat Rooms
|
Student Corner
|
Directories
|
Weather Updates
|
Urdu Editor
|
Blogs
|
Forum
|
Events
|
Domain & Hosting
|
Online Tools
Home
»
Urdu Articles
»
Literature & Humor Articles
»
کچھ لوگ محبت کا صِلہ مانگ رہے تھے
کچھ لوگ محبت کا صِلہ مانگ رہے تھے
(M.Ibrahim Khan, Karachi)
جس طرح سیلاب کا سیزن ختم ہونے کے بعد بھی سیلاب کے نام پر سیاسی دکان چمکانے اور اپنی اپنی جیب بھرنے کا سیزن تادیر چلتا رہتا ہے بالکل اُسی طرح لیاری میں آپریشن تو ختم ہوچکا مگر اس کے مختلف علاقوں کو کسی نہ کسی حوالے سے فتح کرنے کی کوششیں دم نہیں توڑ رہیں۔ گولہ بارود نہ سہی، وعدوں اور دعووں کی بمباری ہی سہی! گز بھر کا گھاؤ لگاکر دو انچ ڈبیہ میں مرہم عطا کیا جارہا ہے! آپریشن اور مابعد اقدامات سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ لیاری میں جو کچھ کیا گیا وہ محبت کے اظہار ہی کی ایک صورت تھی!
یہ سب کِس کھاتے میں ہو رہا ہے؟ جمہوریت کے کھاتے میں؟ اگر دنیا بھر میں جمہوریت کی تعبیر و تشریح بدل دی گئی ہے اور اب جمہوریت کا حقیقی مفہوم جمہور کے خلاف جانا ہے تو پھر ٹھیک ہے!
لیاری والوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ صرف اُن کی نہیں بلکہ خود پیپلز پارٹی کی بھی آزمائش ہے۔ حکمراں جماعت پورس کے ہاتھیوں کے مانند اپنے ہی لوگوں پر پل پڑی۔ ایک پوری بستی کو سائڈ لائن کرکے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے نام پر غربیوں کے لیے زندگی مزید دشوار بنادی گئی۔ وفاداری کا کیا یہی صِلہ ہوا کرتا ہے؟ دنیا حیران ہے کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ غریب کو جینے کے حق سے بھی محروم کرنے کی ٹھان لی گئی ہے! احساس، مروت، لحاظ، شرم، غیرت .... سبھی کچھ لپیٹ کر بالائے طاق رکھ دیا گیا ہے۔ طے کرلیا گیا ہے کہ جب کِسی کو مخالفت پر سزا دی جائے گی اور ضمیر کا گلا گھونٹ دیا جائے گا تاکہ کوئی آواز نہ آئے اور سُن کر سوچنے کی زحمت سے بچا جاسکے۔
لیاری میں محض ایک ہفتے کے دوران کیا نہیں ہوا۔ اعتبار کا خون بہا، اعتماد کی لاش گری، تعلقات کی تدفین ہوئی۔ ایک علاقے کو وفا کا صِلہ طلب کرنے، حقوق کے لیے آواز اُٹھانے پر سزا دینے کا سوچا گیا اور تمام اقدار فراموش کردی گئیں۔ لیاری سے شہر کی طرف جانے والے تمام راستے بند کردیئے گئے اور بدامنی و ہلاکت خیزی کی کھائی کو جانے والے تمام راستے کھول دیئے گئے!
لیاری کے لوگ یہ نہیں کہہ سکتے کہ اُنہیں ناکردہ گناہوں کی سزا ملی ہے۔ حکومت ایسی ظالم بھی نہیں کہ کِسی کو کِسی جرم کے سرزد ہونے سے پہلے سزا دے۔ اہل لیاری نے پیپلز پارٹی کو چاہا تھا، اُس کے لیے گالیاں اور گولیاں کھائی تھیں سو اِس جرم کی سزا دی گئی! جن کی ہر آتی جاتی سانس میں جئے بھٹو کی صدا بسی ہوئی تھی اُن کے لیے سانس لینا بھی دُوبھر کردیا گیا۔
لوگوں کے ذہنوں میں طرح طرح کے سوالات اُبھرے۔ ہر نقش کہن کو مِٹانے کی ریت کیوں ڈالی جارہی ہے؟ جمہور کی سلطانی کے عہد میں جمہور کو موت کی نیند سُلانے پر اِصرار کیوں؟ ارشاد ہوا جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ چلیے مان بھی لیا کہ جمہوریت کچھ اور نہیں انتقام ہے تب بھی سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انتقام اپنوں سے کب لیا جاتا ہے؟ اور اگر یہ محبت کا اظہار ہے تو ایسی محبت سے لیاری کے غریب باز آئے! وہ جن کی جے جے کار کرتے نہ تھکتے تھے اُنہی کے ہاتھوں مارے جارہے ہیں اور لبوں پر شِکوہ ہے۔
ہم سے تو تم کو ضِد سی پڑی ہے!
کبھی کبھی دل نے یہ بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ شاید یہ جمہوریت کا جدید ترین ورژن ہو اور ابھی تک ہمارے ذہن اِسے سمجھنے سے محض قاصر ہیں!
لیاری کو بار بار زیادتی کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے اور پھر سیتا کی طرح اگنی پریکشا بھی دینا پڑی ہے! اور سِتم ظریفی یہ ہے کہ اُس کے رام لکشمن ہی اُس کے خلاف ہوگئے ہیں! پھر بھلا باہر کے کِسی راون کی کیا ضرورت؟ اپنے ہی غیروں کے ساتھ مل کر بار بار لنکا ڈھا رہے ہیں!
لیاری کے مکین یہ سوچ رہے ہیں کہ جن جرائم پیشہ افراد کی بیخ کُنی کا بہانہ گھڑ کر آپریشن کیا گیا ہے وہ بھی اِس قدر تو جینا حرام نہ کرتے تھے۔ لشکر کشی تو اُن کے مزاج کا حصہ نہ تھی۔ وہ علاقوں کو بند کرکے مکینوں کو گھروں میں محصور تو نہ کرتے تھے۔ اگر کرتے بھی تو کیا غلط ہوتا کہ وہ تو جرائم پیشہ تھے، مگر قانون نافذ کرنے پر مامور ریاستی مشینری کو تو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ مگر یہ تو خیر غریبوں کی سوچ ہے، جن کے ہاتھ میں اقتدار اور اختیار ہوا کرتا ہے وہ اِس سطح سے بہت بلند ہوکر سوچتے ہیں۔ اُن کے منصوبوں میں عوام کی سی سطحی سوچ کہیں دکھائی نہیں دیتی۔
خفیہ والوں کے نیٹ ورک کا کوئی جواب نہیں۔ کالعدم امن کمیٹی والوں نے مزاحمت کی تو اندازہ ہوا کہ ان کے بارے میں تمام اندازے غلط تھے۔ اِن غلط اندازوں کا ذمہ دار کون ہے؟ سرکاری وسائل پر پَلے ہوئے خفیہ والے کیا گھاس کھودتے رہے تھے؟ زندگی کی جنگ میں ہارے ہوئے، وقت کے ستائے ہوئے انسانوں کو جرائم پیشہ اور ایرانی مال کا اسمگلر تو کہتے ہی تھے، اب ان پر علیٰحدگی پسند ہونے کا لیبل بھی چسپاں کردیا گیا۔ اور پھر وزیر داخلہ نے یہ کہتے ہوئے قلم توڑ دیا کہ لیاری میں طالبان نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں! اِس بیان کے بعد تو کچھ کہنے کی گنجائش ہی باقی نہ رہی۔ وزیر داخلہ کا عجیب مسئلہ ہے کہ شروع ہی میں حرفِ آخر والا بیان دے ڈالتے ہیں! لیاری تو مِنی پاکستان ہے جہاں تمام قومیتیں عشروں سے مل کر رہتی آئی ہیں۔ کیا یہ سب لوگ علیٰحدگی پسند ہیں؟ لیاری میں ڈھیرون گولہ بارود پھونک کر کِس کی لاش گرائی گئی ہے؟ زندگی اور حالات کی تمام تلخیاں بھلاکر جھومنے اور رقص کرنے والوں کا خون کِس کی گردن پر ہے؟ صرف انتظامی مشینری کی گردن پر یا پورے شہر پر؟ شہر پر ایک اور قرض چڑھ گیا۔ سوال یہ ہے کہ پہلے کون سا قرض چکایا گیا ہے جو یہ چکایا جائے گا؟
جو زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں کیا اب اُنہیں زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کرنے کی ٹھان لی گئی ہے؟ یہ کون سی ضد ہے؟ کیا راج ہٹھ؟ انا کی غلامی اختیار کرکے بے بس اور لاچار اِنسانوں کو موت کی اسیری میں دینا کہاں کی انسانیت ہے؟ ہر سوال کے بطن سے مزید سوال پیدا ہو رہے ہیں۔ اور جب تک جواب سامنے نہیں آئیں گے، لیاری سوالیہ نشان بنا رہے گا؟
آپریشن کے دوران لیاری کے مکینوں نے صاف کہہ دیا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور الیکشن میں بلال بھٹو زرداری کو امیدوار کی حیثیت سے قبول نہیں کیا جائے گا؟ پیپلز پارٹی سے اِس حد تک لاتعلقی اختیار کرنے کے اعلان کی کوکھ سے کون سا عذاب جنم لے گا، یہ دیکھنے کے لیے شہر کا ہر وہ شخص بے تاب ہے جو لیاری کے غریبوں سے پیار کرتا ہے!
Tweet
Rate it:
Total Views:
40
About the Author:
M.Ibrahim Khan
I am a Karachi-based journalist and columnist.
..
View More
Visit
389
Other Articles by
M.Ibrahim Khan
»
Share Comments
Email to a Friend
Print Article
Read Article in Image
Reviews & Comments
Post your Comments
Select Language:
English
Urdu
Type your Comments / Review in the space below.
My
Page!
Account Login:
(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account?
Create Now
Guest Login:
(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
X (Close)
Type your Reply in the space below.
Select Language:
English
Urdu
My
Page!
Account Login:
(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account?
Create Now
Guest Login:
(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
X (Close)
Please Wait Submitting Comments...
Please Wait Submitting Comments...
Recent
Literature & Humor
Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
Allama Sir Muhammad Iqbal - Notable ideas Two-Nation Theory
ASHFAQ AHMED – An Unforgettable Personality
•
Politics
(9304)
سیاست
•
Society and Culture
(4812)
معاشرہ اور ثقافت
•
Religion
(4611)
مذہب
•
Other/Miscellaneous
(1340)
متفرق
•
Literature & Humor
(1104)
ادب و مزاح
•
Education
(806)
تعلیم
•
Famous Personalities
(676)
مشہور شخصیات
•
Health
(596)
صحت
•
Science & Technology
(596)
سائنس / ٹیکنالوجی
•
True Stories
(288)
سچی کہانیاں
•
Sports
(231)
کھیل
•
Books Intro
(206)
تعارفِ کتب
•
Poetry
(182)
شعر و شاعری
•
Kids Corner
(182)
بچوں کی دنیا
•
Entertainment
(161)
انٹرٹینمنٹ
•
Career
(114)
کیریر
•
Travel & Tourism
(101)
سیر و سیاحت
•
Novel
(93)
افسانہ
•
Arts
(32)
ہنر
Recently Commented Articles
Most Commented Articles (Last 30 Days)
More On Hamariweb
News Home
Latest News
Student News
Science & Technology
Sports
Entertainment
World News
Dictionary
English Urdu Dictionary
Arabic Urdu Dictionary
Spanish Urdu Dictionary
Hindi Urdu Dictionary
French Urdu Dictionary
German Urdu Dictionary
Cricket
Live Cricket
Cricket Highlights
Dream Team
Player Profiles
Sports News
Sports Games
Mobiles
Mobile Phones
Ringtones
Mobile Games
Mobile Softwares
SMS Messages
Web2SMS
Directories
Web Directory
Edu Directory
Important Phone No.
Postal Codes
Country Codes
City Codes
Islam
Online Audio Quran
Quran Recitation
Online Naats
Islamic Names
Islamic Articles
Islamic Wallpapers
Finance
Biz News
Stock Exchanges
Business Directory
Forex Rates
Gold Rates
Prize Bonds
Classifieds
Mobile Phones
For Sale
Vehicles
Real Estate
Matrimonial
Jobs
Articles
Politics
Society and Culture
Religion
Other/Miscellaneous
Literature & Humor
Education
Poetry
Love / Romantic
Sad
General
Life
Religious
Humorous
Other Sections
Urdu Search
My Report
Food & Recipes
Blogs
Forum
Academic Results
Career Counseling
Weather Updates
Free Softwares
Desktop Wallpapers
Greeting Cards
Urdu Editor
About us
|
Contact Us
|
Feedback
|
Advertising
|
Privacy Policy
|
Site Map
|
Jobs @ Hamariweb
Copyright © 2013 HamariWeb.com All Rights Reserved.
X