Hamaeiweb.com
 
Urdu keyboard
احادیث میں موجود چمکتے ہوئے حکمت کے موتی
(Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi)

نوٹ :محترم قارئین کرام : میں آج آپ کی بارگاہ میں ایسی احادیث پیش کر رہا ہوں جن پر عمل پیرا ہوکر ہم ایک باکردار مسلمان بن سکتے ہیں-

تمام احادیث با غور پڑھیں ان شاء اللہ بہت سے علم دین کے موتی پائیں گے۔۔
(١ ) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مومن ایک سوراخ میں سے دو مرتبہ نہیں ڈسا جاتا۔
]مسلم حدیث رقم:٧٤٩٨ ، بخاری حدیث رقم:٦١٣٣ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٨٦٢ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٣٩٨٢
، مسند احمد حدیث رقم:٨٩٥٠[۔
(٢) حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ننے فرمایا : آہستگی اﷲ کی طرف سے ہے اور جلدی شیطان کی طرف سے ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٠١٢[
(٣)حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : کوئی حِلم والا نہیں سوائے لغزش والے کے اور کوئی حکیم نہیں سوائے تجربہ کار کے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٠٣٣ ، مسند احمد حدیث رقم:١١٦٦٧، شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٦٤٨[۔
(٤) حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے عرض کیا مجھے وصیت فرمائیں۔ فرمایا : کام کو تدبیر سے ہاتھ ڈال اور تم دیکھو کہ اسکے انجام میں بہتری ہے تو اسے کر گزرو اور اگر اس میں نقصان کا ڈر محسوس کرو تو رک جاؤ۔(شرح السنۃ حدیث رقم:٣٦٠٠)
(٥) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جس سے مشورہ مانگا جائے وہ امانت دار ہوتا ہے۔
(ترمذی حدیث رقم:٢٨٢٢)
(٦) حضرت معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جب تم لوگوں کے بھید کی جستجو کرو گے تو انہیں متنفر کر دو گے۔
(ابو داؤد حدیث رقم:٤٨٨٨)۔
(٧)حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا :تدبیر جیسی کوئی عقل نہیں ، زبان پر قابو جیسا کوئی ورع نہیں ، اچھے اخلاق جیسا کوئی حسب نہیں۔
(شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٦٤٦ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤٢١٨)
(٨) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : خرچ میں میانہ روی آدھی معاشیات ہے اور لوگوں کے ساتھ محبت سے پیش آنا آدھی عقل ہے اور سوال کا سلیقہ آدھا علم ہے۔
ِ(شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٦٥٦٨)
(٩) حضرت ابن ِ مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:اگلی نبوتوں کے کلام سے جو کچھ لوگوں نے پایا وہ یہ تھا کہ'' اگر تجھے حیاء نہیں تو جو چاہے کرتارہ''۔
(بخاری حدیث رقم:٣٤٨٣ ، ٣٤٨٤ ، ٦١٢٠ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٩٧ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٨٣ ، مسند احمد حدیث رقم:١٧٠٩٤[۔
(١٠) حضرت نواس بن سمعان رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے نیکی اور گناہ کے بارے میں پوچھا تو فرمایا : نیکی اچھے اخلاق ہیں اور گناہ وہ ہے جو تیرے سینے میں چبھے اور تو نہ چاہے کہ لوگ اس سے آگاہ ہوں۔
(مسلم حدیث رقم:٦٥١٦ ، ٦٥١٧ ، ترمذی حدیث رقم:٢٣٨٩ ، سنن الدارمی حدیث رقم:٢٧٩١ ، مسند احمد حدیث رقم: ١٧٦٥١[۔
(١١) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : امیری زیادہ دولت سے نہیں ہوتی بلکہ امیری دل کی امیری ہے۔
]مسلم حدیث رقم:٢٤٢٠ ، بخاری حدیث رقم:٦٤٤٦ ، ترمذی حدیث رقم:٢٣٧٣ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٣٧ ، مسند احمد حدیث رقم:٧٥٧٢ ، ٨١٩٤[۔
(١٢)حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : دنیا سے بے رغبت ہو جا اﷲ تجھ سے محبت رکھے گا۔ اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جا،لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔
َ]ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٠٢[۔
(١٣) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مضبوط مومن اﷲ کے ہاں کمزور مومن سے زیادہ اچھا اور محبوب ہے۔ ویسے دونوں اچھے ہیں۔ اپنے فائدے کے کام کی کوشش کر اور اﷲ سے مدد مانگ اور سستی نہ کر۔ اگر تجھے کوئی نقصان دِہ چیز پیش آ جائے تو مت کہہ کہ اگر میں ایسے کرتا تو ایسے ہوتا ، بلکہ کہہ : اﷲ نے مقدر کیا تھا اور جو اس نے چاہا وہ کر دیا۔ کاش کے لفظ سے شیطانی عمل کا دروازہ کھلتا ہے۔
]مسلم حدیث رقم:٦٧٧٤ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٧٩ ، مسند احمد حدیث رقم:٨٨٥٠[۔
(١٤) حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : اگر تم لوگ اﷲ پر توکل کرو جس طرح توکل کا حق ہے تو وہ تمہیں اس طرح رزق دے جیسے پرندوں کو دیتا ہے صبح خالی پیٹ جاتے ہیں اور رَج کے آتے ہیں۔
َ]ترمذی حدیث رقم:٢٣٤٤ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٦٤ ، مسند احمد حدیث رقم:٢٠٦[۔
(١٥) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : لوگوں سے ان کے مرتبے کے مطابق پیش آؤ۔
]ابوداؤد حدیث رقم:٤٨٤٢[۔
(١٦) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ فرمایا : مومن بھولا اور مہربان ہوتا ہے اور کافر چالباز اور مکار ہوتا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:٩١٤٢، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٩٠ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٦٤[
(١٧) حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہنے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ فرمایا :کسی چیز کی محبت تجھے اندھا بھی کر دیتی ہے اور بہرہ بھی۔
(ابوداؤد حدیث رقم:٥١٣٠، مسند احمد حدیث رقم:٢١٧٥١ ، ٢٧٦١٦)
(١٨) حضرت عبداﷲ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جو خاموش رہا نجات پا گیا۔
]مسند احمد حدیث رقم:٦٤٨٨ ، ٦٦٦٣ ، ترمذی حدیث رقم:٢٥٠١، دارمی حدیث رقم:٢٧١٥ ، شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٩٨٣[
(١٩) حضرت حسین بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : کسی آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ اس چیز کو ترک کر دے جس سے اس کا تعلق نہیں۔
]مؤطا امام مالک ، کتاب حسن الخلق حدیث رقم:٣ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٣٩٧٦ ، ترمذی حدیث رقم:٢٣١٧ ، ٢٣١٨ ، مسند احمد حدیث رقم:١٧٤٢[۔
(٢٠) حضرت ابن ِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : بعض بیان جادو ہوتے ہیں۔
]بخاری حدیث رقم:٥١٤٦ ، ٥٧٦٧ ، ترمذی حدیث رقم:٢٠٢٨، ابوداؤد حدیث رقم:٥٠٠٧[۔
(٢١) حضرت یعلی رضی اللہ تعالیٰ عنہروایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اولاد بخیل اور بزدل بنا دیتی ہے۔
ُ]مسند احمد حدیث رقم:١٧٥٧٦، ابن ماجۃ حدیث رقم:٣٦٦٦[۔
(٢٢) حضرت سیدنا حسن بن علی رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے یہ حدیث یاد کی: جو چیز یقینی ہو اس کے مقابلے پر اس چیز کو ترک کر دے جو تجھے شک میں ڈالے۔ پس بے شک سچائی اطمینان فراہم کرتی ہے اور جھوٹ شک میں ڈالتا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:١٧٢٨، ترمذی حدیث رقم:٢٥١٨، نسائی حدیث رقم:٥٧١١ ، سنن الدارمی حدیث رقم:٢٥٣٥[
(٢٣)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : ہر چیز کا ایک عروج ہے اور ہر عروج کو زوال ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٤٥٣[
(٢٤) حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :بے شک رزق بندے کو اس طرح تلاش کرتے ہے جیسے اسے اس کی موت تلاش کرتی ہے۔
ِ]حلیۃ الاولیاء ٦/٨٦[۔
(٢٥)حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : طاقتور وہ نہیں جو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے نفس پر قابو رکھے ۔
]مسلم حدیث رقم:٦٦٤٣ ، بخاری حدیث رقم:٦١١٤ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٧٧٩ ، مسند احمد حدیث رقم:٧٢٣٨[۔
(٢٦) حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : سنی ہوئی بات آنکھوں دیکھی کی طرح نہیں ہوتی۔
ُ]مسند احمد حدیث رقم:٢٤٥١[۔
(٢٧) حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے منبر پر کھڑے ہو کر فرمایا : اے لوگو! عاجزی اختیار کرو۔ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : جس نے اﷲ کی خاطر عاجزی اختیار کی اﷲ نے اسے بلند کر دیا۔ وہ لوگوں میں اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتا ہے مگر لوگوں کی نظر میں عظیم ہوتا ہے اور جس نے تکبر کیا اﷲ نے اسے گرا دیا۔ وہ لوگوں کی نظروں میں حقیر ہو تا ہے اور اپنے خیال میں بڑا ہوتا ہے۔ حتیٰ کہ وہ لوگوں کی نظروں میں خنزیر اور کتے سے بھی بد تر ہوتا ہے۔
ِ]شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٨١٤٠[۔
(٢٨) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :جو لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اﷲ کا بھی ناشکرا ہے۔
]مسند احمد حدیث رقم:٧٥٢١ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٥٥[۔ الحدیث صحیح
(٢٩) انہی سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا :کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ ہر سنی سنائی بات آگے کرتا رہے۔
]مسلم حدیث رقم:٧ ، ابوداؤد حدیث رقم:٤٩٩٢[۔
(٣٠) انہی نے نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ فرمایا : اچھا بول بھی صدقہ ہے۔
]بخاری حدیث رقم:٢٩٨٩[۔
(٣١) حضرت جریر بن عبداﷲ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : جو لوگوں پر رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔
]مسلم حدیث رقم:٦٠٣٠ ، بخاری حدیث رقم:٧٣٧٦ ، ترمذی حدیث رقم:١٩٢٢، مسند احمد حدیث رقم:١٩١٩٤[۔
(٣٢) حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بعض علم بھی جہالت ہوتے ہیں۔
]ابوداؤد حدیث رقم:٥٠١٢[۔
(٣٣) حضرت عبد اﷲ بن عمر رضی اﷲعنہما فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی خدمت میں دسویں مہینے کی دس تاریخ کو حاضر ہوا، آپ کے پاس انصار میں سے ایک آدمی حاضر ہوا ، اس نے عرض کیا یا نبی اﷲ! سب لوگوں سے زیادہ سمجھدار اور سب سے زیادہ محتاط کون ہے؟ فرمایا : جو شخص اُن میں سب سے زیادہ موت کو یاد کرتا ہو اور سب سے زیادہ موت کے لیے تیار ہو اس سے پہلے کہ موت نازل ہو ، وہی لوگ سب سے زیادہ سمجھدار ہیں ، وہی دنیا کا شرف اور آخرت کی کرامت پا گئے ہیں۔
ِ]المعجم الاوسط للطبرانی حدیث رقم:٦٤٨٨[۔
(٣٤) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : مجھے جامع کلام دے کر بھیجا گیا ہے۔
]مسلم حدیث رقم:١١٦٨، بخاری حدیث رقم:٢٩٧٧ ، نسائی حدیث رقم:٣٠٨٧ ، مسند احمد حدیث رقم:٧٦٠٢[۔
ّ(٣٥) حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ میں رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا۔ آگے آپ نے لمبی حدیث بیان فرمائی ہے۔ یہاں تک کہ فرمایا :میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ مجھے نصیحت فرمائیں۔ فرمایا :میں تجھے اﷲ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں۔ یہ چیز تمام معاملات کی زینت ہے۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :قرآن کی تلاوت اور اﷲ عزو جل کا ذکر لازم پکڑ ، یہ تیرے لیے آسمان میں ذکر کا سبب ہے اور زمین میں تیرے لیے نور ہے۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :دیر تک خاموش رہا کرو۔ یہ چیز شیطان کو بھگانے والی ہے اور تیرے دینی معاملات میں تیری مدد گار ہے۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا:زیادہ ہنسنے سے بچو، زیادہ ہنسی دل کو مردہ کر دیتی ہے اور چہرے کا نور ختم کر دیتی ہے۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :حق کہو خواہ کڑوا ہو۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا:اﷲ کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے مت ڈر۔ میں نے عرض کیا مزید فرمائیں۔ فرمایا :جو کچھ تو اپنے بار ے میں جانتا ہے وہ تجھے لوگوں کے خلاف بولنے سے روکے رکھے۔
ِ]شعب الایمان للبیہقی حدیث رقم:٤٩٤٢[
(٣٦) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہفرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا : دانائی کی بات دانا آدمی کی کھوئی ہوئی میراث ہے۔ وہ اسے جہاں بھی پاتاہے وہ اس کا زیادہ حقدار ہے۔
]ترمذی حدیث رقم:٢٦٨٧ ، ابن ماجۃ حدیث رقم:٤١٦٩[
آپ نے پڑھا تو کیا خیال ہے آپ کا ؟ اب نیت کرلیں کہ ان تمام احادیث پر عمل کرکے اپنی زنگی کو عین شریعت کے مطابق گزارے گے۔۔۔۔۔
!ان شاء اللہ
ۤاللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو
Rate it:
Total Views: 1026
About the Author: Abu Hanzalah M.Arshad Madani

Etc.. View More

Visit 152 Other Articles by Abu Hanzalah M.Arshad Madani »
Share Comments Share Comments
Email to a Friend
Print Article Print Article
Read Article in Image
Reviews & Comments Reviews & Comments
Subhan Allah Qabil Amal Ahades jama Farmai hai aap ne.Shukria G
By: Saba Husain, Karachi on Nov, 25 2012
ReplyReply to this Comment
Thanks Sister
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Dec, 29 2012
واقع ہی چمکتے ہوئے موتی کی مانند احادیث جمع کی ہیں آپ نے۔اللہ آپ کی تحریر میں برکت دے۔غلام حسین باروی
By: gh hussain, lahore on Oct, 21 2012
ReplyReply to this Comment
Thanks Brother
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Dec, 29 2012
JAZAKALLAH BHOT KHOOB SHARING HY......
By: wajahat, Faisalabad on Oct, 18 2012
ReplyReply to this Comment
Thanks Janab
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Dec, 29 2012
Subhan Allah Bihat hi khobsorat Ahadees mubaraka Allah amal ki tofeeq ata farmaen.
By: Khalid mahmood, khushab on Sep, 18 2012
ReplyReply to this Comment
Jazak Allah
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Dec, 29 2012
Very Nice...
By: Zishan Bat Attari, F A on Jul, 27 2012
ReplyReply to this Comment
XYZ UNHT Thanks
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jul, 24 2012
ReplyReply to this Comment
Very nice ALLAH gives good health.Amin
By: XYZ, UNHT on Jul, 22 2012
ReplyReply to this Comment
غیاث شاہ صاحب آپکی نوازشوں کا میں بے حد ممنون ہوں
اللہ آپ کو جزا ءخیر دے
دعا میں یاد رکھنا
اللہ ہم سب ک احامی و ناصر ہو
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jul, 22 2012
ReplyReply to this Comment
Riaz Bhai AAp ka bhi mamnon ho apni Aara sy Nawazty rahyga.
Allah Hum sub Ka hami O nasir ho
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jul, 22 2012
ReplyReply to this Comment
سفیان بھائی اللہ آپ کو جزا ءخیر دے
دعا میں یاد رکھنا
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
By: ٓABu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jul, 22 2012
ReplyReply to this Comment
ثناء اللہ بھائی آرٹیکل پسند فرمانے پر آپکا بہت بہت شکریہ
دعا میں یاد رکھنا
اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jul, 22 2012
ReplyReply to this Comment
Subhan Allah Bohat Hi Khobsorat Ahadees ka majmoa hai
Aap ka Bohat bohat Shukria
By: Ghiyas Shah, Abbottabad on Jul, 10 2012
ReplyReply to this Comment
Masha Allah
By: Riaz Ahmad Khokhar, Khair Pur on Jul, 10 2012
ReplyReply to this Comment
Masha Allah
By: Sufiyan, Karachi on Jun, 11 2012
ReplyReply to this Comment
Bohat mushkbar ahadees hain
Allah itni piari ahadees jama karny par aap ko ajar e azeem den.
By: Sana.Ul.Allah Shaikh , peshawar on Jun, 06 2012
ReplyReply to this Comment
Thanks for All viewers And Commentator
Remember Me in your Good prayers
By: Abu Hanzalah M.Arshad Madani, Karachi on Jun, 06 2012
ReplyReply to this Comment
Nihayat hi khobsorat aur zindagi ko mairaj bakhshny waly ahadees hain
By: DR ZAHOOR AHMED DANISH, NAKYAL KOTLE AK on Jun, 05 2012
ReplyReply to this Comment
Jzak Allah.....
By: Shahbaz khan, sindho daish on Jun, 03 2012
ReplyReply to this Comment
واقع ہی چمکتے ہوئے موتی کی مانند احادیث جمع کی ہیں آپ نے۔اللہ آپ کی تحریر میں برکت دے۔
By: Umair Hakeem, mirpurkhas on Jun, 03 2012
ReplyReply to this Comment
جزاک اللہ
بہت ہی پیاری پیاری احادیث ہیں عمل کی کوشش کرونگا انشا ء اللہ
By: Sadat Asgar, mirpurkhas on Jun, 03 2012
ReplyReply to this Comment
Displaying results 1-20 (of 24)
Page:1 - 2First « Back · Next » Last
Post your Comments Select Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
Recent Education Articles

Most Viewed (Last 30 Days | All Time)
Honesty is the best principle
Merits and Demerits of Mass Media
Why Education Is Necessary


Article Categories
Politics (8947) سیاست
Society and Culture (4664) معاشرہ اور ثقافت
Religion (4500) مذہب
Other/Miscellaneous (1267) متفرق
Literature & Humor (1061) ادب و مزاح
Education (757) تعلیم
Famous Personalities (657) مشہور شخصیات
Health (575) صحت
Science & Technology (554) سائنس / ٹیکنالوجی
True Stories (278) سچی کہانیاں
Sports (218) کھیل
Books Intro (202) تعارفِ کتب
Kids Corner (181) بچوں کی دنیا
Poetry (171) شعر و شاعری
Entertainment (155) انٹرٹینمنٹ
Career (108) کیریر
Novel (90) افسانہ
Travel & Tourism (88) سیر و سیاحت
Arts (32) ہنر
Samaa TV Live at Hamariweb.com
Election 2013 Results

Recently Commented Articles
Merits and Demerits of Mass Media
Why Education Is Necessary
Honesty is the best principle
Communication
Primary Education In Pakistan
Most Commented Articles (Last 30 Days)
Primary Education In Pakistan
More On Hamariweb
News Home
Latest News
Student News
Science & Technology
Sports
Entertainment
World News
Dictionary
English Urdu Dictionary
Arabic Urdu Dictionary
Spanish Urdu Dictionary
Hindi Urdu Dictionary
French Urdu Dictionary
German Urdu Dictionary
Cricket
Live Cricket
Cricket Highlights
Dream Team
Player Profiles
Sports News
Sports Games
Mobiles
Mobile Phones
Ringtones
Mobile Games
Mobile Softwares
SMS Messages
Web2SMS
Directories
Web Directory
Edu Directory
Important Phone No.
Postal Codes
Country Codes
City Codes
Islam
Online Audio Quran
Quran Recitation
Online Naats
Islamic Names
Islamic Articles
Islamic Wallpapers
Finance
Biz News
Stock Exchanges
Business Directory
Forex Rates
Gold Rates
Prize Bonds
Classifieds
Mobile Phones
For Sale
Vehicles
Real Estate
Matrimonial
Jobs
Articles
Politics
Society and Culture
Religion
Other/Miscellaneous
Literature & Humor
Education
Poetry
Love / Romantic
Sad
General
Life
Religious
Humorous
Other Sections
Urdu Search
My Report
Food & Recipes
Blogs
Forum
Academic Results

Career Counseling
Weather Updates
Free Softwares
Desktop Wallpapers
Greeting Cards
Urdu Editor
About us | Contact Us | Feedback | Advertising | Privacy Policy | Site Map | Jobs @ Hamariweb
Copyright © 2013 HamariWeb.com All Rights Reserved.


X
Post Article