|
|
ماشاءاللہ بہت زبردست۔ بے شک اسلام کے نام پہ بننے والے اس ملک پاکستان کو کچھ نقصان نہیں ہو سکتا۔ کئی لوگ آئے اور اس ملک کے خلاف اپنی کوششیں کرتے رہے کہ یہ ملک ٹوٹ جائے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے اور اسکے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت سے اس ملک کا کچھ نقصان نہیں ہوا بلکہ اسکے مخالفین تاریخ کی راہ داریوں میں گم گئے اور ان کا نام تک نہیں۔ لیکن جس نے اس ملک کے لئے تھوڑا سا بھی کچھ کیا تو اس کا نام آج بھی زندہ ہے۔ انشاءاللہ زندہ بھی رہے گا۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق یہیں سے وہ اسلامی فوج نکلے گی جو ہندوستان سے جنگ کرے گی اور مسلمان سرخرو ہوں گے۔
اینکرز حضرات تو نوٹوں کے لفافے کیلئے کچھ بھی کر جاتے ہیں۔ یہ لوگ ایک خاص مقصد کے تحت پاکستانی عوام میں مایوسی پھیلا کر اس ملک کو توڑنا چاہتے ہیں لیکن وہ کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انشاءاللہ |
|
|
By:
محمد اطیر,
Lahore
on
Jun, 01 2012
|
|
|
|
|
|
|
|
bahot acha . zabardast article hai. omeed ki kiran... youtube mei is tarah ki videos search kren.
|
|
By:
zameer hussain hashmi,
Abu Dhabi
on
May, 29 2012
|
|
|
|
|
|
|
جناب احسن صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ ،
جزاک اللہ آپ نے اپنی سی کوشش میں قیام پاکستان کے بدترین مخالف اور موجودہ دور کے کے نام نہاد امن کی آشا لے کر چلنے والے ٹی وی کے متعلق گفتگو کی۔
یقینن آج بھی اسی قبیل کے لوگ بانیان پاکستان کی محنتوں اور قربانیوں کو بھول کر صرف اور صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے اس ملک میں موجود ہیں اور صرف موجود ہی نہیں بلکہ ہر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا تانہ بانہ انہی کی ذریتوں تک جا پہنچتا ہے۔
بے شک پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے ۔ اگر آج اسلامی معاملات حکومتی یا عوامی سطح پر نظر نہیں آتے تو اس میں ہم سب کا قصور ہے جسے درست کرنے کی ضرورت ہے ۔ وگرنہ دیکھا جائے تو صرف عامر چیمہ شہید ہی نہیں غازی ممتاز قادری جیسے جرات مند اور ڈاکٹر عبدالقدیر جیسے عظیم انسان بھی ہم میں ہی موجود ہیں۔ ملکی دفاع میں شرشار فوجی جوان اور قابل فخر ملی ورثہ آئی ایس آئی بھی اسی دھرتی کے شیروں پر مشتمل ادارہ ہے۔
الحمداللہ عزوجل ناپاک ارادوں پر مشتمل گروہ ہمیشہ ہی زیر رہے گا اور فتح و نصرت و افتخار صرف اور صرف محبین پاکستان کو نصیب رہے گی۔ اور جو وقتی مصیبتیں اور پریشانیاں ہیں اس پر ہم اسی نظرئیے کے قائل ہیں کہ
موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے گھر کی خاطر سو دکھ جھیلیں گھر تو آخر اپنا ہے
پاکستان پائیندہ باد ۔۔۔۔۔۔ والسلام |
|
|
By:
Kamran Azeemi,
Karachi
on
May, 29 2012
|
|
|
|
|