آقاعلیہ الصّلوٰة والسّلام کے صحابی کے جنازہ پرفرشتوں کی آمد

سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ ؓفرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم رﺅف رحیم ﷺ کے ساتھ مقام تبوک پرتھے اورسورج اتناچمکدارتھاکہ ایسی روشنی ہم نے سورج کی اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہم لوگ ابھی مدینہ طیبہ سے ایک ماہ کے فاصلے پرتھے کہ سورج کی روشنی میں تبدیلی آگئی اورجب جبرائیل علیہ السلام بارگاہ مصطفیﷺ میں پیش ہوئے تو"رسول اللہ ﷺ نے فرمایااے جبرائیل علیہ السلام کیاوجہ ہے جوسورج کی روشنی میں تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ توجبرائیل امینؑ نے عرض کیایارسول اللہ ﷺ یہ فرشتوں کے پردوں کی کثرت کی وجہ سے یہ(تبدیلی) رونماہوئی ہے آپﷺ نے فرمایاکہ ایساکیوں ہواہے توجبرائیل امینؑ نے عرض کیاکہ آج مدینہ طیبہ میں معاویہ بن قروہ رضی اللہ عنہ کاانتقال ہوگیاہے۔اوراللہ رب العزت نے سترہزارفرشتوں کوبھیجاہے تاکہ اسکی نمازِ جنازہ میں شامل ہوں نبی کریم ﷺ نے فرمایایہ ایساکیوں ہواتوجبرائیل امین ؑ نے عرض کیاکہ وہ کثرت سے رات کواوردن میں چلتے پھرتے، اٹھتے،بیٹھتے اورآتے جاتے ہرحال میں قل ہواللہ احد(سورة اخلاص) پڑھاکرتے تھے" جبرائیل امین ؑ نے عرض کیاکہ اگرآپ حکم کریں تومیں زمین کوسمیٹ دوں تاکہ آپﷺ اس پرنمازہ جنازہ پڑھیں توآپﷺ نے فرمایاہاں سمیٹ دو"چنانچہ جبرائیل امینؑ نے اپنے دونوں پرزمین پرمارے توزمین آقاعلیہ الصّلوٰة والسّلام کے لئے سمٹ گئی اورآپ ﷺمدینہ طیبہ پہنچ گئے پھرجب اس صحابی رسول کانمازِجنازہ اٹھایاگیاتونبی کریم ﷺ نے دیکھاکہ انکے پیچھے سترہزارفرشتہ تھاجنہوں نے اسکی نمازہ جنازہ پڑھی پھرآقاعلیہ الصّلوٰة والسّلام اپنے مقام تبوک پرواپس لوٹ آئے ۔
(درة الناصحین صحہ 295 تفسیرابن کثیر)
Hafiz kareem ullah Chishti
About the Author: Hafiz kareem ullah Chishti Read More Articles by Hafiz kareem ullah Chishti: 179 Articles with 272686 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.