|
|
مفتی صاحب السلامُ علیکم bohat acha silsila hae. Mufti Sahib aik masla jo aam toor per pata nahi hota wo ye k kapron ko kaisay paak kia jaey, please iss per detail se likh dein ta k bohat soon ka bhala hoo jaey ...
JazakALLAH
|
|
By:
Ansa,
Sialkot
on
May, 10 2012
|
|
|
|
|
|
|
ماشاءاللہ محترم مفتی صاحب! ہماری ویب پر یہ سلسلہ جاری فرما کر آپ نے جو احسان عوام الناس پر کیا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں برکتیں عطا فرمائے تاکہ آپ اسی طرح ہم جیسے تشنگان کو علم کے چشموں سے سیراب کرتے رہیں۔
|
|
|
By:
Ahmad,
Lahore
on
May, 08 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ محترم نعمان صاحب طلاق کے لئے اضافت کا ہونا لازمی ہے خواہ اضافت لفظی ہو یا معنوی ہوتوصورت مسؤلہ میں اگرچہ شوہر نے جو بیان دیا ہے اس میں صراحۃ لفظوں میں اضافت نہیں ہے لیکن اس جملہ ’’طلاق ہے ‘‘ سے پہلے جو جملہ ہے اس میں شوہر نے سوالیہ طور پر بیوی کو طلاق دینے کا کہا کہ ’’ میں تجھے طلاق دوں کیا ‘‘ اور اس جملہ میں اضافت موجود ہے اور پھر طلاق ہے کے الفاظ تین مرتبہ دوہرائے ہیں لہذا اس صورت میں معنوی اضافت پائی گئی ہے لہذا مذکورہ شخص کی بیوی کو تین طلاق واقع ہوچکی ہیں اب یہ عورت اس شخص کو بغیر حلالہ شرعی کے حلال نہ ہوگی ۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب تفصیلی فتوے کے لئے ایمیل ایڈریس پر (فتویٰ) لکھ کر ارسال کریں۔ |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 08 2012
|
|
|
|
|
|
|
اسلام علیکم مفتی صاحب،مرحبا انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئی اور آپ کا کالم ہماری راہنمائی کے لئے جلوہ افروز ہوگیا اللہ تعالٰی آپ کے علم وعمل میں مزید برکتیں دین مفتی صاحب مجھے کسی دوست نے ایک سوال دیا تھا فتویٰ لینے کے لئے برائے کرم اسکا جواب عنایت فرمادیں ہو سکے تو میل بھی فرمادیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میری بیوی سے میرا جھگڑا ہو اجھگڑا جب بڑھا تو میں نے غصہ میں اپنی زوجہ کو کہا کہ میں تجھے طلاق دوں کیا پھر میں نے دوسری طرف منہ پھیر لیا اور کہا طلاق ہے طلاق ہے طلاق ہے اور پھر دور جاکر ایک طرف بیٹھ گیا پھر کچھ نوں بعد جب لوگوں نے بولا کہ طلاق ہوگئی ہے تومجھے افسوس ہوا کہ یہ مجھ سے کیا ہو گیا یہ کیسے مجھ سے طلاق ہوگئی کہ کیا میری بیوی کو طلاق ہوگئی ہے یا نہیں جب کہ میری اپنی بیوی کو طلاق دینے کی نہیں تھی نہ ذہن میں اور نہ دل میں لیکن چونکہ اس بات کو تقریباً ٥ ماہ ہوگئے ہیں اس لئے میں قسم کھا کر یہ بیان نہیں دے سکتا ہوں ۔
|
|
|
By:
Nouman kk,
tando alayar
on
May, 07 2012
|
|
|
|
|
|
|
مفتی صاحب السلامُ علیکم Bohat shukria Mufti Sahib , JazakALLAH
|
|
By:
Sana,
Jhelum
on
May, 07 2012
|
|
|
|
|
|
|
| جی ہاں سو گز سے کم کی ٹنکی یا ٹینک میں بلی یا کوئی پرندہ گر کر مر جائے تو سارا پانی ناپاک ہوجائے گا واللہ تعالی اعلم بالصواب |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 07 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ 1 جی ہاں اگر بلی یا کوئی پرندہ 10x10 سے کم کی ٹنکی یا ٹینک میں گر کر مر جائے تو سارا پانی ناپاک ہو جائے گا۔ 2 ناپاکی کے ایام میں کلی کر کے اسم اعظم اور آیت الکرسی کو بنیت دعا پڑھا جاسکتا ہے 3 اوراد ووظائف سے مراد وہ عمل ہے جو روزانہ کیا جاتا ہے اور اکثر جو اوراد ووظائف ہیں وہ دعائیہ کلمات پر مشتمل ہوتے ہیں انہیں ناپاکی کی حالت میں بطور دعا پڑھا جاسکتا ہے البتہ انہیں کلی کر کے پڑھا جائے اور ایسی حالت میں قرآن کی کسی سورت ،یا آیت وغیرہ کو بطور عمل کے پڑھنا جائز نہیں جیسا کہ چاروں’’ قل‘‘ کو بلفظ’’ قل ‘‘کے ساتھ پڑھنا ایسی حالت میں جائز نہیں اگر چہ کہ دعا کی نیت سے پڑھے کیونکہ لفظ’’ قل‘‘ کی وجہ سے اس کا قرآن ہونا متعین ہے ۔ہاں ان کے علاوہ قرآن پاک کی کوئی سورت یا آیت مبارکہ کہ جو دعائیہ معنی پر مشتمل ہو کو دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے اور قرآن مجید کی نیت سے پڑھنا ناجائز ہے۔لہذادعائیہ معنی پر مشتمل سورۃ و آیات کو بنیت دعا اوراد و وظائف کے طور پر پڑھ سکتے ہیں۔ 4 جائز ہے 5 ایک دن کے بچے کا بھی پیشاب ناپاک ہے لہذا یہ جہالت ہے کہ دودھ پیتے بچے کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا ہے |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 07 2012
|
|
|
|
|
|
|
|
JAZAKALLAH..
|
|
By:
zai,
karachi.
on
May, 06 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ نماز کی ادائیگی کے لئے طہارت شرط ہے بغیر طہارت نماز باطل ہے اور طہارت میں نمازی کے بدن ، کپڑے اور جس جگہ نماز پڑھ رہا ہو اس کا پاک ہونا شامل ہے ۔ لہذا اگر کپڑے ناپاک ہو تو نماز نہیں ہوگی ۔ بہن آپ نے جو سوال کیا ہے اس میں یہ وضاحت نہیں ہے کہ کپڑوں پر چھینٹے کس مقدار تک لگے ہیں تو اگر چھینٹے ایک درہم کی مقدار(جو کہ آج کے پاکستانی پانچ روپے کے سکہ کے برابر کی مقدارہے) یا اس سے زائد مقدار کو پہنچ گئے تو نماز کا توڑنا واجب ہے اور اگر اسی صورت میں نماز پڑھ لی تو درہم کی مقدار کی صورت میں نماز کا اعادہ واجب اور درہم سے زائد مقدار کی صورت میں نماز سرے سے ہوئی ہی نہیں لہذا نما ز کی قضا کرنا لازم ہوئی ۔ اور اگر پیشاب کے چھینٹے درہم کی مقدار سے کم لگے ہوں تو نماز کو اسی حالت میں مکمل کریں اور بعد سلام دوسرے پاک کپڑوں میں نماز اد ا کریں۔واللہ تعالٰی اعلم بالصواب |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 06 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ شکیل بھائی اوقات مکروہہ (یعنی طلوع آفتاب کے تقریبا بیس منٹ ، ضحوہ کبری جس کو زوال کا وقت بھی کہا جاتا ہے کے تقریبا چالیس منٹ اور غروب آفتاب سے قبل بیس منٹ یہ اوقات مکروہہ ہیں ان اوقات میں قرآن پاک کی تلاوت کرنا بہتر نہیں ہے یعنی اگر تلاوت کریں تو گناہ نہیں ہے البتہ ان تین اوقات میں تلاوت قرآن مجید کے بجائے درود شریف پڑھنا بہتر ہے لہذا بہتر یہ ہے کہ آپ طلوع آفتاب کے بیس منٹ تلاوت قرآن مجید کے بجائے درود پاک پڑھیں یا کوئی وظیفہ کر لیں اور طلوع آفتاب کے بیس منٹ کے بعد قرآن حکیم کی تلاوت کریں ۔واللہ تعالی اعلم بالصواب |
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 06 2012
|
|
|
|
|
|
|
Salam Mufti Sahib,
bohat shukria iss ILM afrooz column ka aur itni maloomat dainay ka.mery kuch sawal hein umeed hae tasali bakhs jawab milay ga.
1- Tanki mea agar chipkli ki bajaey koi parinda,billi waghiara gir jaey tu b kia yahi shara'aee jawab hoga? 2-Napaki ki halat mea kia aurat ISM E AZAM,Ayetul Kursi perh sakti hae? 3-Please clear ker dien k AURAD O AZKAAR se kia murad hae? iss mea kia kia aata hae? 4-Mei ne Wazu ker k apny daant ki filling kerwai thee aur aik tooth new lagwaya thaa jo fix hae,tu please bataeay kia ye theek hae? 5- Aam toor per hamari buzrg khawateen se sunnnay mea aata hae k bachay ko jab tak maa k dudh se feed kia jata hae uss ka peshaab pak hota hae ?
JazaKALLAH
|
|
By:
Sana,
Jhelum
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
السلامُ علیکم۔ سوال۔ میں نماز ادا کر رہی تھی میرے تین سال کے بیٹے نے پیشاب کر دیا جس کے چھینٹے میرے کپڑوں پر لگ گئے، کیا اب میں نماز پوری ادا کروں یا نماز توڑ کر کپڑے تبدیل کر کے نماز ادا کروں؟ میرے اس مسلئے پر رہنمائی فرمادیں، شکریہ |
|
|
By:
Noreen Khan,
Multan
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
| فجر نماز کے بعد طلوع آفتاب کے وقت تلاوت کرنا جائز ھے کہ نھیں |
|
|
By:
shakeel ahmed,
Hazaribag india
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
| قرآن پڑھنا کن کن اوقات مں ممنوع ھے |
|
|
By:
Shakeel ahmed,
Hazaribag India
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عشرت اقبال بھائی ایلفی اگر ناخن یا جسم کے کسی ایسے حصے پر لگ جائے کہ جس کا وضو یا غسل میں دھونا فرض ہے تو اگر آسانی کے ساتھ اس کو دور کیاجاسکتا ہو تو بغیر دور کئے طہارت حاصل نہیں ہوگی اور اگر ضرر کے ساتھ زائل ہوگی جیساکہ سائل نے تحریر کیا تو ایسی صورت میں بغیر ایلفی دور کئے بھی طہارت حاصل ہوجائے گی مگر اولا اس کو دور کرنے کی کوشش ضرور کی جائے۔واللہ تعالی اعلم بالصواب
|
|
|
By:
mufti muhammed bilal raza qadri,
Mirpurkhas
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
مفتی صاحب السلامُ علیکم عموماََ گھروں میں اشیاء کو جوڑتے ہُوئے (ایلفی) کے اجزاء انگلیوں کے پوروں یا ناخن پر لگ جاتا ہے اور پلاسٹک جیسی ایک پَرت انگلیوں کے پُوروں یا ناخن پر چڑھ جاتی ہے ، جو پٹرول وغیرہ سے بھی دور نہیں ہوتی اکثر اِسے جسم سے جُدا کرنے کیلئے شیونگ بلیڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جسکی وجہ سے زخمی ہونے کا قوی امکان موجود رہتا ہے ایسی صورت میں غُسل اور وضو کَس طرح کیا جائے ؟
آپکا خیر اندیش ۔۔ عشرت اقبال وارثی |
|
|
By:
ishrat iqbal warsi,
Mirpurkhas
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|
|
|
|
JazakALLAH
|
|
By:
Ansa,
Sialkot
on
May, 05 2012
|
|
|
|
|