چار شادیاں کرچکا ہے معصوم فلک کا باپ شاطر راجکمار

گذشتہ دو ہفتے سے نئی دہلی کے معروف اسپتال آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میںزیر علاج معصوم فلک کی اس حالت کا ذمہ دار راج کمارنہ صرف کافی شاطر ہے بلکہ رنگین مزاج بھی ہے۔ اس نے ایک دو نہیں بلکہ چار شادیاں کی ہیں۔ ممبئی ‘ بہار میں ایک ایک شادی کرنے سے پہلے وہ دہلی میں شادی کر چکا تھا۔ اتنا ہی نہیں اس نے دہلی میں ہی ایک نابالغ سے بھی بیاہ رچایا۔ متعلقہ افراد کے پولیس کے سامنے آنے پر حقیقت سے پردہ ہٹا۔ ان تمام لوگوں کا کہنا ہے کہ راج کمار کے کسی اور سے تعلق ہونے کی انہیں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ وہ آئے دن کاروبار کی مصروفیت بتا کر شہر سے باہر جاتارہتا تھا۔فلک معاملے میں راج کمار کا نام آنے پر یہ پولیس کے سامنے آئیں۔ ان سے پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ مہی پالپور میں رہنے والی نابالغ لڑکی سے بھی اس نے مندر میں شادی کی ہے جبکہ 10 قبل اس نے جس عورت سے شادی کی وہ دوارکا میں رہتی ہے۔ ممبئی اور بہار میں بھی وہ دو شادیاں کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وقتافوقتا راج کمارسبھی کے ساتھ رہتا تھا۔ اس کیلئے وہ کاروبار کے سلسلے میں شہر سے باہر جانے کا بہانہ بناتے ہوئے تمام بیویوں کو ماہانہ خرچہ دیتاتھا۔ تاکہ کسی کو اس پر شک نہ ہو۔اس کی تلاش میں پولیس دہلی، ادے پور، ممبئی اور بہار میں چھاپہ ماری کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے راجکمار خود سپردگی کرنا چاہتا تھا لیکن ممبئی میں واقع گھر پر پولیس کے پہنچنے کے بعد وہ موبائل بند کرکے فرار ہو گیا۔راجکمار کی بیٹی دو سالہ فلک کو ایمس میں 18 جنوری کو بھرتی کروانے لائی نابالغ لڑکی نے ہی اس معصوم کی یہ حالت کی ہے۔ نابالغ نے بہبودی اطفال کمیٹی کے کاؤنسلر کے سامنے قبول کیاتھا کہ اسی نے فلک کو زخمی کیا۔نابالغ نے بتایاتھا کہ جب سے راج کمار اس بچی کو لے کر آیا تھاتو وہ اس کی اچھی طرح دیکھ بھال کر رہی تھی لیکن 17 جنوری کی شام بچی بہت رو رہی تھی، اس لئے جھنجھلا کر اس نے فلک کو کئی تھپڑ مارے اور جسم پر کئی جگہ دانت سے کاٹ لیاتھا۔روتے روتے جب بچی چپ ہوئی تو اس نے اسے بسکٹ کے ٹکڑے کھلائے اور سلانے لگی۔ اسی دوران بچی نے فراغت کر دی۔ وہ فلک کو بیت الخلاءلے گئی۔ وہاں بچی نابالغ کے ہاتھ سے پھسل کر سر کے بل گر گئی اور اس کے سر سے خون بہنے لگا۔اس نے بچی کی مرہم پٹی کرنے کی کوشش کی اور راج کمار سے موبائل پر بات کی۔ راج کمار نے نابالغ سے بیٹی کو گھر سے باہر لے جانے سے منع کیا لیکن اگلی صبح بغیر راج کمار کواطلاع دئے بغیر نابالغ لڑکی زخمی فلک کو لے کر ایمس ٹراما سینٹر پہنچ گئی جہاں وہ آج بھی زندگی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ اس معاملے میں کل ہی شمالی وسنت کنج کے تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 363 (اغوا)، 317 (معصوم بچوں کو بے سہارا چھوڑنا)، 324 325 کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ادھر جنوبی مشرقی ضلع کے ایڈیشنل سی پی اجے چودھری نے بتایا کہ سنگم وہار تھانے میں لڑکی کے اغوا کے درج معاملے میں آبروریزی کی دفعات بھی شامل کر لی گئی ہیں۔ راج کمار کی تلاش کی جا رہی ہے۔ ویسے تو ایمس میں داخل فلک کی حالت پہلے سے کافی ایسی اصلاح شدہ تھی لیکن دیر شام کے وقت اس کی حالت ایک دم سے بگڑنے لگی، فی الحال اس کی حالت نازک ہے۔
S A Sagar
About the Author: S A Sagar Read More Articles by S A Sagar: 147 Articles with 115042 views Reading and Writing;
Relie on facts and researches deep in to what I am writing about.
Columnist, Free Launce Journalist
http://sagarurdutahzeeb.bl
.. View More