سرکار جی۔۔

لکھنا اتناآسان کام نہیں جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔لکھتے ہوئے بہت سی باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ایک چھوٹی سی غلطی ا ٓپ کو عرش سے فرش پر لا سکتی ہے۔اور اگر بات اللہ کے نیک بندوں،اولیا کرام،صحابہ کرام کی جائے تولکھتے ہوئے قلم کانپتا ہے کہ ہم جتنا بھی ان کی تعریف اور شان میں لکھ لیں لیکن ہم ان کی ذات کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے۔نا چاہتے ہوئے بھی بے فکری اور لا غرضی میںبہت سی کمیاں رہ جاتی ہیں۔ ایک ناکام سی کوشش ہے میری اور مجھے بہت خوشی ہے کہ آج میں اپنے قلم کا کچھ حق ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔اس لیے ان تمام غلطیوں کی میں اللہ پاک اور تمام عقیدت مندوںسے پہلے ہی معافی چاہتا ہوں کہاگر کوئی غلطی ہو جائے تومجھے معاف فرمائیے۔

دین اسلام ایک مکمل دین ہے۔اس میں تمام انسانوں کے لیے بھلائی اور کامیابی کا راستہ موجود ہے۔نبی کریم ﷺ کے بعداسلام کی تبلیغ کا کام اولیا کرام کے سپرد ہے کہ لوگوں کی اصلاح کریں۔اور اس بات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ اگر آج دنیا قائم ہے تواللہ کے بز ر گان دین کی بدولت۔آج ان کی وجہ سے دین اسلام دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہا ہے۔اور لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔اللہ کے یہ نیک بندے اس عمل میں اپنی زندگیاں واقف کر کے لوگوں کو راہ راست پرلا رہے ہیں۔دنیا میں بے شمار نیک لوگ اس عمل میں کوشاں ہیں۔

ہماری زندگی نہت مختصر اور مشکلات سے گھری ہوئی ہے۔انسان تمام زندگی سیکھتا ہے۔زندگی کے اچھے اور برے دونوں رخ دیکھتا ہے ۔ہم اس قابل نہیں کہ اس کی پیچیدگیوں کو سمجھ سکیں اور ان کا مقابلہ کر سکیں اور نہ ہی ہمارے جسم میں اتنی ظاقت ہے کہ ان سے لڑ سکیں۔زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں۔اور اکثر انسان اپنے آپ کوانتہائی بے بس اور لاچار محسوس کرتا ہے۔تب انسان کو ایسے سہارے کی ضرورت ہوتی ہے جو کی اس کی ڈوبتی ہوئی ناﺅ کو پار لگا سکے۔ ایسے انسان کو تلاش کرنے باوجود بھی بچاﺅ کا کوئی راستہ نہیں ملتا۔اللہ پاک بھی ان لوگوں کی مدد کرتے ہیں جو کہ حقیقت میں اپنے آپ کو بدلنا چاہتے ہوں۔اور اپنی زندگیوں کو اسلام کے اصولوں کے مطابق چلانے کے خواہش مند ہوں۔کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ تمام عمر پچھتاوے کی آگ میںجلنے کی بجائے ہم اپنی ذات پر غور کریں اور اپنی شخصیت کے اس جوہر کو تلاش کریں جس کو اپنا کرہم ایک کامیاب زندگی گزار سکیں۔

فیصل آباد کی سر زمیںبھی اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہے کہ اللہ پاک نے ان کے لیے لاثانی سرکار کو ان کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے بھیجا۔لاثانی سرکار اپنا کام با خوبی سر انجام دے رہے ہیں اورفیصل آباد سمیت پوری دنیا کو اپنے فیض سے نواز رہے ہیں۔آپ دنیا میں اسلامی انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ اور بھٹکے ہوئے لوگوں کواللہ کے فضل و کرم سے سیدھی راہ دیکھا رہے ہیں۔لاثانی سرکار نہ صرف فیصل آباد بلکہ پاکستان اورپوری دنیا میں مذہبی،روحانی، سماجی اعتبار سے مقبولیت رکھتے ہیں۔آپ اپنی دینی خدمات کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں بلند مقام بنائے ہوئے ہیں۔لاثانی سرکار کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ ٓآپ تمام مذاہب و مسالک سے تعلق رکھنے والوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

لاثانی سرکار بچپن سے ہی دین اسلام کی طرف دلچسپی ظاہر کرتے تھے۔اور اللہ پاک نے ان کو آج اس بلند مقام تک پہنچایا ہے۔جو لوگ بھی آپ کے پاس ایمان و یقین کی غیر حاضری میں آئےآپ نے ان سب کی روحانی اصلاح فرمائی اور ان میں ایمانیت کا نیا جذبہ بھر دیا۔اسے دین اسلام کی صحیح سمجھ عطا کی اور اللہ پاک کے مقرر کردہ راستے پر گامزن کیا۔لاثانی سرکار کی اہم اصلاحات میں سے نماز کو مکمل عمل بننا،حلال طریقے سے سود اور شوت کے بغیر رزق کمانا،جھوٹ بولنے ہمیشہ دور رہنا،دوسروں کی خیال رکھنا اور لوگوں کی مشکلات و پریشانی میں مددکرنا شامل ہیں۔

لاثانی سرکار کی بدولت نوجوان نسل بھی تیزی سے روحانیت کی طرف مرکوز ہو رہی ہے۔بہت تعداد میں نوجوان آپ کی بیت لے رہے ہیں۔آپ ہمیشہ لوگوں کے روحانی و دینی مسائل کے حل کے لیے تیار رہتے ہیں۔لاثانی سرکار بیمار لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔بیماریوں سے نجات کے لیے لاثانی سرکار کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں اور اللہ پاک کی رحمت اور وسیلہ لاثانی سرکار بہت جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔آپ لوگوں کی ان بیماریوں سے بھی بجات کا زریعہ بنتے ہیںجو آج کل کے ڈاکٹرز اور جدید سائنس بھی نہیں کر سکتے۔

آج کل کے اس افراتفری کے عالم میں سکون قسمت سے ہی ملتا ہے۔اور جو سکون اللہ پاک کے زکر اور اللہ کے نیک بندوں کی زیارت اور ان کی مجالس سے ملتا ہے وہ سکون دنیا کی عیش و آرام اور دولت نہیں دے سکتی۔اس بھٹکی ہوئی دنیا میں لاثانی سرکار اور ان جیسے تمام ولی ہی ہماری آخرت اور بخش کا زریعہ ہیں۔بہت سارے لوگ اس بات کو تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں اور بعض اوقات ان کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہیں۔ایسے لوگ کبھی نہیں بخشے جائیں گے کیوں کہ اللہ کے بیک بندوں کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے اور ایسے لوگ عبر ت کا نشان بن کر رہ جائیں گے۔زیادہ نہ سہی زندگی میں ایک دفعہ ان کی زیارت ضرور کریں اور ان سے اپنے حق میں دعا ضرور کروائیں۔آپ کی زندگی بدل جائے گی۔
muhammad sajjad virk
About the Author: muhammad sajjad virk Read More Articles by muhammad sajjad virk: 16 Articles with 17795 views I am student of master in mass communication.. View More