بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انھیں جھٹلایا

سورہ الزمر -- ٣٩ --------- آیات # ---- ١٧ تا ١٩
اور جو بتوں کی پوجہ سے بچے اور الله کی طرف رجوع لاۓ انہی کے لئیے خوشخبری ہے تو خوشی سناؤ میرے ان بندوں کو - جو کان لگا کر بات سنیں پھر اسکے بہتر پر چلیں یہ ہیں جن کو الله نے ہدایت فرمائی اور یہ ہیں جن کو عقل ہے - تو کیا وہ جس پر عذاب کی بات ثابت ہو چکی نجات والوں کے برابر ہو جاۓ گا تو کیا تم ہدایت دے کر آگ کے مستحق کو بچا لو گے .

----------------------------- --------------------------- ---------------------
سورہ الزمر - ٣٩ ------ آیات # -- ٥٣ تا ٥٩
تم فرماؤ اے میرے وہ بندوں جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی الله کی رحمت سے نا امید نہ ہو بیشک الله سب گناہ بخش دیتا ہے بیشک وہی بخشنے والا مہربان ہے - اور اپنے رب کی طرف رجوع لاؤ اور اسکے حضور گردن رکھو قبل اسکے کہ تم پر عذاب آۓ پھر تمہاری مدد نہ ہو - اور اسکی پیروی کرو جو اچھی سے اچھی تمھارے رب سے تمہاری طرف اتاری گئی قبل اسکے کہ عذاب تم پر اچانک آ جاۓ اور تمہیں خبر نہ ہو - کہ کہیں کوئی جان یہ نہ کہے کہ ہاۓ افسوس ان تقصیروں پر جو میں نے الله کہ بارے میں کیں اور بیشک میں ہنسی بنایا کرتا تھا - یا کہے کہ الله مجھے راہ دکھاتا تو میں ڈر والوں میں ہوتا - یا کہے جب عذاب دیکھے کسی طرح مجھے واپسی ملے کہ میں نیکیاں کروں - ہاں کیوں نہیں بیشک تیرے پاس میری آیتیں آئیں تو تو نے انھیں جھٹلایا اور تکبر کیا اور تو کافر تھا -

---------------------------------------------------
سورہ الزمر --- ٣٩ ----------- آیات # - ٦٤ تا ٦٦
تم فرماؤ تو کیا الله کے سوا دوسرے کو پوجنے کو مجھہ سے کہتے ہو اے جاہلو - اور بیشک وحی کی گئی تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف کہ اے سننے والے اگر تو نے الله کا شریک کیا تو ضرور تیرا سب کیا دھرا اکارت جائیگا اور ضرور تو ہار میں رہے گا - بلکہ الله ہی کی بندگی کر اور شکر والوں میں ہو -
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113787 views nothing special .. View More