مجرب وآزمودہ وظائف

 تحریر علامہ محب النبی قادری اکبری کوہاٹ
یہ جملہ وظائف پیر آف اوگالی شریف نے مختلف مواقع پر اپنے ملنے والوں کو بتائے جو مجرب ثابت ہوئے اب عوام کی بھی خدمت میں پیش کئے جارہے ہیں

پیشاب میں خون آناخون آنا ۔ مجرب و آزمودہ نسخہ
بعض دفعہ مثانہ یا گردوں میں پتھری پیدا ہو جاتی ہے اس کی وجہ سے پیشاب میں خون آتا ہے اور بعض مرتبہ بہت گرم چیزیں کھانے سے بھی یہ شکایت پیدا ہو جاتی ہے ۔اسی طرح حد سے زیادہ لال مرچ کا استعمال بھی پیشاب میں جلن پیدا کرتا ہے ۔ اس شکایت کو دور کرنے کیلیۓ پتھری کا علاج گرم چیزوں اور لال مرچ کے استعمال سے پرہیز کریں اور روحانی علاج اس طرح کریں کہ اول باوضو تین بار درود شریف پڑھیں اس کے بعد تین بار یہ آیت پڑھیں اور آخر میں تین بار درود شریف پڑھیں اور پانی پر دم کر کے پی لیں یہ پانی ہر دو گھنٹہ بعد ایک گلاس پینا ہے ۔انشاء اللہ تعالٰی اس مرض سے نجات حاصل ہو گی ۔وہ آیت یہ ہے ۔:

بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِِ الرَّحِیۡمِ۔ ھُوَاللہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِیُٔ الۡمُصَوِّرُ لَہٗالۡاَسۡمَاءُالۡحُسۡنٰی ؕیُسَبِّحُ لَہٗ مَافِیۡ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَھُوَالۡعَزِیۡزُالۡحَکِیۡمُ ؕ (حشر ۲۴)

بد بختی کے سبب پریشانی آ جاۓ ۔
اگرکسی گناہ یابڑی عظیم بُرائی کے سبب یا کسی بے گناہ مظلوم پر ظلم کے سبب یا کسی کا دل دکھا کراس کی بدعا کے باعث کسی آدمی پر بدبختی چھا جاۓ اور اسے طرح طرح کے مصائب اور مشکلات گھیر لیں تو اس بدبختی اور ہر قسم کی مصیبت سے بچنے کیلیۓ یہ استغفار کرے اور اللہ تعالٰی سے رحم کی بھیک مانگےاور عشاہ کی نماز کے بعد ایک سو بار یہ کلمات با وضو پڑھے اوراپنے دونوں ہاتھوں پر دم کرکے اپنے ہاتھ اپنے چہرے اور تمام بدن پر پھیر لے یہ عمل اکتالیس دن کرے ۔اس دوران اگر حالت درست ہو جاۓ تو ٹھیک ہےورنہ ایک چلہ اور کرے اس میں بھی حالات ٹھیک نہ ہوں توایک چلہ اور کرے(چلہ چالیس دن عمل کرنے کو کہتے ہیں ) توبہ استغفار کا طریقہ یہ ہے کہ دو رکعت نفل نماز توبہ ظہر،مغرب یا عشاہ کی نماز کے بعد پڑھ کر یہ کلمات سو مرتبہ پڑھے :۔

اَسۡتَغۡفِرُاللہَ رَبِّیۡ مِنۡ کُلِّ ذَنۡبٍ وَّ اَتُوۡبُ اِلَیۡہَ۔ پھر رو رو کر اپنے گناہوں کی معافی اللہ تعالٰی سے مانگے کہ وہ غفورالرحیم ہے۔ بد بختی سے نجات کے لیۓ یہ کلمات بعد نماز عشاہ ایک سو بار پڑھنے ہیں ۔ بِسۡمِ اللہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۔یَا وَدُوۡدُ ۔یَاوَدُوۡدُ ۔یَاوَدُوۡدُ ۔اَللہُ لَااِلٰہَ اِلَّاھُوَالۡحَیُّی الۡقَیُّوۡمُ۔ لَااِلٰہَ اِلَّااَنۡتَ سُبۡحٰنَکَ اِنِّیۡ کُنۡتُ مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ۔قُلۡ ھُوَاللہُ اَحَدٌ ؕیُحِبُّوۡنَہُمۡ کَحُبِّ اللہِ ؕ وَالَّذِیۡنَ اَمَنُوۡا اَشَدُّ حَبّاً لِلّٰہِ ؕ

ترقی کاروبار ،تجارت میں برکت ۔
اگر کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کاروبار تر قی کرے اور گاہک زیادہ سے زیادہ آئیں تو اسے چاہیۓ کہ عشاء کی نماز کے بعد یہ آیت ۱۰۰ بار پڑھ لیا کرے ۔

انشاء اللہ تعالٰی کاروبار میں خوب ترقی ہو گی اور گاہک بیشمار آئیں گے ۔وہ آیات یہ ہیں ۔

عَسَی اللہُ اَنۡیَّجۡعَل بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَ الَّذِیۡنَ عَادَیۡتُمۡ مِنۡہُمۡ مُّوَدَّۃً سوَاللہُ قَدِیۡرٌ ؕ وَاللہُ غَفُوۡرٌ الرَّحِیۡمٌ ؕ ۔(الممتحنۃ ۷)

درد کے خاتمہ کیلیۓ ۔
جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو اس جگہ ہاتھ رکھ کر تین باربا وضو یہ آیات پڑھ کر دم کریں ۔اس طرح تین مرتبہ پڑھ کرتین مرتبہ دم کرے انشاءاللہ تعالٰی درد موقوف ہو گا ۔ وہ آیات یہ ہیں :۔ وَبِالۡحَقِّ اَنۡزَلۡنٰہُ وَبِالۡحَقِّ نَزَلَ ؕوَمَااَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا مُبَشِّرًاوَّ نَذِیۡرًا ؕ(بنی اسرائیل۔۱۰۵)

آسودہ حالی کس طرح آ سکتی ہے ۔؟
جب مالی مشکلات کے بادل چھا جاتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں ۔کمزور اور فانی سہارے تلاش کرتے ہیں ۔ان کی صبح اور شام اداس ہوتی ہے میں ایسے پریشان حال لوگوں کے لیۓ ایک مجرب عمل رکھتا ہوں اس عمل کی جو تاثیر ہے وہ آپ کے سامنے آجاۓ گی ۔نماز فجر جماعت سے پڑھیۓ ۔ پھر سُبۡحَانَ اللہِ وَ بِحَمۡدِہٖ اطمینان سے پڑھتے رھیۓ اوراس کے بعد چوتھے پارے کے گیارویں رکوع کی یہ آیات (اِنَّ فِیۡ خَلۡقِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ سے لے کر وَالتَّقُوۡااللہَ لَعَلَّکُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ ۔ تک تین بار پڑھیۓ ۔امید ہے انشاءاللہ چند روز میں آپ کی مالی مشکلات بالکل ختم ہو جائیں گی اور آپ آسودہ حال ہو جائیں گے ۔

مشکلات کا آسان علاج ۔
حضرت پیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری صاحب نے ایک مجلس میں بیان فرمایا کہ
کلام الٰہی کی آغوش میں گراںقدر جواہر ریزے ہیں اور تیر بہدف اعمال ہیں اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑ گیا اور کسی طرح وہ مصیبت دور نہیں ہوتی تو یہ عمل پڑھا جاۓ ۔ نماز فجر پڑھ کر اللہ تعالٰی کے ذکر میں مشغول رہیۓ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہو جاۓ پہر آپ دو رکعت پڑھیۓ اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیۓ ۔

لَقَدۡ جَاءَ کُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡ اَنۡفُسِکُمۡ عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَا عَنِتُّمۡ حَرِیۡصٌ عَلَیۡکُمۡ بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ رَؤُفُ الرَّحِیۡمٌ ؕ فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقُلۡ حَسۡبِیَ اللہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَھُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ ۔ پھر سر بسجدہ ہو کر حق تعالٰی سے امن و عافیت طلب کیجیۓ چند روز میں آپ کی مصیبت دور ہو جاۓ گی اور دل کو اطمینان حاصل ہو گا ۔

اللہ تعالٰی نے اولاد ے دی۔
ہم ایک عزیز کے گھر تعزیت کیئے گئے۔ وہا ں ایک خاتون جو ہماری بھی رشتہ دار لگتی ہیں، سے ملاقات ہوئی۔ دینی موضوع پر کافی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بات شروع کی کہ میرے بڑے لڑ کے کی اولاد نہیں تھی ملک بھرمیں ڈاکٹرز سے چیک کروایا تو انہوں نے کہا کہ اس کی تو اولاد ہو ہی نہیں سکتی۔ وہ بولی میں نے بھی کافی دعائیں کیں لیکن پھر خیال آیا کہ سب سے بڑا ڈاکٹر تو اوپر والا ہے۔ وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔ میں اسی سے مانگوں گی اور اب ماشاء اللہ میرے تین پوتے ہیں۔ کافی عرصہ سے وہ لوگ لاہور میں رہتے ہیں۔ بتا رہی تھیں کہ پیرمحمدامیرسلطان چشتی قادری آف اوگالی شریف ضلع خوشاب سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھے جہ طریقہ بتایا میں اب تک اسی پہ عمل کرتی آ رہی ہون۔ ویسے تو سا ری مخلوق اسی کی ہے۔ وہی بہتر جانتا اور نوازتا ہے لیکن اند از ہر ایک کا جداگانہ ہے۔ انہوں نے جو وطیفہ بتایا تحریر کر رہی ہوں تا کہ کسی کا بھلا ہو جا ئے اور مجھ مسکین کو دعائیں ۔ انہوں نے بتایا کہ نئے چاند کی پہلی جمعرات یعنی نو چندی کو رات بارہ بجے اٹھھ کر دو رکعت نماز نفل یوں ادا کرنے ہیں لہ گھر کے کسی فرد یہاںتک کہ شوہر و بھی پتہ نہ چلے۔ یہ اس لئے کہ مکمل اسی کے ہو کر پہلے مکمل وضو کریں پھراپنے بل کھول کر کاندھے پر ڈال کر چادر اوڑھ لیں اوردو نفل ادا کر کے ان کا ثواب حضرت خاتون جنت کو ہد یہ کر یں اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا واسطہ دے کر گڑ گڑا کر اللہ سے مانگیں۔ انشاء اللہ 3 جمعرات گزارنے پر مقصد پر آئے گا لیکن پو را ہو نے کے بعد شکر ا نے کے طور پر پڑھتے رہنا چھوڑنے نہیں۔ ان کا چہرہ نورانی تھا یعنی گواہی دے رہا تھا کہ وہ سچ کہہ رہی ہیں۔

مرادیں پوری ہونگی۔
نماز فجرکی سنتوں کے بعد اور فرضوں سے پہلے 41 بار سورۃ فا تحہ ہر بار
" بسم اللہ الرحمٰن الرحیم " کے ساتھہ پڑھی جائے۔ اول اور آخر گیارہ گیارہ مرتنہ درود شریف اس کے بعد جو بھی دعا مانگی جائے۔ اگر 40 دن تک کی جا ئے تو الجھی ہوئی حاجتیں سلجھہ جا تی ہیں۔
کاروبارکی ترقی کےلیے۔
روزگار کے سلسلے میں پریشان حضرات اور کا رو بار شروع کرنے والے
حضرات اس آیت " لِلہِ مِا فَی السَمٰوَاتِ وَالاَرضِ اِنَاللہَ ھُوَالغَنی ِالحَمِیدُ "کو کثرت سے پڑھیں۔
ر زقِ غیبی کا لا جواب عمل
حضرت ابودرداءرضی اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص ہر دن مومن مرد اور عورتوں کےلیے 25 یا 27بارمغفرت کی دعا کرے گا تو وہ اُن مستجاب الدعوات لوگوں میں سے ہوگا جن کی وجہ سے زمین والوں کو رزق دیا جاتا ہے۔
ا ولاد نرینہ کے لیے۔
جو والدین اولاد نرینہ کی نعمت سے محروم ہوں وہ روزانہ 101دفعہ سورۃ الکوثر پڑھیں انشاءاللہ عنقریباولاد کی نعمت سے نوازدیں گے اور یہ انتہائی مجرب عمل ہے توجہ اور دھیان سے عمل کریں۔

قوت حافظہ قوی ہونے کیلیۓ ۔
اگر کسی کا حافظہ کمزور ہو اور اکثر باتیں بھول جاتا ہو تواس کیلیۓ یہ عمل بہت مفید ہے ۔ سورہ بقرہ کی شروع آیات سے مُفۡلِحُوۡن تک جمعرات کے دن اول وقت چینی کی بغیر پھول والی پلیٹ پر عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور اس پلیٹ کو بارش کے پانی سے دھو کر صبح صادق سے پہلے تہجد کے وقت پی لے اور اس دن روزہ رکھے ۔تین دن یا پانچ دن یہ عمل کرے ۔انشاء اللہ تعالٰی حافظہ قوی ہو گا اور جو چیز یاد کرے دماغ میں محفوظ ہو جائیگی ۔

تنبیہ:۔ بعض دفعہ سحر،جادو،سفلی کے سبب بھی حافظہ کمزور ہو جاتا ہے بھول چوک بڑھ جاتی ہے اس کے لیۓ سحر،جادو،سفلی کا علاج کرنے سے حافظہ صحیح ہو جاۓ گا ۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1282742 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.