چار بچے چار کہانیاں

گم صم
اسکول سے وآپسی پر چھ سالہ کھلنڈری سانولی علیشہ آج گم صم تھی_ بیٹھے بیٹھے اچانک وہ انتہائی سنجیدگی سے اپنی ماں سے مخاطب ہوئ:ماما! میری شکل کیسی ہے؟

کمرے کے پاس سے گزرتا ہوا اس کا گہرا سانولا باپ حیران تھا کہ اس کی اتنی چھوٹی سی بیٹی اچانک اتنی بڑی کیسے ہو گئ_ وہ اس قدر حیران تھا کہ سوال کا جواب تک نہ سن سکا_

گنتی
شعر وادب کے دلدادہ کلیم صاحب اپنے سات سالہ بیٹے اریب سے:
بیٹا! تمھیں گنتی آتی ہے؟
اریب: جی بابا، آتی ہے_
کلیم صاحب: اردو میں آتی ہے، اردو میں؟ ( زور دے کر) اریب: جی بابا، آتی ہے_ (مزید اعتماد کے ساتھ)
کلیم صاحب: سناؤ...
اریب: الف ب پ ۔۔۔۔

کالج کے بچے
چار سالہ سمیحہ: بابا ! آپ کالج میں پڑھاتے ہیں نا؟
بابا: ہاں بیٹا!
سمیحہ: وہاں کس کو پڑھاتے ہیں؟
بابا: کالج کے بچوں کو، بیٹا!
سمیحہ: بابا! آپ دشمن کے بچوں کو نہیں پڑھاتے؟

ناشتہ
پانچ سالہ افنان صبح اٹھا تو اس نے بستر پر بیٹھے بیٹھے کچن میں موجود اپنی ماں کو آواز دی:
ماما! ناشتہ کرنا ہے۔۔۔۔۔۔موبائل دیں
ماں: اچھا بیٹا!
Yasir Farooq
About the Author: Yasir Farooq Read More Articles by Yasir Farooq: 25 Articles with 39611 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.