حقیقی کامیابی کا نسخہ

دنیا کی کسی بھی قوم کسی بھی اقبیلے ، کسی بھی رنگ و نسل سے یا کسی خطہ و زبان سے تعلق ہے ۔ اگر آپ یا آپ کے چاہنے والے ، گھر یا رشتہ دار ، قوم و ملک کی حقیقی کامیابی چاہتے ہیں تو اﷲ تعالیٰ کی الہامی کتابِ مقدس قرآن مجید نے بڑے مدلل اور آسان پیغامات جو لکھنے پڑھنے میں مختصر مگر معنی کا وسیع زخیرہ ہے ۔ آئیں اﷲ پاک کے ارشادات اﷲ تعالیٰ کی پاک کتاب ِ مبین سے استفادہ کرتے ہیں
*1 گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 83
*2 غصے کو قابو میں رکھو*سورۃ آل عمران، آیت نمبر 134
*3 دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،*سورۃ القصص، آیت نمبر 77
*4 تکبر نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 23
*5 دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 22
*6 لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،* سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
*7 اپنی آواز نیچی رکھا کرو،*سورۃ لقمان، آیت نمبر 19
*8 دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 11
*9 والدین کی خدمت کیا کرو،*سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
*10 والدین سے اف تک نہ کرو،*سورۃ الإسراء، آیت نمبر 23
*11 والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،* سورۃ النور، آیت نمبر 58
*12 لین دین کا حساب لکھ لیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 282
*13 کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،* سورۃ الإسراء، آیت نمبر 36
*14 اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،*سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 280
*15 سود نہ کھاؤ،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 278
*16 رشوت نہ لو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 42
*17 وعدہ نہ توڑو،* سورۃ الرعد، آیت نمبر 20
*18 دوسروں پر اعتماد کیا کرو،*سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*19 سچ میں جھوٹ نہ ملایاکرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 42
*20 لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،* سورۃ ص، آیت نمبر 26
*21 انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135
*22 مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیاکرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 8
*23 خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،* سورۃ النساء، آیت نمبر 7
*24 یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 2
*25 یتیموں کی حفاظت کرو،*سورۃ النساء، آیت نمبر 127
*26 دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 6
*27 لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 10
*28 بدگمانی سے بچو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*29 غیبت نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*30 جاسوسی نہ کرو،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*31 خیرات کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 271
*32 غرباء کو کھانا کھلایا کرو*سورۃ المدثر، آیت نمبر 44
*33 ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 273
*34 فضول خرچی نہ کیا کرو،*سورۃ الفرقان، آیت نمبر 67
*35 خیرات کرکے جتلایا نہ کرو،*سورۃ البقرۃ، آیت 262
*36 مہمانوں کی عزت کیا کرو،*سورۃ الذاریات، آیت نمبر 24-27
*37 نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر44
*38 زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،* سورۃ العنکبوت، آیت نمبر 36
*39 لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 114
*40 صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 190
*41 جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 190

*?42 جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،*
سورۃ الأنفال، آیت نمبر 15

*43 مذہب میں کوئی سختی نہیں،*
سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 256

*44 تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،*سورۃ النساء، آیت نمبر 150
*45 حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر، 222
*46 بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر، 233
*47 جنسی بدکاری سے بچو،*سورۃ الأسراء، آیت نمبر 32
*48 حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 247
*49 کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 286
*50 منافقت سے بچو،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 14-16
*51 کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،* سورۃ آل عمران، آیت نمبر 190
*52 عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،* سورۃ آل عمران، آیت نمبر 195
*53 بعض رشتہ داروں سے شادی حرام ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 23
*54 مرد خاندان کا سربراہ ہے،*سورۃ النساء، آیت نمبر 34
*55 بخیل نہ بنو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 37
*56 حسد نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 54
*57 ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 29
*58 فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،* سورۃ النساء، آیت نمبر 135
*59 گناہ اور زیادتی میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،*سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
*60 نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 2
*61 اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 100
*62 صحیح راستے پر رہو،* سورۃ الانعام، آیت نمبر 153
*63 جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 38
*64 گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،* سورۃ الانفال، آیت نمبر 39
*65 مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 3
*66 شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
*67 جوا نہ کھیلو،* سورۃ المائدۃ، آیت نمبر 90
*68 ہیرا پھیری نہ کرو،* سورۃ الاحزاب، آیت نمبر 70
*69 چغلی نہ کھاؤ،* سورۃ الھمزۃ، آیت نمبر 1
*70 کھاؤ اور پیو لیکن فضول خرچی نہ کرو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
*71 نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،* سورۃ الاعراف، آیت نمبر 31
*72 آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 6
*73 طہارت قائم رکھو،* سورۃ التوبۃ، آیت نمبر 108
*74 اﷲ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ الحجر، آیت نمبر 56
*75 اﷲ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 17
*76 لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اﷲ کی طرف بلاؤ،* سورۃ النحل، آیت نمبر 125
*77 کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،*سورۃ فاطر، آیت نمبر 18
*78 غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،* سورۃ النحل، آیت نمبر 31
*79 جس چیز کے بارے میں علم نہ ہو اس پر گفتگو نہ کرو،*سورۃ النحل، آیت نمبر 36
*80 کسی کی ٹوہ میں نہ رہا کرو (تجسس نہ کرو)،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 12
*81 اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،* سورۃ النور، آیت نمبر 27
*82 اﷲ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،* سورۃ یونس، آیت نمبر 103
*83 زمین پر عاجزی کے ساتھ چلو،* سورۃ الفرقان، آیت نمبر 63
*84 اپنے حصے کا کام کرو۔ اﷲ، اس کا رسول صلی اﷲ علیہ وسلم اور مومنین تمہارا کام دیکھیں گے۔* سورۃ توبہ، آیت نمبر 105
*85 اﷲ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،* سورۃ الکہف، آیت نمبر 110
*86 ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،* ورۃ النمل، آیت نمبر 55
*87 حق (سچ) کا ساتھ دو، غلط (جھوٹ) سے پرہیز کرو،* سورۃ توبہ، آیت نمبر 119
*88 زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،*سورۃ الإسراء، آیت نمبر 37
*89 عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،* سورۃ النور، آیت نمبر 31
*90 اللّٰہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،* سورۃ النساء، آیت نمبر 48
*91 اللّٰہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،* سورۃ زمر، آیت نمبر 53
*92 برائی کو اچھائی سے ختم کرو،* سورۃ حم سجدۃ، آیت نمبر 34
*93 فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،* سورۃ الشوری، آیت نمبر 38
*94 تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،* سورۃ الحجرات، آیت نمبر 13
*95 اسلام میں ترک دنیا نہیں ہے۔* سورۃ الحدید، آیت نمبر 27
*96 اﷲ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،* سورۃ المجادلۃ، آیت نمبر 11
*97 غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،* سورۃ الممتحنۃ، آیت نمبر 8
*98 خود کو لالچ سے بچاؤ،*سورۃ النساء، آیت نمبر 32
*99 اﷲ سے معافی مانگو وہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے،* سورۃ البقرۃ، آیت نمبر 199
*100 جو دست سوال دراز کرے اسے نہ جھڑکو بلکہ حسب توفیق کچھ دے دو،* سورۃ الضحی، آیت نمبر 10
یہ اﷲ تعالیٰ کے احکامات تمام انسانوں کی ہدایات کے لئے اﷲ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن مجید سے پیش کئے گئے ہیں ۔ یااﷲ جس جس نے بھی تیرے ان احکامات کو اکھٹا کیا ترجمہ کیا اور تیری مخلوق تک پہنچانے میں کسی بھی طرح حصہ لیا ان کے اس نیک کام کو قبول و منظور فرما آمین ۔ یااﷲ ہمیں دینِ اسلام پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما آمین
 

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 313561 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.