دنیا کے تین خوبصورت اور مہنگے ترین گھوڑے

کیا آپ دنیا کے تین خوبصورت اور مہنگے ترین گھوڑوں کے بارے میں جانتے ہیں ؟

گھوڑوں کا شمار دنیا کے سب سے حسین اور جاذب نظر جانوروں میں ہوتا ہے۔ یہ دنیا کے تقریباً ہر علاقے میں پائے جاتے ہیں لیکن صرف امیر لوگ ہی اسے خرید سکتے ہیں۔ دنیا میں موجود چوپائے جانوروں میں سے گھوڑے کی آنکھ سب سے بڑی ہوتی ہے۔ ایک صحتمند گھوڑے کی آنکھ تقریباً ۲انچ تک بڑی ہوتی ہے۔ دنیا میں گھوڑوں کی کافی اقسام پائی جاتی ہیں۔ ایک تحقیق کے مطابق اس وقت دنیا میں چار سو سے زائد اقسام کے گھوڑے موجود ہیں ۔ ان میں سے ۳ خوبصورت اور دلکش گھوڑوں کے بارے میں معلومات نیچے دی گئی ہے ۔

1. عربی گھوڑے:
عربی نسل کے گھوڑے بےمثال برداشت ،ذہانت اور متعدد حلقۂ اثر میں کام کرنے کی صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں۔ انکی انہیں خوبیوں کی وجہ سے یہ گھوڑے لوگوں میں بےحد مقبول ہیں۔ گھوڑوں کی اس نسل کا شمار قدیم ترین نسلوں میں ہوتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق عربی گھوڑے ۴۵۰۰ سال سے اس دنیا میں موجود ہیں ۔ یہ گھوڑے مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں جن میں سیاہ ، سفید ، گرے اور سرخی مائل بھورا رنگ موجود ہیں ۔ ایک عربی گھوڑے کا اوسط قد 1.6- 1.4میٹر تک ہوتا ہے ۔ اس خوبصورت گھوڑے کی قیمت تقریباً 150000-30000 ڈالر ہے ۔

2. اخل طےقے
اخل طےقے کا مطلب "صحرا کا تحفہ" ہے ۔ اس نسل کے گھوڑے زیادہ تر ترکمانستان میں موجود ہیں اور اسکے علاوہ پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں پائے جاتے ہیں ۔ ترکمان نسل کے یہ گھوڑے اپنی برداشت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں ۔ جو چیز ان گھوڑوں کو سب سے منفرد بناتی ہے وہ انکا کوٹ ہے ۔ اسکے بالوں کی خصوصی ساکت کی وجہ سے وہ دھات کا بنا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ دور سے دیکھنے پہ یہ گھوڑا سنے یا تانبے کا بنا ہوا لگتا ہے۔ اسکی اسی خوبی کی وجہ سے اسے Golden Horse
کا لقب دیا گیا ہے۔ گھوڑوں کی ایک خوبصورت ترین نسل وقت کے ساتھ ساتھ نایاب ہوتی جا رہی ہے۔ ایک تحقیق کے متابق دنیا میں انکی تعداد پانچ ہزار سےبھی کم رہ گئ ہے۔ان گھوڑوں کی قیمت پاکستانی روپوں میں ڈیرھ کڑورسے شروع ہوتی ہے۔


3. تھوروبریڈ
تھوروبریڈ کو بہترین ایتھلیٹ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ۔ یہ گھوڑے ریسنگ ، پولو اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی لیے استعمال کیے جاتے ہیں ۔ یہ گھوڑے “Warm blooded” کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ انکے رنگوں کے بارے میں بات کی جائے تو یہ مختلف رنگوں میں پائے جاتے ہیں جیسے سیاہ ، سفید ، گرے اور بھورا ۔ تھوروبریڈ اسپورٹس ہارس ہونے کی وجہ سے کافی مہنگے ہوتے ہیں ۔ آئرلینڈ میں ایک شخص نے اپنے تھوروبریڈ کو 70 ملین ڈالر میں فروخت کیا تھا ۔ یہ دنیا میں فروخت ہونے والا سب سے مہنگا گھوڑا ہے ۔ عام طور پر اس گھوڑے کی قیمت 50 ہزار ڈالر سے ایک لاکھ ڈالر تک ہوتی ہے ۔

 

Tamia Naeem
About the Author: Tamia Naeem Read More Articles by Tamia Naeem : 2 Articles with 2818 views I want to become a Creative Writer. .. View More