انمول موتی

ایک بیٹی نے اپنی ماں سے پوچھا کہ زیور تو اچھے ہوتے ہیں پھر بھی انکے نام بتاؤ

اسکی ماں سمجھدار اور عقلمند تھی اسنے بیٹی کو جواب دیا،کان میں کتابوں میں لکھی ہوئی نصیحتوں کے بُندے پہنو بھلائی کے کاموں کو تمہارے گلے کا ہار بناؤ:

ہاتھ کے زیور کے لیئے کوئی ہاتھ کا ہنر سیکھو:

پاؤں میں اگر کوئی سونے کا زیور نہیں ہے تو فکر کی کوئی بات نہیں مگرسچائی سے پیچھے مت ہٹو جلد ہی ایسے زیور اختیار کرو کہ جس سے عقل بڑھے اور دین،دنیا کی بھلائی ہو۔

ہر کوئی جانتا ہے کہ علم حاصل کرنے سے عقل بڑھتی ہے اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو بھی عقل بخشی ہے جس سے وہ بھی علم حاصل کر کے عقل کی کسوٹی پے پوری اتر کر دین اور دنیا کی بھلائی حاصل کرسکتیں ہیں۔
Muhammad Iqbal Ahmed Memon
About the Author: Muhammad Iqbal Ahmed Memon Read More Articles by Muhammad Iqbal Ahmed Memon: 3 Articles with 7820 views Freelance writer .. View More