یہ کشکول کب ٹوٹے گا

یہ کائنات گواہ ھے ،گواہ ھے یہ شمس و قمر،یہ افلاک شاہد ھے اور بتاتی ھے زمیں کہ جب تک مسلمان اللہ عذوجل کے احکامات کو زندگی کا دستور بنا کر رکھتے رہے اور نبی ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے رہے تو قیصر و کسِٰری شام اور روم جیسی عظیم سپّر پاورزمسلمانوں کے قدموں تلے تسخیر ہو کر بچھتی رہیں ۔دنیا کی کوئی طاقت فنونِ حرب یا خزانون کے زور پر یا معدنی وسائل کے زور پر یا کسی ٹیکنالوجی کے سبب مسلمانوں پر اپنا تسلط قائم نہ کر سکی لیکن جونہی مسلمانوں نے دولت و غَنائِم اور اسباب عشرت حاصل کرنے کے بعد اللہ عزوجل اور اس کے محبوب ﷺ کے احکامات سے رو گردانی کی وہیں قومیں جو مسلمانوں کے قدموں کو چاٹنے پر مجبور تھیں۔مسلمانوں کی عیش پرستی اور تن آسانی کے سبب مسلمانوں کو محکوم بنا کر کے ان کے سروں پر راج کرنے کیلئے مسلط ہُو گئیں ۔ آج مسلمانوں کی اجاراہ داری اور دُنیا پر حُکمرانی کی داستانیں صرف قصہ و کہانیوں کی صورت میں اقوام مسلم کا مُنہ چِڑا رہی ہیں ۔

image
image
image

لیکن میرے ذِہن میں ایک سوال اکثر پیدا ہُوتا ہے کہ آخِر یہ کشکول ٹوٹے گا کب؟

جواب آسان سا ھے
یہ کشکول ٹوٹے گا تب جب مسلمان جہالت اور بے عملی کی تا ریک راہوں سے نکل کر دوبارہ علم و عمل کی شاہراہ پر گامزن ہونگے ، جب اُنمیں اِحساسِ عزت بیدار ہوگی،خودی کارساز ہوگی،یہ کشکول ٹوٹے گا!

جب مسلمان اللہ کے احکامات پر لوٹ آئیں گے ۔ یہ کشکول ضرور ٹوٹے گا !

جب مسلمان اپنی کھوئی ہوئی میراث (عِلم و حِکمت ) کو پا جائیں گے۔

اور یہ کشکُول ضرور ٹُوٹے گا کہ جِس دِن مسلمان غیروں پر تکیہ کرنا چُھوڑ کر اپنے زُورِ بازو اور اللہ عزوجل کے فضل پہ نِگاہ جمادینگے۔

اور یہ کشکول ضرور ضرور ٹوٹے گا!!! لیکن تَب جب مسلمان اپنے آخری نبی ﷺ کے لازوال اِحکامات کی پیروی کرنا شروع کر دینگے۔۔

وطن کی معشیت کو کشکول سے بچاناہے
memoona warsi
About the Author: memoona warsi Read More Articles by memoona warsi: 4 Articles with 9206 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.