سندھ میں بارشوں سے تباہی

Floods in Sindh

قدرتی آفات ہمیشہ اللہ پاک کی طرف سے آزمائش ہوتی ہیں. اس سے ہزاروں افراد متاثر ہوتے ہیں اور حالیہ دنوں سے سندھ میں بہت زیادہ بارشیں ہورہی ہیں اور سیلاب کی صورتحال میں غریب عوام در بدر رل گئے ہیں.

ہر گھر میں پانی داخل ہوگیا ہے، مکانات ٹوٹ گئے ہیں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کردیا ہے حالیہ بارشوں نے۔
تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کے اعلانات کردیئے گئے ہیں اور گھروں تک ہر کوئی محدود ہوگیا ہے۔

عوام حکومت کی طرف دیکھ رہی ہے سندھ کی کیوں کہ غریب لوگوں کا روزگار ختم ہوگیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر بریانی، پھل فروٹ بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں۔

بارشوں کی وجہ سے لوگوں کی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، سبزیاں دوسرے صوبوں میں جاتی ہیں تو ہزاروں کی تعداد میں سبزیوں کے ٹرک وہاں کھڑے ہیں۔

بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے بارشوں کی وجہ سے بجلی کے پول گر گئے ہیں کئی روز سے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے ایسے میں لوگ دعاؤں کا اہتمام کررہے ہیں مساجد میں تاکہ اللہ پاک عوام پر رحم فرمائے اور اس بارش کے سلسلے کو ختم کرے۔

جہاں ہم ان سب کی بات کررہے ہیں دوسری طرف سندھ کے کسان سراپا احتجاج ہیں ان کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر زمینوں کو نقصان پہنچا ہے اور باغات اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 395 لوگ جان بحق ہوگئے ہیں۔ 1 لاکھ سے زائد گھر گرگئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق سندھ میں حالیہ بارشوں کے بعد تقریباً 3 کروڑ لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔

بارشوں کے بعد حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنے صوبے و ملک کی عوام کے نقصان کا ازالہ کریں اور ان کو بارش کے دوران جانی نقصان سے بچنے کے لیے ایک محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔

ایسے میں کچھ ایسے بے حس لوگ بھی ہیں جو غریبوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک لگارہئے ہیں ٹینٹ اور ایسی اشیاء ضرورت جو بارشوں سے محفوظ رکھے اس کے داموں کو مہنگا کرکے فروخت کررہے ہیں اور زیادہ منافع لے رہے ہیں۔

حکومت امداد نہ ملنے کی وجہ سے بھوک اور فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اگر انتظامیہ نے ان چیزوں پر توجہ نہ دی تو ہزاروں زندگیاں خطرے میں پڑ جائے گی۔

بطور پاکستانی اور ایک مسلمان ہمیں اپنے حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ پر چل کر اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنی چاہئیے اور ان کو بہترین انداز میں درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے کیلئے اپنی جان لگادینی چاہئیے۔ میرا یہ آرٹیکل شاید کوئی ایسا ضرور پڑلے اور ان غریبوں کی مدد میں آگے ائین وہ بھی اس ملک پاکستان کا حصہ ہیں اگر وہ پیچھے رہ جائیں گے تو ہمارے ملک کا نقصان ہوگا۔

سب کو اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری سمجھ کر ان سب لوگوں کی مدد کرنا چاہئے جو اس وقت متاثر ہوئے ہیں ہم سب کو ان کی مدد کے لیے ایک ہونا پڑے گا اور پاکستانیت کا ثبوت دینا ہوگا ہے ہم اپنے ملک اور اس کے حصے کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اللہ پاک پاکستان اور بالخصوص سندھ سمیت پاکستان کے ان حصوں کی حفاظت فرمائے جہاں اس سیلاب جیسی صورتحال نے جنم لیا ہے۔ اللہ سب کو حفظ و امان میں رکھے آمین۔

پاک زندہ باد۔
 

Haseeb Ahmed
About the Author: Haseeb Ahmed Read More Articles by Haseeb Ahmed: 8 Articles with 7584 views Haseeb Ahmed is Freelancing Columnist Currently Linked with http://Sachnews.net | http://Khabraindaily.com |Baaghi TV, He is also working with Team Sa.. View More