موبائل سے تلاوت سننے پر سجدہ تلاوت کا حکم

سوال:
کئی خواتین صبح کے وقت گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت موبائل میں لگا کر سننتی رہتی ہیں اور اس دوران گھر کے کام کاج بھی کرتی رہتی ہیں، جس میں بعض مرتبہ سجدہ والی آیات بھی آجاتی ہے، کیا اس طرح تلاوت کرنا درست ہے، اور اس عمل سے گناہگار تو نہیں ہونگی؟

الجواب:
١۔ موبائل فون وغیرہ سے(لائیو) براہ راست آڈیو یا ویڈیو نشر کی جانے والی تلاوت میں اگر آیت سجدہ آجائے، تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب ہے، لیکن اگر پہلے سے ریکارڈ شدہ تلاوت سنی جائے تو سننے والے پر سجدہ تلاوت واجب نہیں ہوتا ہے۔

موبائل کے ذریعہ لگائی جانے والی تلاوت کے دوران خاموش رہنا اور اسے غور سے سننا اگرچہ واجب نہیں ہے، تاہم موبائل پر تلاوت لگی ہو تو ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اسے سنا جائے، نہ سننا خلافِ ادب ہے، کیونکہ عموماً کام میں مصروف رہ کر تلاوت کی طرف دھیان نہیں رہتا ہے، اس لیے کام کرتے ہوئے موبائل پر تلاوت نہ لگانا بہتر ہے، البتہ اگر کوئی کام کرنے کے ساتھ ساتھ خاموشی سے تلاوت سنے اور توجہ تلاوت کی طرف ہو تو اس کی گنجائش ہوگی۔

دارالافتاء الاخلاص، کراچی

مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں
https://AlikhlasOnline.com

Abrar Ahmed
About the Author: Abrar Ahmed Read More Articles by Abrar Ahmed: 6 Articles with 16695 views Nothing to else as alone in the lonely planet with over 6 billion people.. View More