افضلت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ و تعالی عنہ

افضل البشر بعدالنبیاء بالتحقیق سیدنا ابوبکر صدیق

الحمد للہ وحدہ والصلاۃ والسلام علی من لانبی بعدہ

خلیفہ اول خلیفہ بلا فصل تاجدار صداقت یارغار و یار مزار حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی افضلیت انبیاء کے بعد تمام کائنات اور صحابہ کرام میں قرآن و حدیث اور مولا علی کے فرامین اور اجماع امت سے ثابت کرتے ہیں

⭕ قرآن مجید کی روشنی میں ⭕

اہل سنت وجماعت کا متفقہ عقیدہ ہے کہ تمام صحابۂ کرام میں حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ سب سے افضل ہیں ، آپ کے فضائل وکمالات بے شمارہیں ، قرآن مجید کی متعدد آیات مبارکہ آپ کی شان میں نازل ہوئیں ،اللہ تعالی کا ارشاد ہے:

وَالَّذِی جَٓاءَ بِالصِّدْقِ وَصَدَّقَ بِہٖ اُ ولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُتَّقُونَ۔

اورجونبی سچی بات لیکر آئے اور جس نے ان کی تصدیق کی،وہی لوگ پرہیزگار ہیں ۔ (سورۃ الزمر:33)

امام فخرالدین رازی رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں :

ان المراد شخص واحد فالذی جاء بالصدق محمد،والذی صدق بہ ہو ابو بکر،وہذا القول مروی عن علی بن ابی طالب علیہ السلام وجماعۃ من المفسرین رضی اللہ عنہم۔

اس سے مراد ایک ہی ہستی ہیں ، تو جو سچی بات لے کر آئے وہ سیدنامحمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور جس نے آپ کی تصدیق کی وہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ۔اور یہ روایت حضرت علی مرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اور مفسرین کرام رحمہم اللہ کی ایک بڑی جماعت سے منقول ہے۔

(التفسیر الکبیر،الدر المنثور، روح البیان، سورۃالزمر۔ 33)

⭕ احادیث نبوی کی روشنی میں ⭕

1 حدیث شریف:
حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلّم نے فرمایا کہ نبیوں اور رسولوں کے سوا زمین وآسمان کی اگلی اورپچھلی مخلوق میں سب سے افضل ابوبکر ہیں
(حاکم ،الکامل لابن عدی، حدیث 368، جلد 2،ص 180)

2️⃣ حدیث شریف:
حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اﷲﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پھر عرض کی کہ اے اﷲ کے رسول! ہم پر کسی کو خلیفہ مقرر فرمایئے۔ارشاد فرمایا کہ نہیں! اﷲتعالیٰ تم پر خلیفہ مقرر فرمادے گا جو تم میں سب سے بہتر ہوگا پھر اﷲ تعالیٰ نے ہم میں سے سب سے بہتر ابوبکر رضی اﷲ عنہ کو جانا، جنہیں ہم پر خلیفہ مقرر فرمایا (دارقطنی، تاریخ دمشق، جلد 30، ص 290-289)

3️⃣ حدیث شریف:
حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ نبی پاکﷺ نے ارشاد فرمایا۔ میری امت میں میرے بعد سب سے بہتر شخص ابوبکر ہیں، پھر عمر
(ابن عساکر)

⭕ فرامین مولا علی کی روشنی میں ⭕

1️⃣ حضرت محمد بن حنفیہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے (فرماتے ہیں) کہ میں نے اپنے باپ حضرت علی رضی اﷲ عنہ سے عرض کی کہ رسول پاکﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟ آپ نے جواب دیا کہ حضرت ابوبکر، میں نے عرض کی، پھر کون؟ فرمایا حضرت عمر رضی اﷲ عنہما
(بخاری، کتاب فضائل اصحاب النبی،حدیث 3671، جلد 2، ص 522)

2️⃣ حضرت ابو حجیفہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ میں حضرت علی رضی اﷲ عنہ کے گھر میں داخل ہوا۔ میں نے عرض کی اے رسول اﷲﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے افضل شخص! تو آپ رضی اﷲ عنہ نے فرمایا اے ابو حجیفہ! کیا تجھے بتائوں کہ رسول اﷲﷺ کے بعد سب سے افضل کون ہے؟ وہ حضرت ابوبکر ہیں، پھر حضرت عمر، اے ابو حجیفہ! تجھ پر افسوس ہے، میری محبت اور ابوبکر کی دشمنی کسی مومن کے دل میں جمع نہیں ہوسکتی اور نہ میری دشمنی اور ابوبکر و عمر کی محبت کسی مومن کے دل میں جمع ہوسکتی ہے (المعجم الاوسط للطبرانی من اسمہ علی، حدیث 3920، جلد 3، ص 79)

⭕ اجماع امت ⭕

1️⃣ علامہ ابن حجر عسقلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’اِنَّ الْإِجْمَاعَ اِنْعَقَدَ بَيْنَ أَهْلِ السُّنُّةِ اَنَّ تَرْتِيْبَهُمْ فِيْ الْفَضْلِ كَتَرْتِيْبِهِمْ فِي الْخِلَافَةِ رَضِيَ اللہُ عَنْهُمْ أَجْمَعِيْنیعنی اہل سنت وجماعت کے درمیان اس بات پر اجماع ہے کہ خلفاء راشدین میں فضیلت اسی ترتیب سے ہے جس ترتیب سے خلافت ہے(یعنی حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسب سے افضل ہیں کہ وہ سب سے پہلے خلیفہ ہیں اس کے بعد حضرت سیدنا عمر فاروق ، اس کے بعد حضرت سیدنا عثمان غنی ، اس کے بعد حضرت سیدنا علی المرتضی شیر خدا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم)۔‘‘ (فتح الباری ،کتاب فضائل اصحاب النبی، باب لوکنت متخذا خلیلا،تحت الحدیث:۳۶۷۸، ج۷، ص۲۹)

2️⃣ امام جلال الدین سیوطی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :’’اہل سنت وجماعت کا اس بات پر اجماع ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بعد تمام لوگوں میں سب سے افضل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں پھر حضرت سیدنا عمر فاروق، پھر حضرت سیدنا عثمان غنی، پھر حضرت سیدنا علی المرتضی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمہیں ۔
(تاریخ الخلفاء، ص۳۴)

3️⃣ علامہ ابن حجر ہیتمی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی فرماتے ہیں :’’علماء اُمت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اس اُمت میں سب سے افضل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں ، اور اُن کے بعد حضرت سیدنا عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں ۔‘‘
(الصواعق المحرقۃ، الباب الثالث ، ص۵۷)

4️⃣ مجدد الف ثانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں : ’’خلفاء اربعہ کی افضلیت ان کی ترتیب خلافت کے مطابق ہے (یعنی امام برحق اور خلیفہ مطلق حضور خاتم النبیین صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے بعد حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں اور اُن کے بعد حضرت سیدنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاُن کے بعد حضرت سیدنا عثمان ذو النورین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاور اُن کے بعد حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہہیں ) تمام اہل حق کا اجماع ہے کہ انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے بعد سب سے افضل حضرت سیدنا ابوبکر صدیق اور اُن کے بعد حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ہیں ۔‘‘
(مکتوبات امام ربانی، دفتر سوم، مکتوب۱۷، عقیدہ چھاردھم، ص۳۷)

◾ الحمدللہ میں نے قرآن و حدیث اور اجماع امت سے یہ ثابت کیا ک سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ انبیاء کے بعد تمام کائنات اور تمام صحابہ کرام میں سب سے افضل ہیں اور پہلے خلیفہ ہیں
اللہ پاک ہمیں قرآن وحدیث کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین بجاہ نبی الامین
حق چار یار زندہ باد
 

Tabark ul Huda Shah
About the Author: Tabark ul Huda Shah Read More Articles by Tabark ul Huda Shah: 10 Articles with 10295 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.