متحدہ کا ملکی سطح پر آنے کا عزم اور جاگ پنجابی جاگ والوں کی پریشانی

(Mehmood Khan, Karachi)

وہی پرانا راگ کہ دھشت گرد ہیں اور بھتے لیتے ہیں۔ شاید چندے کو وہ بھتہ کہتے ہیں۔ چلو اگر یہ دہشت گرد ہیں تو ان کے لوگوں کو کون مارتا ہے جو محب وطن ہیں اور ملکی حدود میں رہ کر حقوق مانگتے ہیں، یہ وہی ٹولہ ہے جنہوں نے ہمارے ملک کو آدھا کروا کر ملزمان کو انعامات سے بھی نوازا۔ اسی قبیل کے لوگوں نے بیٹوں کو پالا یہ وہی ہیں جنہوں نے جنرلوں کے مونہہ بولا بیٹا بن کر پہلے پنجاب کے خزانوں کو چاروں ہاتھ پیروں سے لوٹا ان کو کسی پیر بابا نے ایسی گیدڑ سنگی دی کہ ان کے خاندان پر چھپر پھاڑ کر دولت برستی رہی جو پاکستان جیسے ملک میں رہ کر ایمان داری سے تو بننا ناممکن ہے۔ کاش وہ اس گیدڑ سنگی کا پتہ ملکی اداروں کی ترقی کی خواہش کرنے والوں کو بھی دے دیں تاکہ عوام کی کچھ بہتری ہو، اور ہاں پاکستان ریلوے کے افراد سے اپنی انڈسٹری میں کرانے کا گر بھی بتائیں چونکہ تنحواہ کا زمہ دار تو ریلوے ہی کا ہوتا ہے نہ۔ پہلے آپ کا راگ کہ جاگ پنجابی جاگ اور اس دفعہ آپ کے بھائی کا راگ کہ ہم نے پگ کی لاج رکھ لی۔ متحدہ آپ کے لگائے ہوئے زخموں کے بعد آپ کی لسانی اور گھناؤنی سوچ کو اپنی آخری منزل تک پہنچانے پنجاب کے متوسط اور غریبوں کے تعاون سے اپنی اصل جگہ پہنچانے آ گئی ہے۔ وہ دن دور نہیں کہہ عوام کا یہ ریلہ لٹیروں اور جاگیر داروں کی بد معاشیوں کا حساب لے گا۔ اس میں پنجاب کے ستانوے فیصد غریبوں کا بڑا کردار ہوگا۔ اب بدمعاشی اور دھاندلی کی روایتی سیاست کا خاتمہ نزدیک ہے۔ سیالکوٹ جیسی بد معاشی جس میں ایک گھر کے دو بھائیوں کو بھرے مجمعے میں مارا گیا، اب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پہلے آپ نے ڈاکٹر خان کو اپنا صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی بات کی لیکن پھر ان کے نام کے پیپر تک لینے تک نہیں گئے آپ امریکی ناراضگی کا خطرہ مول لینے کو تیار نہ تھے ۔ جیسے وکی لیکس نے رپورٹ دی کہ نواز شریف امریکیوں کو اپنی وفاداری کا یقین دلاتے رہے۔ حکیم سعید کے پاس آپکے بی سی سی آئی اور بیرونی کرنسی اکاؤنٹ بند کرنے پر سرمایا باہر بھیجنے کی تفصیلات تھیں۔ جو آپ اور آپکے ساتھیوں نے ایک رات میں بھیجے۔ وہی بیان کہ وقت آنے پر میں اسے دکھاؤنگا ان کی موت کا باعث بنا اور آپ نے فوراً متحدہ پر الزام دھر کر تفتیش کا رخ موڑ دیا۔ متحدہ اسکا حساب بھی مانگے گی ہمیں اندازہ ہے کہ متحدہ کے رستے میں بہت مشکلات کھڑی کی جائیں گی۔ لیکن نواز شریف سن لے کہ متحدہ ایک فطری آواز ہے۔ تمام ترین حربے استعمال کر کے اسے آپ ملکی سیاست سے نکال نہیں سکتے یہ پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے جو انہیں اسمبلی میں بھیجتی ہے۔ آپ کی طرح اسکے ممبر پانچ سے چھے کروڑ خرچ نہیں کرتے اس کا انتظام پارٹی کی زمہ داری ہے اور جعلی ڈگریاں بھی نہیں جمع کراتے۔ آپ کا ممبر پہلے تو اپنے پیسے وصول کرنے کے اقدامات میں لگ جاتا ہے قوم جائے بھاڑ میں کیا وہ بے لوث کام کر سکتا ہے اس تناظر میں۔ متحدہ اس کلچر کا خاتمہ کرنے آ گئی ہے۔ پنجاب کے عوام ہراول دستے کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ متحدہ آٹھ کروڑ خرچ کر کے تحریکیں نہیں چلاتی۔

اب لسانی سوچ سے باہر آئیں آپ اب بھی پنجاب حکومت کے وسائل کس حیثیت میں کس قانون کے تحت استعمال کر رہے ہیں۔ آپ کی سوچ کا اندازہ اسی بات سے ہو جاتا ہے۔ متحدہ کے لوگ آپ سے کارگل کے مسئلہ پر عسکری زرائع کو بدنام کرنے کا جواب بھی مانگیں گے، آپ پر پیسے لے کر نوکریاں دلوانے کا بھی حساب لیں گے۔ پلاٹوں کے بانٹنے، لوگوں کو خریدنے بیچنے کا حساب بھی مانگیں گے۔ قرض مکاؤ مہم میں آپ کی لوٹ مار کا حساب بھی مانگیں گے۔ آپ پھر اپنی گھناؤنی فطرت کے ہاتھ مجبور ہو کر اسے برداشت کرنے کو اس لئے تیار نہیں کے پنجاب کے غریب عوام آپ کا گریبان پکڑنے کو تیار ہو چکے۔ اس بار زاہد سرفراز نہیں ہے اس بار متحدہ آپ کے مقابل ہے جسے دبانے کے حربے سب استعمال میں لا کر دیکھ چکے ہیں اس کو دبانا آپ کے بس کی بات نہیں۔

متحدہ کو ملکی سیاست میں آنے کو سراہنا چاہیے جو پسے ہوئے طبقہ کو ان کا حق دلا کر برٹش دور سے پلے بدمعاشوں کا سورج غروب کرنے آ رہی ہے۔ اسکی کوششوں کو ملک میں آزادانہ کردار ادا کرنے اور بڑے صوبے میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کا موقع یہی پنجاب کے متوسط اور غریب عوام دیں گے۔

دیکھا یہ گیا ہے کہ جب بھی یہ پارٹی اپنا دائرہ وسیع کرنے کا سوچتی ہے اسکی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے اسے بیک فٹ پر جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ اس ملک کی بیوروکریسی متحدہ کی پنجاب میں آمد کو پسند نہیں کرتی یہ ملک کی واحد پارٹی ہے جس کے نامزد ممبر کو الیکشن کمپین میں کوئی پیسہ خرچ نہیں کرنا پڑتا اور یہ متوسط اور غریب لوگوں کی ترجمان ہے۔ یہ پارٹی جاگیرداروں اور لٹیروں کے خلاف ہے اس پارٹی نے احتساب کی بات کی۔ لٹیروں کو سزا دینے کی بات کی ان سے پیسے واپس لینے کی بات کی بیرونی ممالک میں بھیجے جانے والے پیسوں کو واپس لینے کی بات کی۔ اس نے ملک میں ایک تعلیمی نظام قائم کرنے کی بات کی۔

اس نے غریبوں کو اسمبلی میں لانے کی بات کی، اب ایسے معاشرے میں جہاں اسمبلی کا ٹکٹ صاصل کرنے اور الیکشن کمپین کے لئے ممبر پانچ سے چھے کروڑ خرچ کرتا ہو۔ اور منتحب ہو کر وہ پیسہ معا سود کے وصول تو کرے گا نا چاہے اسے ملک ہی کیوں نہ گروی رکھنا پڑے حکمران بھی آنکھیں بند کر کے اسکی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ مناظرے کے لیے عباس حیدر رضوی ہی آپ کے لیے کافی ہیں ہے الطاف حسین سے تو آنکھ ملانا بھی شاید آپ کے بس میں نہ ہو۔

یہ جنرلوں کے پالے سیاست دان صرف تشدد کی سیاست ہی کے فروغ کا باعث ہو کر صرف ریشہ دوانیاں کر کے اقتدار کی سیڑھی چڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں اسی لئے آپ کے بھائی جنرلوں سہے بہت مل رہے ہیں کیوں کہ پاکستان میں جمہوریت کی پائیداری کے لئے آپ ضروری خیال کرتے ہیں بھائی انہیں ملک کے دفاع کرنے دیں سیاست کے گورکھ دھندے میں نہ الجھائیں۔ حالانکہ ان کا کام سیاسی لوگوں سے ملنا ہے جنرلوں کو اکسا کر آپ جیسے سیاست دان مارشل لاء کا باعث بنتے ہیں۔ اور کڑے وقت میں ان کو معافی نامہ جمع کرا کر راتوں رات بھاگ لیتے ہیں۔ آپ محب وطن ہیں تو ملک میں دولت لا کر قوم پر احسان کریں نہیں تو ویسے بھی عوام خود منگوا کر آپ کی حب الوطنی کا پول کھول دیں گے۔

اب جاگ پنجابی جاگ اور پگ چھوڑیں ملک لسانیت کا متحمل مزید نہیں ہو سکتا۔ متحدہ کی لیڈر شپ ان کی اولادیں ہیں جن کے خون کی مہک اس ملک میں ہے۔ کوئی غداری کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ یہ پارٹی اپنے کارکنوں اپنے بزرگوں کے خون رائیگاں نہیں جانے دے گی اور اس ملک کو عظیم تر بنائے گی جس میں اس ملک کے متوسط اور غریب لوگوں کا ساتھ ہو گا۔ اور انہی کو اس ملک کی حکومت چلانے اور اسمبلیوں میں جانے کا اختیار بھی ہے۔
Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
29 Dec, 2010 Total Views: 3318 Print Article Print
NEXT 
About the Author: Riffat Mehmood

Due to keen interest in Islamic History and International Affair, I have completed Master degree in I.R From KU, my profession is relevant to engineer.. View More

Read More Articles by Riffat Mehmood: 96 Articles with 33294 views »
Reviews & Comments
متحدہ نے جب جب اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کی اسے روکنے کے حربے استعمال کئے جاتے ہیں اب پھر دیکھ لیں زوالفقار مرزا اب کی بار چھوڑا گیا ہے۔
By: Riffat Mehmood, Karachi on Sep, 06 2011
Reply Reply
0 Like
محب وطنوں۔
ڈاکٹر قدیر خان محسن پاکستان کا جنگ میں آرٹیکل پڑھیں جو انہوں نے قوم کے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے دیا ہے کہ اٹھو نوجوانوں حقوق کے لئے ۔ مجھے ایم ایم عالم صاحب کے الفاظ کانوں میں گونجتے ہیں کہ جوانوں اٹھو ان کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اٹھو جو اس ملک سے غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں اور اسے مستقل نقصان سے دوچار کر رہے ہیں۔ یہ بیان انہوں نے ضیاء دور میں ہمدرد کے تحت بچوں کی کانفرنس میں دیا اور ایک ٹی وی مذاکرے میں ضیاء کے آخری دور میں دیا۔ ڈاکٹر خان اور ایم ایم عالم کی حب الوطنی تمام تعصبات اور شکوک سے پاک ہے ان کے بیانات ملک میں قابض سامراجی ٹولے کے خلاف ایک اعلان جنگ ہے۔ اسی طرح مظلوم طبقہ کے حقوق کے نعرے بلند کرنے والے بھی معتوب قرار دیے جاتے ہیں سامراجی نظام کے اثرات پورے اسلامی ممالک میں پوری طرح سرائیت کر چکے ہیں اور اب دنیا اسی کے خلاف اٹھ رہی ہے۔ لیکن اس کا رخ موڑ کر سامراج پھر اپنی گرفت رکھنے کی جدوجہد میں ہے۔ عقل مندی کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اس شکنجے کو توڑ پھینکا جائے تب تو جیت ہو سکتی ہے۔ ہمیں یاد ہے بھٹو کے خلاف تحریک نظام مصطفیٰ کو ہائی جیک کر کے قوم نےسامراج کےسلام کے نام پر لیڈر کو بھگتا جس کی کڑی کا لیڈر نواز شریف گروپ ہے۔ جس کی دولت کا اندازہ قوم خود کر سکتی ہے اور عزیم ڈاکٹر خان کا اس کے مقابلے میں جائزہ لیں تو قوم کو خود معلوم ہے۔
پاکستان میں لٹیروں اور سامراجی ایجنٹوں کا اقتدار سے رخصت کرنا ضروری ہے۔ تین سال سے آزاد عدلیہ بے بس نظر آتی ہے اب انصاف کس طرح ہو گا ۔ قوم خود کھڑی جب تک نہیں ہو گی ملک اسی طرح سسکتا رہے گا۔
By: Mehmood Khan, Karachi on Mar, 10 2011
Reply Reply
0 Like
FIRDOS ASHIQ AWAN SHAHBA,MATABADAL FARMULA HAZIR HAY
FARMULA 10 /10
عوام کے بے حد ہمدرد ڈالر ارب پتی سیاستدان - جان وارنے والے ۔ زمین آسمان کے قلابے ملانے والے اور پاکستان کے سرکردہ دس ہزار امیر ترین لوگ اپنی دولت کا دس فی صد پاکستان کے لیے دیں ۔اور آئندہ کے لیے قرضے نہ لینے کا عہد کیا جائے ۔اور لوٹ مار بند کی جائے تو عوام کی قسمت بدل سکتی ھے ۔ پاکستان کی قومی خودمختاری بحال ھو سکتی ھے عوام کا کچھ تو خیال ھونا چاھیےعوام کے ھمدرد ان ڈالر ارب پتی حکمرانوں کو اپنی دولت کا دس فیصدی جمع نہ کرانے والوں پر آئندہ پاکستان اور اس کے عوام سے کسی قسم کی منفعت حاصل کرنا ۔ کسی قسم کے الیکشن میں حصہ لینا ۔کسی قسم کا لائسنس حاصل کرنا ممنوع قرار دیا جائے۔
By: SHAUKAT ALI KHAN, rwp on Mar, 02 2011
Reply Reply
0 Like
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو متنفر کرنے کیلئے طرح طرح کے الزامات لگائے گئے لیکن پنجاب میں الطاف حسین کو چاہنے والے آج بھی موجود ہیں۔الطاف حسین نے لاہور کے کارکنوں اور پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ظالمانہ اور جابرانہ نظام کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور مظلوم طبقے کو حقوق دینے کی بات کی ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو ان سے متنفر کرنے کیلئے پنجابیوں، پختونوں کا قاتل ،پاکستان کا دشمن اور بھارت کا ایجنٹ ہونے کے الزامات لگائے گئے لیکن وہ حق اور سچ کی راہ پر ڈٹے رہے،یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں ان کے چاہنے والے موجود ہیں۔الطاف حسین نے کہا کہ لاہور میں جلد ہی ایک بڑا جلسہ منعقد کیا جائے گا اور ایم کیو ایم کے کارکن جلسے کی تیاریاں شروع کریں۔
By: nomi, lahore on Mar, 01 2011
Reply Reply
0 Like
ABHI PML (N) ko bus ek hi fikar khaye ja rahi hai k agar MQM punjab mai apni amli siasat ka aghaz kar deti hai tu unka siasi mustaqbil khatam ho jaega kyu k MQM mulk k 99% ghareeb tabqey ki numaenda jamaat hai .PML (N) ko yehi khoaf khaye jaraha hai k awam ko ab hum be-wakoof nahi bana sakeyngey jis tarha se hum pehley lisaniat ki bunyaad par kartey aye hain .Bank of Punjab ka naara jaag punjabi jaag ka naara iska mun bolta saboot hai k PML (N) kis darjey ki Taa'subbi or lisaani jamat hai in dono bhayoo se ye poochey merey punjabi bhai k mia sahab zadoo aap jub iqtedaar mai aye they aap ki bus 2 choti choti factrian thi aaj aap k pass un ginnat factories , industries kesey or kahan se aa gayei raiwind k shehzadey k pass kahan se ayi ye jageer. PML (N) ko support karney waloon se mera sawal hai k kia PML (N) ke MPA banney k liye 2 caror nahi deney hotey pakistan ki saari political parties ne politics ko business banaya hoa hai siwaye MQM k MQM k sarey leader ghareeb or muheb-e-watan hain or aakhir muheb-e-watan kyu na hoon inhi k baap dada ka khoon hai pakistan ki bunyadoo mai boht afsos hota hai jub hamarey punjabi bhai un american agent un dono bhayoo ki baatoon mai aa kar apney hi bhayoon se lartey hain but hamarey pass abhi bhi waqt hai hum log two times dono parties PPP or PML (N) ko hukomat mai laa kar dekh chukey haim k in logo ne pakistan k liye kia kia ab hamai MQM ko chance dena chahye or mujhe poora yaqeen hai k MQM hi pakistan ko dunya mai ek developped country bana sakti hai iski misaal karachi hai jahan MQM k ek chotey se karkun ney kia kar dikhaya or world ka 2nd best mayor ka award hasil kia jub ek chota sa karkun ye kar sakta hai tu jo MQM ki leadership is country ko kahan le jaeygi pls think about that...!!!
By: Farman, Lahore on Mar, 01 2011
Reply Reply
0 Like
Nawaz Shrif ki asolu ki siyasat kaha gaye, Nawaz Sharif na pher changa manga ki siyasat shuu kar di, eqtadar bara piyara hota hy, es k liya suprem court par hamla karaya, mulki dolaat loti
By: Raja Atif, Rawalpindi on Feb, 28 2011
Reply Reply
0 Like
PIR PAGARA SHAHAB KHUDA KAY LIYA FIJI INQLAB KI NAHI AWAMI INQLAB KI BAT KARRAIN, IS SAY PAHLAY 4 ADDAD FOJI INQLAB HAM DAIKH CHKAY HAIN AUR 8,8 ANSOO ROO CHUKAY HAIN. KUDA RA AB FOJI INQLAB KI BAAT NAIN AWAMI INQLAB KI BAAT KARRAIN
By: SHAUKAT ALI KHAN, rwp on Feb, 25 2011
Reply Reply
0 Like
سلمان بھائی اقتدار کا نشہ ایسا ھی ھوتا ھے۔ کون سے اصول کہاں کے اصول۔ نواز شریف کا ماضی سب کے سامنے ھے۔
By: S M Faisal, Karachi on Feb, 24 2011
Reply Reply
0 Like
LOTA LOTA MARI JAN KA TOTA

Hakomaat bachanay k liya Nawaz Sharif ka PML Q Ka logu ko apnay saat milana kha ki asulo ki siyasat hy?
By: S Salman, Karachi on Feb, 23 2011
Reply Reply
0 Like
متحدہ اس ملک میں سیاسی پنڈتوں سے آگے سوچ رکھنے والی جماعت ہے اس کی تقلید دوسرے کچھ عرصہ بعد کرتے ہیں۔ وقت کہتا ہے کہ ملک کو یک جہتی کی آج جتنی ضرورت ہے پہلے اتنی کبھی نہ تھی۔ لسانیت اور فرقہ واریت سے باہر نکل کر مل کر ملک کو برباد ہونے سے بچاؤ۔ یہ وقت کی آواز ہے۔ پاکستان سب کمیونٹی کا ہے سب کا اس پر حق ہے۔ سب کو حقوق ملنے چاہئیں۔ اب لٹیروں اور کرپٹ عناصر کا محاسبہ کرنے کا وقت ہے چاہے وہ کسی بھی پارٹی اور کمیونٹی ہی سے تعلق رکھتا ہو ۔ قرض نادہندگان اور معاف کرانے والوں سے رقم لے کر عالمی اداروں کو خدا حافظ کرنے کا وقت ہے۔ وقت کو پہچانو اور اس ملک کے اصل چوروں کو پکڑو جنہوں نے پوری قوم کو مسائل میں گرفتار کر دیا اور امیر تر ہو گئے۔
By: MEHMOOD KHAN, Karachi on Feb, 22 2011
Reply Reply
0 Like
Mehmood bhai aaj phir nam nihad qomi jamatian lasaniyat ki taraf ja rahi hy, sirf MQM hy jo lasaniyat sy qomi siyasat ki taraf ja rahi hy. 30 Jan 2011 ka jalsa, Bhit Shah ka jalsa es baat ka wazay saboot hy, awam mqm ki taraf dhak rahay hy,MQM hakomaat ma rahata howa awami masahil par jo stand la rahi hy, Petrol ki qimata,Rgst, NRO. Karilogar bill,Afia Siddiqi, Logu ka rozgar, carapsion k aur digar nasahil par MQM ka stand qabil tareef amaal hy,
By: Waheed, Hyderabad on Feb, 21 2011
Reply Reply
0 Like
Nawaz Sharif Ki Siyasat PML N Ko Punjab Tak Mahdod Kar Rahi Hy, Zid, Ana, Kina Pakistan Kya Liya Nuqsaan Dy Hy, Ab Nawaz Sharif Ko Sahi Simth Ma Siyasat Karni Chaya. Jo Pakistan Ka Liya Bhatar Hy. Allah Pakistan Ko Esthakam Ata Farmya.
By: M Salman, Karachi on Feb, 21 2011
Reply Reply
0 Like
Nawaz Sharif Ki Galat Siyasat Ki Wajha Sy Pakistan Lasaniyat Aur Subayat Ki Taraf Ja Raha Hy,Zulfiqar Mirza Ka Byaan Es Taraf Eshara Kar Raha Hya Nawaz Sharif Ko Zati Ana Chor Kar Tamam Siyasi Partied sy Baat Cheet Karni Chaya.
By: M Salman, Karachi on Feb, 20 2011
Reply Reply
0 Like
M Q M IS REAL REAL FACT IN PAKISTAN, ONLY THIS COMPLETLY NATAIONAL LAVEL POLITICES NOW PUNJABI BAHI ONLY THINKS ABOUT WHO IS REAL LEADER FOR THE ALL NATION. TIME GOING VERY FAST HAVE TO THINKS HOW SAVE THE PAKISTAN CAME AND JOIN WE ARE ONLY ONE BY MQM. J
By: khalid jamal, dubai. on Feb, 09 2011
Reply Reply
0 Like
فرمان قائد تحریک محترم جناب الطاف حسین حق پرستی کی تحریک میں شامل افراد اگر حق پر ڈٹے رہیں تو بلآخر فتح حق کی ہوتی ہے
By: salahuddin, karachi on Feb, 08 2011
Reply Reply
0 Like
30 Jan Ka Jalsa Tamam Pakistaniu Kya Liya Naveed Sahar Hy, Jis My tamam Qoom Kya Logo Ny Shirkat ki, Ab Jaggerdar aur Sarmayadar kya Awan Giraya Jaya GY.
By: Bialal Zaidi, Karachi on Feb, 06 2011
Reply Reply
0 Like
میرے دوست راشد حسن۔

یہ بالکل وہی انداز جو جماعتی کسی پر تھوپتے ہیں آپ حرف آخر زبان پر لے ہی آئے۔ میرا کام مباحثہ نہیں میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ میں پاکستان کی کسی پارٹی کا نہ ممبر ہوں۔ اور نہ ارادہ ہے۔ اس حمام میں سب۔۔۔۔ لیکن نام مختلف ہیں۔۔ تکلیف جب ہوتی ہے جب مذہب درمیان میں لا کر سیاسی دکان چمکائی جاتی ہے۔ جس کی آپ وکالت کرتے اس کا ماضی ایک فاشسٹ نظریہ کی ترجمانی کرتا نظر آتا ہے۔ جس نے بندوق تعلیمی اداروں میں متعرف کرائی جس کو کاوئنٹر کرنے بندوق ہی کی ضرورت تھی۔ وہ بندوق کون لائی اے پی ایم ایس او ۔ جس نے آپ کو کائنٹر کر کے آپ کے اس کلچر کا نہ صرف خاتمہ کیا بلکہ اس پر مسلسل نظر بھی رکھتی ہے تو آپ نے رونا پیٹنا مچا کر مظلومیت کا لبادہ اوڑھ لیا۔لیکن آپ کے اس بندوق کلچر سے تعلیمی اداروں کا آج یا حال ہے۔ ابتدا ہی میں ایسا نہ ہوتا تو آج یہ سب نہ دیکھنا پڑتا۔ اور اب آپ کا یہ الزام کہ میں پیڈ ملازم ہوں۔ واقعی آپ کے مذہبی نظریات کی ترجمانی ہے۔ جس سے میرا شدید اختلاف ہے بھائی میں پچہ نہیں ہوں کراچی میں رہ کر بوڑھا ہو ر رہا ہوں۔ کسی میٹرک اور ٹین ایجر کو ایسے سوالات لکھو تو شاید وہ تبدیلی کی جانب گامزن ہو۔ میں دنیا کی تاریخ اور خاص کر اسلامی تاریخ پڑھتا ہوں۔ انقلابت اور نظریات کا گہرا مطالعہ کرتا ہوں۔ آ پ اپنی جماعت کا پرچار بھرپور انداز میں کریں ۔ دوسروں کو بھی جینےکا حق دے دیں۔ شکریہ اگر کوئی بات گراں ہو معذرت
By: Mehmood Khan, Karachi on Feb, 05 2011
Reply Reply
0 Like
MQM say munazray kay leya ETT kara kur ayega. oos leader ko kian bolangay jiss kay province ka ghareeb hari, kissan puray pakistan key leya wheat, rice payda kurta hay mugar voo kissan khud bhooka sota hay unka leader Mahal may rahta hay jubkay kissan khullay asman tally sotta hay etc
By: ashiq, karachi on Feb, 04 2011
Reply Reply
0 Like
this is very good and real ARTICLES but they are VERY SELFISH not care about country and NATION.
PUNJAB NATION WILL take action agints them. MASHALLAH , ZAK ALLAHA.
By: jamal, dubai uae. on Feb, 02 2011
Reply Reply
0 Like
محمود خاں صاحب،
اسلام و علیکم
بہت ہی دل جگری سے آپ نے نواز شریف پر تنقید کی ہے ، آپ پر آفرین ہے آپ اگر صحافی ہیں تو ایم کیو ایم پر تنقید کر کے دکھائیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ ایم کیو ایم کے پیڈ ملازم ہیں جس کا کام صرف ایم کیو ایم کی تعریف کرنا ہے۔
انصاف سے ایک بات کا جواب دیں کہ کیا ایم کیو ایم کی جماعت کے لوگ نہایت ہی شریف لوگ ہیں،
بابر غوری بہت ہی اچھا آدمی ہے وہ رشوت لے کر لوگوں کو نوکری نہیں دلاتا؟
کیا ایم کیو ایم جعلی ووٹ نہیں بھگتاتی؟
کیا ایم کیو ایم کے لوگوں نے کبھی بھی اپنے مخالف پارٹی کے لوگوں کو قتل نہیں کرایا؟
عمران فاروق کا قتل کس نے کیا؟
عظیم طارق کا قتل کس نے کیا؟
ایم کیو ایم نے کشمیر میں جاگیردار کو الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کیوں دیا؟
ڈاکٹر محمد علی شاہ جو کہ ایم کیو ایم کا ایم پی ہے ہے کیا وہ غریب پارٹی کا غریب آدمی ہے؟
اس غریب پارٹی کے قائد کا روزانہ کا خرچہ جو کے لاکھوں میں ہے کون برداشت کر رہا ہے؟
١٢ مئی کو آج ٹی وی پر حملہ کس کے کہنے پر کیا؟
بھائی میں نے زندگی لیاقت آباد میں گزار دی ہے۔ سوچ سمجھ کر جواب دینا
By: Rashid Hasan, Karachi on Feb, 02 2011
Reply Reply
0 Like
Displaying results 1-20 (of 80)
Page:1 - 2 - 3 - 4First « Back · Next » Last
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB