رومانس کے قوانین

آج ہم حضرتِ انسان کے لیے وہ خزانہ لائے ہیں،،،جس پر بات کرتے ہوئے ہم
شرمندہ شرمندہ سا فیل کرتے ہیں،،،
مگر ہمارا مشورہ ہے کہ کوئی بھی غیر قانونی کام اگر قانون کے دائرے میں
رہ کر کیا جائے،،،تو اس کے بہت سے سائیڈ ایفیکٹ سے بچا جاسکتا ہے۔۔۔

اک بات ذہن نشین کر لیجئے،،،رومانس کا تعلق آپ کی ایج،،،لکس،،،ویٹ،،،
میٹریل سٹیٹس،،،اکانومیکل پوزیشن،،اور جس سوسائٹی میں آپ رہ رہے ہوں
سے بالکل بھی نہیں ہے۔
یہ ایسا پاگل پن ہے جو کسی بھی وقت آپ پر حملہ آور ہو سکتا ہے،،، اگر
آپ رومانس کے موڈ میں ہیں،،،اور آپ کوکسی بھی قسم کی کوئی اسکن کی
بیماری بھی نہیں،،تو اک قوانین پر عمل کرکے آپ ایک سے زائد رومانس کے
تنہا مالک بن سکتےہیں،،،

سب سے پہلے نیوز پیپر کا وہ پیج کھولیے،جس میں آپ کی وجہ آمد تو خیر
نہیں مگر وہ منحوس دن ہوگا جب آپ اس دنیا میں آئے،،،
پھر یہ ہفتہ کیسا ہوگا،،،غور سے بار بار ہزار بار پڑھئے،،،یہ ذہن میں رہے،،،جو
صاحب آپ اور سب کے ہفتوں کے بارے میں بتارہے ہوتے ہیں،،،انہیں خود
اپنے ہفتے اتوار کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہوتا۔

اب جب آپ نے اپنا ہفتہ پڑھ لیا،،،اور اگر آپ کو وہ ذیادہ پسند نہ آیا ہو،،،تو
اپنی ڈیٹ آف برتھ بدل لیجئے۔
اس میں ایسا کچھ برا نہیں،،،لوگ پتلون،،،دھوتی،،،ٹوپی،،،شہریت،،،بھی تو بدل
لیتے ہیں،،،اور آپ کی ڈیٹ آف برتھ تو آپ کی بہت ہی ذاتی چیز ہے،،،اس پر
صرف آپ کا ہی حق ہے،،،

پھر آپ نے اچھی طرح سے تیار ہونا ہے،،،گلابی شرٹ،،پیلی پینٹ پہن لیجئے
اگر آپ کا منہ بہت ہی منحوس قسم کا ہے،،،تو کسی سے بدل لیجئے،،،،!!!!
کیا کہا؟؟ایسا ممکن نہیں،،،چلیں آپ اسے لکس اور وائر برش سے خوب رگڑیے
جیسے حکومت پانی،،،بجلی،،،پٹرول میں قوم کو رگڑ رہی ہے،،،جب آپ اپنا ،،،
لکس سے دھو رہے ہوں،،،تو اس بات کا یقین کرلیجئے کہ لکس والے تو نہیں
دیکھ رہے،،،ورنہ وہ آپ پر مقدمہ بھی کرسکتے ہیں کہ ہمارا سوپ ایسے منہ
کے لیے نہیں بنایا گیا ہے،،،

اب پیلی پینٹ کے نیچے نیلے جوتے چڑھا لیجئے،،،اور یاد سے موزے اورنج کلر
کے ہونے چاہیے،،،
گردن کے گرد صاف سے کالے رنگ کا کپڑا لپیٹ لیجئے،،بس آپ کی میل سے
بھری گردن اور اس کی جھریاں نظر نہ آئیں،،،
اور چہرے پر مسکراہٹ سجانا نہ بھولیے گا،،،مسکراہٹ آپ پر ہزار لعنت بھیجے
آپ نے کسی بھی بات کی پروا نہیں کرنی،،،

دل میں ٹھان لیجئے،،،سولہ سے بیس تک کی معصوم سی مخلوق آپ کا ٹارگٹ
ہے،،،اپنی پچھلی ناکامیوں،،،پٹائیوں،،،بے عزتیوں کو پس پشت ڈال لیجئے،،،بلکہ
پرانی باتوں اور یادوں پر مٹی ڈالیے،،،
قوانین بہت ذیادہ ہیں،،،وقت بہت کم ہے،،،لہذا پھر کبھی بقیہ قوانین،،،جب تک
آپ انہی کو یاد کرلیجئے۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195756 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.