ہائی فائی،،وائی فائی

آج کل انسان ہائی فائی بن جانے کے لیے وائی فائی کا محتاج ہو کر رہ گیا ہے،،
اب یہ سٹیٹس سمبل بھی بن گیا،،،
پہلے کہتے تھے جس نے لاہور نہیں دیکھا،،اس نے کچھ نہیں دیکھا،،،ہم بھی
اک دفعہ ،،،جب ہم نئے نئے بالغ ہونے والے تھے،،،شمال کے سفر کو نکلے،،،،!
تو سوچا لاہور بھی دیکھتے چلیں،،،

ہم نے لاہور کو دیکھا،،،تو برجستہ منہ سے نکلا،،،اُف !!! یہ کیا دیکھ لیا،،،خیر
اب لاہور تو لاہور ہے،،،ظاہر ہے نیو یارک تو ہو سکتا نہیں،،،سو اسی لیے ،،،،یہ
بات کنفرم ہے،،،کہ لاہور لاہور ہے۔۔

اب تو خواتین،،،ڈائیلوگ سب بدلتے جارہے ہیں،،،پہلے ہیرو کہتا تھا،،،‘‘تیرے
پاس گاڑی ہے بنگلہ ہے،،،تو کیا ہوا،،،میرے پاس ماں ہے،،،‘‘
اب یہ ڈائیلوگ کچھ یوں ہوگیا ہے،،،‘‘تیرے پاس ماں ہے،،،میرے پاس وائی
فائی ہے‘‘،،،جس گھر میں وائی فائی ہے اس گھر میں کچھ نہیں۔

زمانے کے بدلتے رہتے ہیں انداز
تو فکر نہ کر بس جیتا رہ بن داس

اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فی زمانہ ہرکسی کی ضرورت ہے،،اب ہم اس
کے بنا بہت سی دشواریوں کا سامنا کرسکتےہیں،،،
گھنٹوں کا کام منٹوں میں کرکے اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں،،،علم و ادب
سائنس،،،مذہب،،،اور سوشل لائف میں انٹرنیٹ انسانی ہاتھ پاؤں کی طرح کام
کررہا ہے،،،
فاصلے،،،ٹیکنالوجی،،،ریسرچ سب کچھ ہر انسان کی دسترس میں آنے لگا ہے،،،
بہت سی ریسرچ جو تیسری دنیا کے ملکوں میں برسوں بعد پہنچا کرتی تھیں،،اب
لمحوں میں سب اس سے مستفیض ہوسکتے ہیں۔

آپ لمحوں میں بڑی بڑی شخصیات کو تنگ کرسکتے ہیں،،،ہیروئنز کو آنکھ مار
سکتے ہیں،،،باکسرز کو چیلنج دے سکتے ہیں،،،اور کسی کو بھی دیکھ کےدوڑ
لگا سکتے ہیں،،،
گھر بیٹھے دنیا بھر کی ڈشز پکا سکتے ہیں،،نیٹ کے ذریعے ہسبینڈ کو آن لائن
دی سپاٹ ڈانٹ سکتے ہیں،،،کوئی فرمائش کرسکتے ہیں۔

آج کا انسان اگر ہائی فائی ہونا چاہتا ہے تو اسے وائی فائی ہونا پڑے گا،،،جس
طرح لائف کے لیے سب کہتے ہیں(جن میں ہم شامل نہیں) کہ وائف ضروری
ہے،،،اسی طرح وائف کے لیے اب وائی فائی بھی بہت ضروری ہے۔
آپ اس کے ذریعے کام،،،شاپنگ،،،انتقام سب کچھ لے سکتے ہیں،،،بس آپ
کو وائی فائی ہونا پڑے گا۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1195648 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.