روز صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عزت یونہی تمام ہوتی ہے

انسانوں کی اک قسم شوہروں کی بھی ہوتی ہے،،یہ ہر ملک ہر جگہ پائے جاتے ہیں،،،
کالا گورا،،،لمبا چھوٹا،،،دُبلا موٹا،،،گول مٹول،،،غرض ہر رنگ اور شیپ میں یہ آپ کو
مل جائے گا،،،

میری بیوی اک بلا ہے
سوچتا ہوں ناجانے کیا بلا ہے
اس کے ظلم کی جانے کیا وجہ ہے
پر ہے یقین یہ وجہ بے وجہ ہے

اگر آپ کو رستے میں،،،ٹرین میں،،،بس میں،،،آفس میں،،،ہوٹل میں،،،مسجدمیں،،
کہیں بھی کوئی ایسا شخص مل جائے ،،،جو چہرے سے پریشان ہو،،،رنجیدہ ہو،،
دکھی دکھتا یا محسوس ہوتا ہو،،،جس کی آنکھیں ایلین کی طرح ہوں،،،
باتیں ہوائی ہوں جن کا سر پیر نہ ہو ،،،تو سمجھ جائیں کہ وہ اک عدد بیوی کا
شوہر ہے،،،
اگر وہ زندگی سے دورہو،،،لاچار و مجبور ہو ،،،تو سمجھ جائیے وہ دو عدد عفریتوں
کے ساتھ رہ رہا ہے،،،

ہر روز اک نیا دن دیکھتا ہوں پر نیا کچھ تو نظر آتا نہیں
کچھ بھی کہہ لیجئے میری محترمہ کی سمجھ میں آتا نہیں
کچن میں جب دیکھو آٹا نہیں
پاؤں میں اب تو عید پر بھی باٹا نہیں

کہتے ہیں کہ انسان کو اس کے اچھے برے کاموں کی سزا دنیا میں ہی ملنا شروع ہو
جاتی ہے،،،
جس نے کی شرم اس کے پھوٹے کرم
شوہر بیچارہ شرما شرمی میں ہی ظلم کی چکی میں پستے ہوئے زندگی گزار دیتا ہے،،،

ہمارے دوست کی برات تھی تو بینڈ والے نے ہمیں قریبی عزیز سمجھتے ہوئے پوچھ
لیا،،،‘‘بھائی کونسا گیت بجانا ہے؟؟‘‘،،،ہم نےکہہ دیا،،،
‘‘جو بچا تھا وہ لٹانے کے لیےآئے ہیں،،،‘‘
بس پھر کیا تھا،،،یہاں گیت کی ٹون بجنا شروع ہوئی،،اور اس کی ساس نے ہم سب کی
سانس بند کردی،،،بڑی مشکل سے جان بچا کر ہال سے نکلے ،،،
مگر ہمارا دوست آج بھی کہتا ہے ،،،واہ بھائی کیا میسیج دیا تھا،،،ہم اس ٹائم سمجھ
نہ پائے ورنہ ایک،،،دو،،،تین ہوجاتے،،،

بس جی ہماری سنتا ہی کون ہے،،،آج جب دیکھو ہمارا دوست بیوی کی ڈانٹ سن
رہا ہوتا ہے،،،ہم بولے بھائی،،کیوں روز بلا ناغہ ذلیل ہوتے ہو،،،اک دفعہ ہی سوسائیڈ
کیوں نہیں کرلیتے،،،یا پھر آج ہی اس خاتون پر مردانہ وار کردو،،،
وہ بولے بھائی کیا کروں،،،ماں کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے،،،
ہم بولے بھائی،،،وہ تو بیوی ہے،،،
ہاں جی جانتا ہوں،،،مگر میرے بچوں کی تو ماں ہی ہے،،،ہم اس کا جواب ہضم نہ
کرپائے،،،اور گھر لوٹ آئے،،،اب ہماری باری تھی،،،
روز صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عزت یونہی تمام ہوتی ہے،،،
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1197412 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.