کام، تفریح اور آرام

قائدِ اعظم کا فرمان ، “کام کام اور کام“
دنیا میں جو اقوام کام کو آرام اور تفریح پر ترجیح دیتی ہیں دیکھنے میں آیا ہے کہ وہی اقوام دنیا میں حکمرانی کا حق رکھتی ہیں اور ہر میدان میں شاندار کامیابیوں اور کامرانیوں سے ہمکنا ر بھی رہتی ہیں
اسی طرح جو افراد کام کو دیگر معملات پر ترجیح دیتے ہیں وہ کسی کے محتاج نہیں ہوتے بلکہ اپنی زندگی دیگر کی بہ نسبت بہترین طریقے سے گزارنےکے قابل بنانے میں کامیاب رہتے ہیں
یوں بھی بقول اقبال رحمتہ اللہ علیہ
“افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہر فرد ہے مِلّت کے مقدر کا ستارہ“
اسی لئے تو کہتے ہیں کہ اقوام کے افراد کو بھی چاہئیے آرام طلبی اور بے جا تفریحات کی روش ترک کریں اور کام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں
اب ایسا بھی نہیں کے کام کی لگن میں آرام اور تفریح کو بالکل ہی تج دیا جائے کیونکہ کام کے ساتھ ساتھ آرام اورر کسی قدر تفریح بھی انسان کے لئے ضروری ہے
لہٰذا کام بھی کریں، آرام بھی کریں اور تفریح کو بھی اپنے روزمرّہ معمولات کا حصہ بنایا جائے
ممکن ہو تو دِن بھر کے لئے آرام ، تفریح اور کام کی ترتیب کچھ یوں تشکیل دی جائے
کام اور کام کے بعد کچھ آرام، آرام کے بعد تفریح اور پھر سے کام تفریح اور پھر سے کام
تفریح روز نہ بھی کی جائے تو خیر تفریحی پروگرام تو ہفتوں مہینوں بعد بھی کر لیا جائے تو حرج نہیں جبکہ کام کے معاملے میں یہ رعایت نہیں کام سب سے ضروری اور مقدم جبھی تو کہتے ہیں
“ آج کا کام کل پر نہ چھوڑیں“
یہ حرج والی بات ہے جس وقت کا کام ہو جس دِن کا کام ہو اسی وقت اور اسی دِن میں تمام ہو تو پھر آرام میں بھی سکون اور تفریح کا بھی لطف دوبالا میّسر ہوتا ہے
کسی بھی معاشرے میں افرادی قوت کی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے
اگر ہماری قوم کے تمام افراد کام کی اہمیت کے مطابق کام کرنا شروع کردیں تو یقینی طور پر ہمارا ملک ہماری قوم وہ مقام حاصل کر سکتی ہے جو اسکا حق ہے
اللہ تعالٰی تمام افرادِ قوم کو کام کی عظمت سمجھتے ہوئے اپنے معاملات سلجھانے اور اپنے ملک و قوم کی خدمت بجا لانے کی توفیق عنایت فرمائے اور ہمیکں ہمیشہ اعمال صالح پرمتمکن رہنے کی توفیق و ہدایت فرمائے اور ہمیں دنیا و آخرت کی سعادتیں عنائت فرمائے آمین

 

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 21740 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More