خوشامد ایک لعنت

زندگی موت، عزت ذلت، تونگری تنگدسی، روزی رزق بلکہ دنیا کی ہر نعمت ہر چیز کا اختیار صرف اور صرف اللہ تعالٰی کو حاصل ہے اور وہ جسے جب اور جتنا چاہتا ہے اسکے اعمال، نیت، جدو جہد یا سعی و کوشش کے نتیجے میں عنایت کر دیتا ہے ---

تو پھر انسان یہ سب کچھ جانتے بوجھتے چند بااختیار لوگوں کی دولت و منصب سے متاثر و مرعوب ہو کر یا کسی ضرورت یا دباؤ کے زیر اثر ان کے آگے پیچھے خوشامدی بن کر کیوں پھرتے ہیں کیا انہیں اپنی تقدیر وتدبیر یا خود اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ نہیں ہوتا ۔--؟

یاد رہے کہ جو انسان محض چند دنیاوی فائدوں کی خاطر اپنے جیسے انسانوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے خوشامد کا سہارا لیتے ہیں وہ اپنے ہاتھوں اپنی عزت و توقیر اور اپنی آزادی داؤ پر لگا دیتے ہیں
خوشامد سے کچھ ہاتھ نہیں آتا بلکہ خوشامدی ہمیشہ خوار ہی رہتا ہے

خوشامد کے ذریعے انسانوں کی رضا حاصل کرنے سے بہتر ہے کہ اپنے رب کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کی جائے اور یہی راستہ دنیا و آخرت کی کامیابی کا راستہ بھی ہے

بقول شاعر “ وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے ہزار سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات“
خوشامدی رویہ اختیار کرتے ہوئے چند بااثر لوگوں کے آگے پیچھے ایسے بھاگتے پھرنا گویا کہ انکے پالتو
ہوں یہ سراسر انسان کی اپنے ہاتھوں اپنی ہی تحقیر و تذلیل کے مترادف ہے

کیونکہ خوشامدی بعض اوقات خوشامد کی لعنت سے اپنی عزت نفس کو داؤ پر لگا دینے کے باوجود بھی مطلوبہ مقاصد حاصل نہیں کر سکتا اور ذلیل و رسوا ہو جاتا ہے

سوچنے کی بات ہے کہ جو خود مانگنے والا ہو وہ بھلا کسی کو کیا دے سکتا ہے

جبکہ کسی کی خوشامد کرنے کے باوجود خوشامدی خوشامد کے ذریعے اپنے مطلوبہ مقاصد پانے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس ناکامی کا ردعمل ایسے انسان میں مزید منفی رجحانات پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے جو بالآخر ایک معاشرتی برائی سے مزید معاشرتی برائیوں کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے

خوشامد ایک لعنت ہے اس سے بچنا چاہئیےاور اپنے مقاصد کی تکمیل یا اپنی ضروریات کے حصول کے لئے صرف اللہ تعالٰی کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ ہم دنیا و آخرت کی رسوائیوں سے بچتے ہوئے ہر قدم کامیاب رہیں اور عزت و مقام حاصل کر سکیں اس کے لئے اپنے رب کے حضور سچے دل سے دعا کریں نہ صرف دعا بلکہ ساتھ ساتھ پوری کوشش بھی جاری رکھیں نیز حسن تدبیر کا بھی خیال رکھیں

یاد رہے تدبیر اختیار کرنے کا مطلب ہر گز خوشامد نہیں ہے خوشامد ایک معاشرتی برائی ہے جس سے ہمیں اپنے معاشرے کو پاک رکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے اللہ تعالٰی ہمارا حامی و ناصر ہو آمین

 
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 21732 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More