زندگی

یہ زندگی جس کا آج ہم حصہ ہیں عنقریب اس کی ڈور ہمارے ہا تھوں سے چھوٹنے والی ہے
۔ زندگی جو بے بندگی ہو ۔شرمندگی بن جایا کرتی ہے ۔
دائرہ اسلام میں داخل ہو نے والے ہر مسلمان کا پہلا فرض نماز ہے ۔

موذن دن میں پانچ دفعہ اللہ کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور ہم میں سے اکثریت سنی ان سنی کر دیتی ہے ۔جو قدم اٹھاتے ہیں ان میں سے خشوع وخضوع اور نماز کا فیض بھی ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا ۔ ایسا کیوں ہے ؟
ہماری عبادات ہمیں وہ نور کیوں نہیں دے پاتی ۔جو ملنا چاہئیے۔
نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے تو پھر ہم رک کیوں نہیں پا تے ۔کیونکہ کمی ہماری نماز میں ہے ۔کہیں حرام کا لقمہ پیٹ میں ہے تو کہیں دھیان دنیا میں ۔
کہیں نظر بے حیا ہے تو کہیں حقوق العباد سے غفلت ہے ۔ میر ا مال میرا نہیں مرے رب کا دیا ہے ۔اسکے بندوں کا اس میں حق ہے مگر میں تو اسے اپنا مال سمجھتا ہوں ۔اسکو اپنے اوپر خرچ کر تا ہوں ۔کسی کی ضرورت سے مری برانڈنگ زیادہ اہم ہے ۔جس ملک میں لوگ بھوک سے مجبور ہو کے خو کشی کریں ۔ لڑکیاں پیٹ کی آگ بجھا نے کے لیے عزتیں نیلام کریں ۔وہاں میں ہزاروں روپے ایک وقت کی ہو ٹلنگ پہ خرچ کرتا ہوں ۔اور پھر مجھے دعوی ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔ اپنےرسول کا امتی ہوں -سب سے بہترین صدقہ بھوکے کو روٹی کھلانا ہے ۔
جہنم میں جب مجرموں سے پو چھا جاۓ گا کہ تمہیں کیا چیز جہنم میں لائی ؟
تو
وہ کہیں گے !
ہم نماز نہیں پڑ ھتے تھے !
ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے!
ہم شغل کرتے تھے شغل کر نے والوں کے ساتھ !
اور ہم آخرت کو جھٹلاتے تھے ! (سورہ مدثر )
شغل کر نا یعنی وقت کا ضیاع ۔ بے کار کاموں میں رات دن کرنا ۔ایسا کام جس میں دین و دنیا کا کوئی فائدہ نہ ہو ۔اس میں لگے رہنا ۔ یہ سمجھنا زندگی میری ہے جو چاہے کروں ۔نہیں ۔
یہ زندگی میرے پاس میرے رب کی امانت ہے ۔میں اپنی مرضی کا مالک نہیں ہوں ۔مجھے ہر قدم پہ اس کا حکم بجا لانا ہے ۔نہ تو میری مرضی ہے نہ میرا اختیار ۔
میں بندہ ہوں۔ بندگی میرا شعار ہو نا چاہئے۔
یہ اس وقت ہو گا جب میری آخرت پر نظر ہو گی ۔آخرت پر یقین مجھے برے رستے سے روکے گا ۔
اور یہ ہی مری اخروی نجات کا باعث بنے گا ۔
یہ زندگی اس زندگی کی کامیابی بن جاۓ گی اگر بندگی میری ذات کا حصہ بن گئی ۔

نادٓیہ عنبر لودھی
اسلام آباد
پاکستان

 

Umber Khan
About the Author: Umber Khan Read More Articles by Umber Khan: 24 Articles with 19340 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.