اصغر بے شِیر(ایک سوال)

10 محرم کو کربلاء میں نواسہ رسول ؐ کو یہ کہہ کو شہید کیا گیا کے معاز اﷲ امام حسین ؑ باغی تھے انہوں نے وقت کے یزید کے ساتھ بغاوت کی تھی اور یزید کی بیعت نہیں کی تھی پہلی بات تو سمجھ لیں امام حسین ؑ یزید کی بیعت کر ہی نہیں سکتے تھے جانتے ہیں کیوں؟

رسول ؐ نے مباہلہ کے میدان میں امام حسین ؑ کو اپنا بیٹا کہا ہے۔رسول ؐ کا بیٹا ہو یزید کی بیعت کریں یہ ممکن نہیں ۔

دلیلیں بہت ہیں لیکن ابھی میں اس موضوع پر آرٹیکل نہیں لکھ رہا میں تو ایک چھوٹا سا سوال اپنے معزز قارئین سے پوچھنا چاہتا ہوں یہ سوچ کر اگر آپ حق کے طرف دار ہیں تو Comments میں ضرور میری بات کی تائید کریں گے کہ امام حسین ؑ نے بیعت نہیں کی تو امام ؑ کو شہید کر دیا گیا ،لیکن امام کے قافلے میں ایک 6 ماہ کے علی اصغر ؑ بھی موجود تھے ،بتائیے اُن کا کیا قصور تھا ؟کیا چھے ماہ کے بچے پر بھی بیعت کرنا واجب تھی؟جب امام ؑ نے بچے کے لئے پانی کا سوال کیا تو پانی کیوں نہ دیا گیا؟پانی کا سوال کیا تو جانتے ہیں یزیدی فوج نے کیا دیا؟یزیدی فوج نے جواب میں تین پھلوں والا تیر دیا ۔بچہ باپ کی آغوش میں تھا وہیں بچے نے دم توڑا میں سوال کرنا چاہتا ہوں کیا یہ صحیح عمل تھا؟نمازیں بھی پڑھتے رہے روزے بھی رکھتے رہے اور چھے ماہ کے معصوم بچے پر تیر بھی چلاتے رہے ایمان سے سوچو ،اور اس طرح نہ سوچیں بلکہ اپنی اولاد کو سامنے رکھ کر سوچیں کہ اگر ہماری اولاد کو کوئی اس طرح قتل کرے تو کیا اس حالت میں اﷲ خوش ہو گا،کیا ہماری نمازیں اور روزے قبول کرے گا؟کیا چھے ماہ کے بچے کو قتل کرنا بہادری ہے؟اور یہ ایک عین حقیقت ہے کہ بچہ تیر کھا کر بھی مسکرا رہا تھا جیسے اعلان کر رہا ہو تم مجھے مٹانا چاہتے ہو ان شاء اﷲ بہت جلد دیکھنا ’’تم مٹ جاؤ گے میں باقی رہوں گا‘‘تم نے خون نا حق بہا کر مجھ پر نہیں اپنے آپ پر ظلم کیا ہے،تم نے تھوڑے سے مال کے لئے اپنے ایمان کا سودا کر لیا یہ کون سی عقلمندی ہے ،تا قیامت تک میرا جھولا لوگ کاندھے پر اُٹھائیں گے،بے اولاد کو اولاد بھی میرے جھولے سے ملے گی،میں 6 ماہ کاعلی اصغر ؑ اپنے خون ناحق میں دنیا کو حق بتا کر جا رہا ہوں کہ اے دنیا والوں دین میں کوئی جبر نہیں ہے،عقل اﷲ نے تم کو دی ہے صحیح کو صحیح کہنا ہی عقلمندی ہے،میں صرف جاتے جاتے امت مسلمہ کے سامنے ایک سوال رکھنا چاہتا ہوں:
۱)کیا مجھے مارنا حق تھا؟
۲)کیا مجھے بھوکا پیاسا رکھنا حق تھا؟
۳)کیا میری ماں پر ظلم کر نا حق تھا؟
۴)کیا مجھ پر بھی 6 ماہ کی عمر میں بیعت کرنا واجب تھی؟
۵)وہ تیر جو آج تک کسی انسان پر نہیں چلایا گیا،مجھ علی اصغر ؑ پر وہ تین پھلوں والا تیر چلانا حق تھا؟
اگر تم حق والے ہو تو میری بات کا دل سے جواب ضرور دو گے،اور اگر تم اپنی کم علمی کی وجہ سے مجھ کو نہیں پہچانتے تو اب پہچان لو میں علی اصغر ہوں امام حسین ؑ کا لاڈلا ،ماں کا دلارا،میری عمر 6 ماہ ہے جس کتاب میں کربلا کے ظلم کا ذکر ہے وہاں پر میں موجود ہوں ،جانتے ہو تو بولو نہیں
تو میرے بارے میں پڑھ کر بولو کے حق کیا ہے اور باطل کیا ہے؟

Raza Shahid
About the Author: Raza Shahid Read More Articles by Raza Shahid: 162 Articles with 239544 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.