پیرس کی ایک مسجد میں بچہ داخل ہوا۔

پیرس کی ایک مسجد میں بچہ داخل ہوا۔
امام مسجد سے کہا۔
میری ماں کہتی ہے کہ مجھے اپنے اسکول میں داخل کرو۔
امام صاحب نے پوچھا آپ کے ساتھ کوئی بڑا نہیں۔
بچے نے کہا میری ماں باہر کھڑی ہے۔
امام صاحب باہر آئے،
اس کی والدہ انگریز تھی پوچھنے پر بتایا کہ وہ مسلمان نہیں ہیں۔
پھر آپ اپنے بچے کو مسلمانوں کی مسجد میں کیوں داخل کرنا چاہتی ہیں۔
امام صاحب نے پوچھا۔
انگریز عورت نے کہا،
میرے پڑوس میں ایک مسلم گھر ہے ان کے بچے جب مسجد سے پڑھ کر آتے ہیں تو اپنی ماں کا بہت زیادہ ادب کرتے ہیں اسکےہاتھ چومتے ہیں۔ اور ان کے سامنے ایسے ادب سے چلتے ہیں جیسے کسی ملکہ کے سامنے فوجی ادب سے چلتے ہیں۔
جب وہ کھڑی ہوتی ہے تو اسکے بچے ادب سے اسکے سامنے کھڑے رہتے ہیں اور جب وہ بیٹھ جاتی ہے تو اسکے بچے اسکے سامنے زمین پر بیٹھ جاتے ہیں۔
میری بڑی خواہش ہے کہ میرا بیٹا بھی میری اسی طرح ادب کرے اور میں اسکے لئے ملکہ جیسی بنوں۔
اس لئے میں چاہتی ہوں کہ آپ میرے بیٹے کو مسجد میں داخل کریں۔

Umar Farooq
About the Author: Umar Farooq Read More Articles by Umar Farooq: 92 Articles with 259438 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.