جب جب مجھے حیرت ہوئی(شاکنگ مومنٹس)

انسان کتنا ہی بے حس یا شاک پروف ہو،،،مگر کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں کہ وہ
جھٹکا کھا ہی جاتا ہے،،،

جذباتی اعتبار سے ،،،آج میں اپنے پڑھنے والوں سے ،،،یا یوں کہہ لیں جو لوگ مجھے
برداشت کرتے ہیں،،،ان سے میں اپنی لائف کے وہ لمحے،،،واقعات،،،باتیں شیئر کروں گا
جن سے مجھے حیرت ہوتی ہے،،،یا کہ میں بے ہوش ہوتے ہوتے رہ جاتا ہوں،،،

یہ بھی ہو سکتا ہے ،،،آپ میں سے کئی ایک بھی اس کیفیت سے گزرتے ہوں گے،،،

‘‘مجھے حیرت ہوتی ہے اگر کوئی شوہر گھر آئے،،،اس کی بیوی اس کو دیکھ کر مسکرا دے‘‘،،،

‘‘کوئی سرکاری سکول یا کالج ٹیچر ٹائم پر پہنچ جائے‘‘،،،

‘‘کوئی پولیس والا رشوت کی آفر پر لاحول پڑھ کرکانوں کو ہاتھ لگا دے‘‘،،،

‘‘فائر بریگیڈ کی گاڑی آگ خود بخود بجھ جانے سے پہلے پہنچ جائے‘‘،،،

‘‘کوئی لیڈی اپنی صحیح عمربتا دے‘‘،،،

‘‘کوئی شوہر اپنی صحیح سیلری بتا دے‘‘،،،

‘‘لیڈیز کسی تقریب میں فیشن کو نظر انداز کردیں‘‘،،،

اک دفعہ ہم بھی پٹنے سے بال بال بچے،،جنوری کی اک سرد رات تھی،،،رات کے دس بج
رہے تھے،،،اک خاتون سردی میں ٹھٹھر رہی تھی،،،ہمیں بڑا ترس آیا،،،ہم نے اپنی گرم چادر
اس خاتون کو دے دی،،،وہ غصے سے بولی،،،میں بھکارن نہیں شادی میں جارہی ہوں،،،
چلیں آگے بڑھتے ہیں۔۔۔۔

‘‘پاکستانی ٹرین ٹائم سے پہنچا دے‘‘،،،

‘‘ہوٹل کے کچن میں کاکروچ برآمد نہ ہوں‘‘،،،

کوئی سیاستدان حکومت میں آنے کے بعد سچ بول دے‘‘،،،

کوئی وکیل یہ کہہ کر کیس واپس کردے ‘‘میں غلط انسان کی وکالت نہیں کرسکتا‘‘،،،

‘‘جس دن ینگ ڈاکٹر ہڑتال نہ کریں‘‘،،،

جس دن سڑک پر ٹریفک قوانین کے عین مطابق ہو،،،

‘‘جس دن کوئی بھی ٹریفک سگنل نہ توڑے‘‘،،،

ہم سے کسی نے پوچھا،،،بھائی پہلے تو رانجھے بانسری لیے پھرتے تھے،،،آج کل رانجھےکی
پہچان کیا ہے،،،ہم بولے ،،،آجکل رانجھے سیل فون لیے پھرتے ہیں،،،
وہ بولے پہلے ہیر کی بھینسیں ہوا کرتی تھی،،،ہم بولے،،،اب اس کے پاس نیٹ اور سیل سمز
اور ان کے پیکجز ہوتے ہیں۔۔۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1206154 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.