دل ہے جوان

پورے شہر میں اک میں ہی مسکراتا تھا
کسی دل جلے نے ہمیں عاشق بن جانے کی بددعا دے دی

آپ نے یہ پنجابی کہاوت سن رکھی ہوگی،،،دل ہونا چائیدا جوان عمراں چے کی رکھیا،،،
اس میں کیا شک ہے جس کا دل صحیح سے کام کرے تو اسے لمبی عمر اور صحتِ کاملہ سے،،
کون روک سکتا ہے،،،چائنا کے اسی سالہ بابا نے(بابا ہم اسے تکلفاَ اور کچھ اپنے کلچر کی وجہ سے،،،
کہہ رہے ہیں ان کے سامنے ہم بابا کہنے کی جرات بھی نہ کریں)بہرحال یہ اکیس سالہ شخص ماڈل۔۔
ایکٹر۔۔اور فٹ انسان ہے،،،جو چیز ان کو خوبرؤں میں لے آئی وہ ان کی حالیہ دنوں میں ریمپ پر ٹھمکے دار،،،
ماڈلنگ ہے،،،اس کو دیکھ کر دنیاکے جوان موٹو ٹائپ کے لوگ جل بھن گئے ہوں گے،،،اوربہت سو نے،،،
واہ واہ کے ڈونگے بھی برسائے ہوں گے،،،دیکھ لیجئے‘‘فٹ رہنےکے کتنے فائدے ہیں،،،
اپنی صحت اور غذا کا خیال رکھیے ،،،ایکسرسائزکیجئے،،،خوش رہیئے،،،فنی آرٹیکل پڑھیے،،،
خوش رہنا بھی اک بہت بڑا نسخہ کیمیا ہے،،،جس کی بدولت آپ صحت مند رہ سکتے ہیں،،،
ویسے تو پاکستان میں خوش رہنا ایسے ہی ہے جیسے آپ جنت میں ہوں۔۔اور سوچیں،،،کہ
لائٹ چلی گئی ہو صبح سے لے کرشام تک،،،ہماری سوسائٹی ایسے ایسے دکھ اور دھکے دیتی ہے،،،
کہ دل گردے الگ ہوجاتے ہیں،،،اور رہا کلیجہ وہ ویسے ہی منہ کو آجاتا ہے۔۔۔اسی وجہ سے،،،
جب باڈی آرگن اپنی جگہ پر ہی نہ ہوں گے،،،تو خاک کام ٹھیک کریں گے،،،
اگر آپ اک عدد شوہر ہیں تو اگر بیوی سے بچ بھی جائیں ،،،تو ساس کے ہاتھوں زخم کھاتےہیں،،،
اگر کنوارے ہیں تو گھر والے،،،محلے والے آپ کو ایسے دیکھیں گے،،،کہ دنیاکی کوئی لڑکی آپ کو ملنےسےرہی،،
اگر آپ آفس ورکر ہیں تو باس اپنے بیوی بچوں کا سارا غصہ آپ کے نازک کندھوں پر اتارتا ہے،،،
سڑک پر ٹریفک ایسے ہوتا ہے کہ آپ کو لگتا ہے جیسے کوئی آپ کو کچل کر گزر جائے گا،،،
اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں تو ٹیچرآپ کو اتنی ٹینشن دیتے ہیں جیسے آپ سٹوڈنٹ نہیں قربانی کے،،،
بکرا ہیں،،،سب سے ذیادہ ذہین وہ ٹیچر خود کو سب سے نالائق آپ کوسمجھ رہا ہو گا،،،
کوئی اس سے پوچھے کہ اتنے ہی ذہین ہوتے،،،،،،تو ٹیچر بنتے،،،
جب کوئی کام نہ ملاتو میں استاد بن گیا
اب ہربچہ میری وجہ سے اپنے کام سے گیا
اب آپ ہی بتائیے ایسی سوسائٹی،،،اگر ہم فٹ ہوں ریمپ واکنگ کریں،،،ہنستے مسکراتےنظر آئیں،،،
تو لوگ ہمیں پاگل ہی تو سمجھیں گے،،،
پورے شہرمیں اک میں ہی مسکراتاتھا،،،کسی دل جلے نے ہمیں عاشق بن جانے کی بددعا دےدی،،
ویسے سب پرابلمز اپنی جگہ مگرکم کھائیے۔اچھا کھائیے اور ہضم کیجئے،،،کوئی آپ کو کم سے کم،،،
موٹو نہیں کہے گا،،،یہ کوئی ایسا مشکل کام نہیں،،،کیونکہ ہر اک پاکستانی بائے برتھ(پیدائشی طورپر)،،
مشکلات کا عادی ہوتا ہے۔۔۔
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1197496 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.