کیا آپ چاہتے ہیں؟

کیا آپ چاہتے ہیں کہ
١- امن قائم و مساوات قائم ہو تو
چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہونا چھوڑدیں، درگزر سے کام لیں، اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں، حق اور سچائی کا ساتھ دیں اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانا سیکھ لیں امن خود بخود قائم ہو جائے گا

٢- تندرست رہنا چاہتے ہیں تو طب نبوی کا مطالعہ کریں اور حکمت نبوی سے فائدہ اٹھائیں

٣- خوش رہنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو خوش رکھنا سیکھ لیں

٤- سختیوں سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے مزاج میں نرمی پیدا کریں انشاء اللہ بہت سی سختیوں سے محفوظ رہیں گے

٥- ہر کام میں بہترین نتائج کے خواہاں ہیں تو محنت کے ساتھ محبت اور خلوص نیت کو بھی شامل کر لیں

٦- مسائل کا حل چاہتے ہیں تو محض باتوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ مستقل مزاجی کے ساتھ عمل پر کار بند ہو جائیں

٧-دونوں جہانوں میں کامیابی کی خواہش ہے تو ہر دو معاملات میں توازن قائم رکھیں، افراط و تفریط سے دور رہیں اوراعتدال و میانہ روی سے کام لیں، دعا کے ساتھ ساتھ حسن عمل کا بھی خاص اہتمام کرتے رہا کریں
انشاءاللہ اپنی چاہتوں میں کامیاب رہیں گے


٨- مضبوط رہنا چاہتے ہیں تو متحد ہو جائیں “ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور( آپس میں) تفرقہ نہ ڈالو“ ویسے بھی ہماری قوم کے لئے متحد ہونا کتنا ضروری ہے ہم سب جانتے ہیں
اور اس بات پر یقین رکھیں کہ انسان جو کچھ چاہتا ہے ضرور پا لیتا ہے لیکن صرف چاہنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا جب تک چاہتوں کے حصول کے لئے تمام تقاضے پورے نہ کئے جائیں
 

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 21762 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More