ازان اور نماز

جانتے ہیں وہ آدمی کون تھا....?
وہ آدمی میں ہوں،
وہ آدمی آپ ہیں ،
وہ آدمی ہم سب ہیں،

ایک آدمی روزانہ اپنے خاندان کو دیکھ کر اور اپنے خاندان کے اخراجات کو دیکھ کر پریشان رہتا کہ کیا کروں اتنی پریشانیاں ہیں کبھی بیماری آ جاتی ہے تو کبھی قرض کبھی بچوں کے اخراجات کی پریشانی تو کبھی گھر کا خرچ ان سب چیزوں سے پریشان وہ روزانہ اس بات کو سوچتا کے کیسے پورا کروں یہ سب....
اسی علاقے کا بادشاہ روزانہ کئی دفعہ اعلان کرتا کہ اگر کسی کو کوئی پریشانی کوئی بیماری کوئی دھن دولت رزق کی ضرورت ہے تو وہ آجائے
میں مفت میں دولت بھی دیتا ہوں بیماری کی دوا بھی دیتا ہوں پریشانیوں کا حل بھی دیتا ہوں
بادشاہ دن میں کئی دفعہ اعلان کرتا اور وہ آدمی روزانہ اعلان سنتا بھیتھا لیکن پھر بھی نہ جاتا.
اور اگر کبھی چلا بھی جاتا تو جو برتن لے کر جاتا مانگنے کے لیے وہ برتن ہی ا ±لٹا رکھتا جلدی میں جاتا کے کہیں پیچھے میرا وہ کام نہ رہ جائے یہ کام نہ رہ جائے تو اور اسی جلدی میں وہ ان سب چیزوں سے محروم رہ جاتا.
جانتے ہیں وہ آدمی کون تھا....؟
وہ آدمی میں ہوں،
وہ آدمی آپ ہیں ،
وہ آدمی ہم سب ہیں،
وہ رزق دینے والا سب بیماریوں کی دوا دینے والا سب پریشانیوں کو حل کرنے والا میرا رحمان اللہ روزانہ نہ جانے کتنی دفعہ اپنے بندے کو بلاتا ہے (ازان اور نماز کی صورت میں) کے میں سب کچھ دیتا ہوں اور ہم لوگ روزانہ اس کی بات سن کر نہ جانے کون سے اتنے ضروری کاموں میں مگن رہتے ہیں کے اتنی پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن کبھی ان کا حل بتانے والے کے پاس نہیں جاتے اور اگر کبھی غلطی سے چلے بھی گئے تو جلدی میں ہی لگے رہتے ہےں نہ تو ہمیں مانگنے کا طریقہ پتہ ہے اور نہ ہم نے کبھی اپنا برتن سیدھا کیا کے اس میں کچھ آ جائے..
کاش ہمیں مانگنے کا طریقہ آ جائے اور وہ عطا کر دے..

 

Rao Anil Ur Rehman
About the Author: Rao Anil Ur Rehman Read More Articles by Rao Anil Ur Rehman: 88 Articles with 210635 views Learn-Earn-Return.. View More