میوا شاہ قبرستان

کراچی کی تاریخی مقامات کا دورہ کرتے ہوے امت کی ٹیم نے کراچی میں قائم لیاری ٹائون کے علاقے میں واقعہ قبرستان جو کہ میوا شاہ کے نام سے جانا جاتا ہے کا دورہ کیا -

میوا شاہ کا پرانا نام لیاری قبرستان تھا میوا شاہ کا اپنا نام سید کبیر بادشاہ تھا سید کبیر بادشاہ افغانستان کے شہر کونڑ سے آئے تھے - میوا شاہ 1857 کی جنگہ آذادی سے قبل کراچی کی سر زمین پر آئے تھے - جس وقت ہندستان اور پاکستان کا تصور ہی نہیں تھا - یہ علاقہ بر صغیر کا ایک چھوٹا سا شہر کلاچی کے نام سے جانا جاتا تھا - میواشاہ نے بر صغیر میں قائم انگریز سامراجی حکومت کے خلاف آوازہ بغاوت بلند کی - میواشاہ کراچی میں انگریزوں کی نو آبادیاتی نظام کے خلاف تھے اور اسی تحریک کی پاداش میں میوا شاہ کو انگریزی سامراجی حکومت نے جلا وطنی کی سزا سنائ جو کسی وجوہات کی بنا پر عمل میں نہیں لائ جا سکی - میوا شاہ کا انتقال. 1885 میں ہوا اور انہیں اسی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ جس کی وجہ سے یہ قبرستان میوا شاہ کے نام سے منسوب ہوگیا۔

اس قبرستان میں غیر مذہب لوگوں کی قبریں بھی موجود ہیں جن میں یہودی ، عیسائ ، ذکری شامل ہیں۔ میواشاہ قبرستان کا رقبہ (1000) ایکڑ اراضی پر محیط ہے۔ سندھ کے پہلے وزیر اعلی اور گورنر کے مقبرے بھی اسی قبرستان میں موجود ہیں۔

ایران کی سرزمین مکران جو کہ اب بر صغیر کی تقسیم کے بعد مکران کا حصہ بن چکا ہے قادری مکرانی انگریز سامراج حکومت کے خلاف بڑھتا رہا ہے۔ قادر مقرانی نے انگریزوں کی فوج کو ناک وچنے چبواے۔قادری مکرانی کو انگریزوں نے شہید کر دیا۔قادر مقرانی کی قبر بھی میواشاہ قبرستان میں میں موجود ہے۔قادر مکرانی مجاہد کے نام سے بھی مشہور ہے۔
 

Hazrat Ali
About the Author: Hazrat Ali Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.