رمضان رحمتوں کی بہار برکتوں کی بہار

رمضان المبارک کے شروع ہوتے ہی ہر طرف رحمت چھا جاتی پے ہر طرف اللہ اللہ کی صدا ہوتی ہے انسان خود جیران ہوتا ہے کہ یہ سب کچھ کہاں سے آرپا ہے اور خاص طور پر گرمی کے موسم میں روزہ رکھنے کا اپنا ہی مزہ ہے جب شام کو افطاری کے وقت پانی پیا جاتا ہے تو پانی کی اہمیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے روزہ ایک ایسی عبادت ہے جو صرف اللہ اور بندے کے درمیان خاص تعلق پر مبنی ہے اور روزے سے انسان کا عقیدہ توحید مزید مستحکم ہوتا ہے. اور اللہ پاک کے حاضر و ناظر ہونے کا یقین مزید مضبوط ہوتا ہے. روزہ کے بارے میں اللہ پاک فرمان مبارک ہے کہ روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اسکا اجر دونگا روزہ سے دلی سکون ملتا ہے روزہ کے کی جسمانی فایدے بھی ہیں اور اس مہینے کے شروع ہوتے ہی ہر طر ف برکت اور. رحمت چھا جاتی ہے. اور نمازوں میں سنت اور نفل نمازوں کا ثواب فرض نمازو ں کے برابر ہوجاتا ہے اور فرضوں کا ثواب کی گنا بڑھ جاتا ہے. اور ہر گھر میں برکت ہی برکت چھا جاتی ہے اور یہ ایک ایسا مہینہ ہے کہ جس کے گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ جتنی ہوسکے اس میں اپنے گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہیے اور کوشش کرنی چاہیے کہ. روزے سارے رکھے جایں اللہ ہاک ہم مسلمانوں کو اسکی برکتوں سے جھولیاں بھرنے کی توفیق دے آمین-

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304664 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More