مرحبا رمضان کریم

اس سال کا ماہ رمضان آ گیا ہے ۔ الحمد للہ ۔ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہمیں بے بہا نعمتیں سمیٹنے کا موقعہ میسر آیا ۔ خدا تعالی کا فرمانا ہے کہ “ روزہ میرےلئے ہے اور میں ہی اس کا اجر دوں گا “۔ فرض نماز کا ثواب ستر گنا جب کہ نفل نماز کا ثواب فرض جتنا ہے ۔

روزہ رکھنے کی سخت تاکید ہے اور نہ رکھنے کا عذاب کڑا ۔ یہ بجا کہ گرم موسم میں روزہ رکھنا بہت مشکل ہے مگر یہ بھی دیکھا جائے کہ اس کا ثواب بھی بہت ہے ۔ صرف بھوک اور پیاس کا سامنا ہی نہیں کرنا ہوتا بلکہ جسم کے اعضاء مثلا آنکھ‘ کان ‘ ہاتھ ‘ پیر وغیرہ کا غلط استعمال بھی از حد ممنوع ہے ۔ دوسرے لفظوں میں ضبط نفس کا امتحان ہے کہ بندہ اپنے رب کے حضور اس امتحان میں کس حد تک سرخرو ہوتا ہے۔
 

Bakhtiar Nasir
About the Author: Bakhtiar Nasir Read More Articles by Bakhtiar Nasir: 75 Articles with 101805 views A man likes for what he thinks you are; a woman for what you think she is. { Ivan Panin }.. View More