پانامہ کا فیصلہ اور سیاسی ہلچل

پاکستان. میں پانامہ کا فیصلہ کیا آیا کہ پاکستان میں سیاسی پارہ یک دم ہائی ہوگیا اور سب پارٹیاں وزیراعظم پر دباوں ڈال رہی ہیں کہ وہ استعفی دیں مگر عدالت نے تو یہ نہیں کہا آ خر سیاسی پارٹیاں. کیوں سیاسی کشیدگی بڑھانا چاہتی ہیں اور اگر استعفی ضرور ی ہوتا تو عدالت میں حکم دے سکتی تھی مگر عدالت نے ایسا کوی ارادہ ظاہر نہیں کیا. سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے کی پگڑی مت اچھالیں جب کیس چل رہا ہے عدالت کابنچ بھی قایم ہے تو سیاسی پارٹیاں خاموشی سے کاروای کو آگے بڑھنے دیں جب کاروای مکمل ہوجاے گی تو پھر فیصلہ آجاے گا سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ. ایسے حالات پیدا نہ کریں کہ جمہوریت کی بساط ہی لپیٹ دی جاے اور پھر سیاستدان ہاتھ ملتے رہیں جمہوریت کو چلنے دیں اور جو پارٹیاں. احتجاج کر رہی ہیں. وہ سب اقتدار میں کسی نہ کسی طرح. شامل ہیں تو ان پارٹیوں کو چاہیے کہ وہ عقل سے کام لیں اور جے ای ٹی کو کام کرنے دیں اور دو ماہ مزید صبر کر لیں اور پھر اس. حکومت کا آ خری سال ہے اگلے سال ویسے بھی الیکشن ہیں اگر. ن لیگ نے غلط کام کیا ہے تو عوام اسکو. مسترد کر دیں گے. امید یے پاکستان میں جو امن قایم ہوا ہے اسکو برقرار رکھا جاے گا اور ایسا. کوئی کام نہیں کیا جائے گا جس سے. امن وامان کی صورت حال. دوبارہ خراب ہوجاے. پانامہ کا ہنگامہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ. گمبیر ہوتا جا رہا ہے اور جب سے عدلیہ کا فیصلہ سامنے آیا ہے سیاستدان اپنے اصل روپ میں آگے ہیں اور. کسی کو. معافی نہیں مل رہی. اور تمام پارٹیاں ایک دوسرے ہر خوب. بیان بازی کے سلسلے میں حملے کر رہی ہیں. پی پی پی اور ن لیگ جو چار سال تک بیان بازی سے دور. رہے اب چار سالوں کی کمی پوری کر رہے ہیں سیاستدانوں کا کیا جاتا ہے بیان بازی تو انکا مشغلہ ہے اور عوام کو پاگل بنانے. کا ایک اہم ہتھیار ہے مگر عوام بھی اب ان سب کی اصلیت جا ن گے ہیں. ان کا کیا جاتا ہے بھوک سے تو عوام مر رہی ہے بجلی نہ ہونے سے عوام تڑپ رہی ہے. اور اب یہ کرپشن پر لڑ رہے ہیں تو یہ سب ایک دوسرے کے کرتوت آہستہ اہستہ عوام کے سامنے لا رہے ہیں اور پوری دنیا کو بھی پتہ چل رہا ہے کہ پاکستانی سیاستدان کتنے عوام کیلیے کام کرتے ہیں. اللہ پاک محب وطن لیدر. پاکستان کو دے جو عوام کے مسایل حل کر سکے اللہ پاک عوام کا حامی و ناصر ہو آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 306620 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More