بجلی کا بحران اور سچی کہانی

پرانا دور بہت سادہ تھا سادہ زندگی تھی اور سادہ ضروریات زندگی جوں جوں انسان نے ترقی کرنا شروع کی انسان کی ضروریات میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا پرانا دور بہت اچھا تھا. اور انسان کے پاس ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کا وقت بھی مل جاتا تھا دیہاتوں میں لوگ زیادہ تر وقت در خت کے نیچے گزار دیتے تھے اور کسی قسم کی کوی پریشانی نہیں ہوتی تھی لسی اس وقت کا بہترین مشروب تھا اور کی بیماریوں کا حل بھی مگر جوں جوں وقت بدلا شہر آباد ہوے بجلی کی ایجاد ہوی تو انسان اسکا عادی ہوتا چلاگیا اور اب بجلی کے بغیر ایک پل بھی گزارنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے اور جب دو ہزار تیرہ کے الیکیشن ہوے تو موجودہ حکومت بجلی دینے کے وعدہ پر اقتدار میں اور اسکے. رہنماؤں نے چھ ماہ کے اندر لو ڈشیدنگ ختم کرنے کے دعوے کیے اور اب اس حکومت کو بنے چار سال ہوگے ہیں مگر بجلی کی پوزیشن جوں کی توں ہے دراصل حکومت نے جان بوجھ کر بجلی کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور آج پوری قوم سڑکوں ہر ہے اور ہر کوی بجلی بجلی کر رہا ہے اور بجلی ہے کہ آنے کا نام. نہیں لے رہی اور اب بجلی کے وزراء منہ چھپاے پھر رہے ہیں اور آج وزیراعظم پانی و بجلی کے عملے سے ناراض ہوگے مگر صرف ناراض ہونا کافی نہیں. کہاں گے دعوے کہاں گی بجلی کہاں ہے حکومت ابھی تو اپریل ہے. می جون میں کیا ہوگا ماہ رمضان میں کیا ہوگا اگر حکومت موٹر وے. میٹرو. بس میٹرو ٹرین بناسکتی یے تو بجلی کیوں نہیں. دراصل ان کے اپنے بچے گرمی سے تڑپیں تو انکو احساس ہو ان کے پاس تو بجلی بھی ہے گیس بھی جنریٹر بھی سولر بجلی بھی. یوپی ایس بھی مگر غریب کہاں جائے جسکے کھانے کیلیے. کچھ نہیں. وہ یہ سب چیزیں کہاں سے خریدے. اب عوام کو. کوی حق. نہیں ہینچتا کہ وہ احتجاج کرے حود ووٹ دیے اور خود ہی بھگتے. بس اللہ پاک پاکستان کی خیر کرے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304798 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More