پی آئی اے کی آپ بیتی

میں پاکستان ایر لائین ہوں میں نے اپنا سفر خو بصورت طریقے سے شروع کیا اور جب مجھے شروع کیا گیا تو اس وقت میرے مقابلے میں چند ایر لاینز تھی مگر میری اہمیت سب سے زیادہ تھی اور میرے جہاز بہت خوبصورت اور نے تھے اور میری وسعت میں اضافہ ہوتا رہا مگر بہت جلد کسی بد نظرے کی نظر مجھے کھا گی اور میرے ملک کی جمہوری حکومتوں نے میرے ادارے میں سیاسی بھرتیاں شروع کردیں اور میری حالت آہستہ آہستہ خراب ہوتی چلی گی جو آیا اس نے اپنی پارٹی کو خوش کرنے کیلیے. لوگوں کو میرے ادارے میں بھیجنا شروع کر دیا اور یہ نہیں سوچا کہ میرا انجام کیا ہوگا اور میں آہستہ آہستہ. خسارے میں آتا چلا گیا اور میرے پاس طیاروں کی حالت خراب ہونے لگی اور میرے اندر نے طیارے شامل نہ کیے گے اور میں حود حیران ہوتا ہوں کہ آ خر میری آمدنی جا کہاں رہی ہے کیا میرے طیارے خالی آتے جاتے ہیں کیا سواریوں سے کرایہ وصول نہیں کیا جاتا کیا سب حکومتیں یونہی وعدے کرتی رہیں گی کیا منصوبہ بندی والے احسن اقبال میرے لیے کوی منصوبہ نہیں بناسکتے کیا مجھے سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا دیا گیا آ خر مجھے ٹھیک کرنے فرشتے آیں گے نہیں نہیں. حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ میری حالت بدلے اور میرے اوپر ملازمین کا بوجھ کم کرے اور میرے ادارے میں نے طیارے لانچ کرے. اب میں آ خری سسکیاں لے رہا ہوں موجودہ حکومت نے دعوے بہت کیے مگر میرا خساراکم نہ کرسکے اور میری حالت جوں کی توں ہے اور لگتا یہی ہے کہ میں فی الحال یونہی سسکیاں لیتا رہونگا اور پتہ کو ی مسیحا کب آتا ہے جو مجھے پہلے والا پی آی اے بنا سکے. میں مایوس ضرور ہوں مگر ناامید نہیں اللہ پاک میری طرح باقی اداروں کو بھی بدلے گا اور ہم سب ایک دفعہ پھر نی زندگی شروع کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان کی آمدنی میں اضافہ کا باعث بنیں گے اور لوگوں کے طعنوں سے جان چھوٹے گی. انشاء اللہ

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304795 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More