اور آدمیوں کو کس چیز نے اس سے روکا

سورہ الکھف - ١٨ - --------- آیات # ٥٠ تا ٥٩
اور یاد کرو جب ہم نے فرشتوں کو فرمایا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوا ابلیس کے قوم جن سے تھا تو اپنے رب کے حکم سے نکل گیا بھلا کیا اسے اور اسکی اولاد کو میرے سوا دوست بناتے ہو اور وہ ہمارے دشمن ہیں ظالموں کو کیا ہی برا بدل ملا - نہ میں نے آسمانوں اور زمین کے بناتے وقت انھیں سامنے بٹھا لیا تھا نہ خود انکے بناتے وقت اور نہ میری شان کہ گمراہ کرنے والوں کو بازو بناؤں - اور جس دن فرمائیگا کہ پکارو میرے شریکوں کو جو تم گمان کرتے تھے تو انھیں پکاریں گے وہ انھیں جواب نہ دیں گے اور ہم انکے درمیان ایک ہلاکت کا میدان کر دیں گے - اور مجرم دوزخ کو دیکھیں گے تو یقین کریں گے کہ انھیں اسمیں گرنا ہے اور اس سے پھرنے کی کوئی جگہ نہ پائیں گے - اور بیشک ہم نے لوگوں کے لئیے اس قرآن میں ہر قسم کی مثل طرح طرح بیان فرمائی اور آدمی ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو ہے - اور آدمیوں کو کس چیز نے اس سے روکا کہ ایمان لاتے جب ہدایت انکے پاس آئی اور اپنے رب سے معافی مانگتے مگر یہ کہ ان پر اگلوں کا دستور آئے یا ان پر قسم قسم کا عذاب آئے - اور ہم رسولوں کو نہیں بھیجتے مگر خوشی اور ڈر سنانے والے اور جو کافر ہیں وہ باطل کے ساتھ جھگڑتے ہیں کہ اس سے حق کو ہٹا دیں اور انہوں نے میری آیتوں کی اور جو ڈر انھیں سنائے گئے تھے ان کی ہنسی بنا لی - اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جسے اسکے رب کی آیتیں یاد دلائی جائیں تو ان سے مونہہ پھیرے اور اسکے ہاتھ جو آگے بھیج چکے اسے بھول جائے ہم نے انکے دلوں پر غلاف کر دئیے ہیں کہ قرآن نہ سمجھیں اور انکے کانوں میں گرانی اور اگر تم انھیں ہدایت کی طرف بلاؤ جب بھی ہرگز کبھی راہ نہ پائیں گے - اور تمہارا رب بخشنے والا مہر والا ہے اگر وہ انھیں ان کے کیے پر پکڑتا تو جلد ان پر عذاب بھیجتا بلکہ انکے لئیے ایک وعدہ کا وقت ہے جس کے سامنے کوئی پناہ نہ پائیں گے - اور یہ بستیاں ہم نے تباہ کر دیں جب انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے انکی بربادی کا ایک وعدہ رکھا تھا
Mohsin Khan
About the Author: Mohsin Khan Read More Articles by Mohsin Khan: 115 Articles with 113645 views nothing special .. View More