عبادت کسے کہتے ہیں

حکم اللہ کا ہو طریقہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو… اور نقل کرنے والے اصحاب پیغمبر ہوں… اگر حکم اللہ کا نہ ہو تو بھی عبادت نہیں ہوگا… اگر طریقہ پیغمبر کا نہیں ہے تو بھی عبادت نہیں ہو گا… اگر نقل اصحاب پیغمبر نہ کریں گے تو بھی عبادت نہیں بنے گی…

از افادات :متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گهمن حفظه الله

عبادت کسے کہتے ہیں ہر آدمی عبادت کی شرح اپنے ذوق کے مطابق کرے گا...

اہل السنت والجماعت کے ہاں عبادت کس عمل کو کہتے ہیں… عمل وہ عبادت ہے جس میں بنیادی طور پر تین شرطیں پائی جائیں… اگر ان میں سے ایک بھی شرط مفقود اور گم ہو گئی تو عمل عبادت نہیں بنتا۔

1 جو عمل ہم کرنا چاہتے ہیں اس عمل کا حکم اللہ نے دیا ہو۔

2 جوعمل ہم کرنا چاہتے ہیں اس عمل کا طریقہ پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہو

3 جو طریقہ اللہ کے پیغمبرصلی اللہ علیہ وسلم نے دیا ہے اس کو نقل اصحاب پیغمبر نے فرمایا ہو۔

تو عبادت کسے کہیں گے آسان لفظوں میں عبادت کا معنی یاد رکھ لیں…

حکم اللہ کا ہو طریقہ خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو… اور نقل کرنے والے اصحاب پیغمبر ہوں… اگر حکم اللہ کا نہ ہو تو بھی عبادت نہیں ہوگا… اگر طریقہ پیغمبر کا نہیں ہے تو بھی عبادت نہیں ہو گا… اگر نقل اصحاب پیغمبر نہ کریں گے تو بھی عبادت نہیں بنے گی…

اب یہ بات ہمیں کیسے معلوم ہو کہ حکم اللہ کا ہے… ہمیں کیسے پتہ چلے طریقہ پیغمبر کا ہے… ہمیں کیسے معلوم ہو کہ نقل کرنے والے اصحاب پیغمبر ہیں…

یہ انسان براہ راست خود مطالعہ کر کے حاصل نہیں کر سکتا… اس کے لئے آدمی کو دو چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

1 آدمی کے پاس علم ہو۔

2 آدمی کا اصحاب علم سے رابطہ ہو آدمی کا مطالعہ بھی ہو… اور صاحب مطالعہ سے تعلق بھی ہو آدمی کے پاس کتب بھی ہوں… اور کتب کے ماہرین کے ساتھ تعلق بھی ہو… یہ دو باتیں معلوم ہو ں تو انسان حکم شریعت کو سمجھتا ہے… اگر یہ دو باتیں انسان کو معلوم نہ ہو ں تو انسان حکم شریعت کو نہیں سمجھتا…
 

محمد فاروق حسن
About the Author: محمد فاروق حسن Read More Articles by محمد فاروق حسن: 108 Articles with 126618 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.