چُوٹکی بھری ادا سے

سو لفظوں کی کہانی

بنک میں نوجوان چیک کیش ہونے کے انتظار میں کھڑا
پیچھے مُڑ کر اپنی معصوم بیوی سے بولا" اسکے بعد"۔
وہ بولی "فلاں جگہ جانا ہے"۔
وہ پھدکتے ہوئے بولا" ایک تو تمھیں لے آؤ پھر اِدھر اُدھر"۔
بیوی اُسکی طرف دیکھتے ہوئے معصومیت سے مسکرائی
اور اُسکے بازو پر اپنے انگوٹھے اور اُنگلی سے ادا کے ساتھ
چُوٹکی کاٹی ۔
وہ بولا" کہیں اور بھی جانا ہے جان" ۔
وہ پھر مسکرائی اور سامنے صوفے پر جاکر بیٹھ گئی۔

Arif Jameel
About the Author: Arif Jameel Read More Articles by Arif Jameel: 204 Articles with 310249 views Post Graduation in Economics and Islamic St. from University of Punjab. Diploma in American History and Education Training.Job in past on good positio.. View More