سید العلما سند الحکماحضرت سید شاہ آل مصطفی سیدؔ میاںقادری قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: سید العلما کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: ۲۵؍ رجب المرجب ۱۳۳۳ھ مطابق ۹؍ جون ۱۹۱۵ء بروز بدھ مارہرہ شریف میں ہوئی۔
سوال۲: آپ کا نام اور لقب کیا ہے؟
جواب: آپ کا نام آل مصطفیٰ اولاد حیدرسید میاں اور لقب سید العلما ہے۔
سوال۳: آپ نے قرآن مجید کب حفظ کیا؟
جواب: ۷ یا ۸؍ سال کی عمر میں۔
سوال۴: آپ نے اعلیٰ تعلیم کہاں حاصل کی؟
جواب: مدرسہ معینیہ اجمیر مقدس میں حضور صدر الشریعہ سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کی اور طب کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئی۔
سوال۵: آپ کی زوجہ کا نام کیا ہے؟
جواب: سیدہ منظور فاطمہ قیصر جہاں بیگم بنت سید شاہ آل حبیب ۔
سوال۶: آپ کے کتنے صاحبزادے اور صاحبزادیاں تھیں؟
جواب: ایک صاحب زادے سید آل رسول حسنین میاں اور پانچ صاحبزادیاں: (۱) سیدہ عذرا (۲) سیدہ رقیہ (۳) سیدہ حمیدہ (۴) سیدہ رعنا (۵) سیدہ افشاں۔
سوال۷: زیارت حرمین شریفین کب ہوئی؟
جواب: ۱۹۵۸ء میں۔
سوال۸: آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کس نے قائم کیا؟
جواب: آپ ہی کی کوششوں سے اس کا قیام عمل میں آیا اور تا حیات آپ اس کے صدر بھی رہے۔
سوال۹: آپ کی تصنیفات شمار کرائیں۔
جواب: (۱) فیض تنبیہ (۲) نئی روشنی (۳) مقدس خاتون (۴) خطبۂ صدارت ۔
سوال۱۰: آپ کا نمایاں وصف کیا ہے؟
جواب: خطابت، توکل اور اہل سنت کا اتحاد۔
سوال۱۱: آپ کی وفات کب ہوئی اور کسے اپنا جانشین بنایا؟
جواب: ۱۰؍ اور ۱۱؍ جمادی الأ خرہ مطابق ۱۹۷۴ء کی درمیانی شب ۱۱؍ بج کر ۴۰؍ منٹ پر دوشنبہ کو ساٹھ سال کی عمر میں بمبئی میں ہوئی۔ اپنے صاحبزادہ سید شاہ آل رسول حسنین میاں نظمی کو اپنا جانشین بنایا جن کاوصال امسال (۱۴۳۵ھ)یکم محرم کو ہوا۔
سوال۱۲: آپ کے معروف خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: (۱ )حضرت سید آل رسول نظمی میاں (۲)حضرت سید محمد اشرف میاں (۳) حضرت علامہ مفتی اختر رضا خان ازہری (۴)حضرت مولانا صوفی سخاوت علی مگہر (۵) حضرت مولانا غلام عبد القادر علوی، براؤں شریف (۶) حضرت مولانا غلام عبد القادر کھتری۔
سوال۱۳: آپ کے چند اہم کارنامے بتائیے۔
جواب: (۱) آل انڈیا سنی جمیعۃ العلما کا قیام (۲) مجلس انسداد فسادات کا قیام (۳) الجامعۃ اشرفیہ کی نصرت و حمایت (۴) متعدد مدارس کا قیام اور مالی امداد فراہم کرنا (۵) اہل سنت کی شیرازہ بندی (۶) ممبئی میں ذکر حسین کی محافل کے انعقادکا آغاز (۷) ممبئی میں جلوس محمدی کے آغاز کی تحریک (۸) آپ کے فتاویٰ کو آپ کے دور میں ممبئی ہائی کورٹ بہت احترام سے قبول کرتا تھا (۹) مسلم پرسنل لا کی تحریک میں کلیدی کردار۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595635 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More