فخر الأماثل حضرت سید شاہ مہدی حسن قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: آپ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: آپ کی پیدائش ۱۲۸۷ھ، ۷۱-۱۸۷۰ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی۔
سوال۲: آپ کے والد ماجد کا نام کیا تھا؟
جواب: حضرت سید شاہ ظہور حسین عرف چھٹو میاں ابن خاتم الاکابر سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہما۔
سوال۳: آپ خاندان برکات میں کس شیخ کی گدی کے وارث تھے؟
جواب: حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری میاں قدس سرہٗ کے۔
سوال۴: رسم بسم اللہ خوانی کس بزرگ نے ادا فرمائی؟
جواب: حضرت سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہٗ نے۔
سوال۵: مجدد برکاتیت حضرت شاہ ابو القاسم سے آپ کا کیا رشتہ تھا؟
جواب: آپ ان کے داماد تھے۔
سوال۶: آپ کا عقد کن سے ہوا؟
جواب: پہلا عقد بنیادی بیگم بنت حضرت سید حسین سے اور دوسرا عقد سجادی بیگم بنت حضرت ابوالقاسم سید اسماعیل حسن سے۔
سوال۷: حضرت مہدی میاں کی کتنی اولاد تھیں؟
جواب: صرف ایک صاحبزادی حضرت فاطمہ تھیں۔
سوال۸: آپ کا حضرت نوری میاں قدس سرہٗ سے کیا رشتہ ہے؟
جواب: ان کے چچازاد بھائی تھے۔
سوال۹: حضرت مجدد برکاتیت کی صاحبزادی سے آپ کا نکاح کب ہوا؟
جواب: ۲۹؍ ذی الحجہ ۱۳۱۲ھ ، ۱۸۹۵ء کو۔
سوال۱۰: آپ کا وصال کب ہوا اور کہاں مدفون ہوئے؟
جواب: ۱۸؍ ذی قعدہ ۱۳۶۱ھ، نومبر ۱۹۵۲ء کوآپ کا وصال ہوا اور خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ میں مدفون ہوئے۔
سوال۱۱: آپ کے اوصاف اور کارنامے کیا ہیں؟
جواب: آپ کا سب سے نمایاں وصف سخاوت تھا، آپ نے پوری زندگی درویشی میں گزاردی، خانقاہ برکاتیہ میں عرس برکاتی نوری بہت دھوم دھام سے منعقد کرایا کرتے تھے۔ آپ کی ذات سے اور ملک گیر پیمانے پر وسیع تعلقات سے اس دور میں خانقاہ برکاتیہ کا خوب تعارف ہوا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ ایںڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595776 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More