امام الواصلین خاتم الاکابرحضرت سید شاہ آل رسول احمدی قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال۱: حضرت سید شاہ آل رسول قدس سرہٗ کی ولادت کب ہوئی؟
جواب: رجب المرجب ۱۲۰۹ھ میں مارہرہ شریف میں ہوئی۔
سوال۲: آپ کے والد ماجد کا نام کیا ہے؟
جواب: حضرت سید شاہ آل برکات ستھرے میاںقدس سرہٗ۔
سوال۳: آپ کا لقب کیا ہے؟
جواب: خاتم الاکابر۔
سوال۴: آپ کو فن حدیث کی سند کن سے ملی؟
جواب: حضرت مولانا شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ سے۔
سوال۵: مسند سجادگی کو کب رونق بخشی؟
جواب: ۱۲۵۱ھ میں۔
سوال۶: آپ کی زوجہ کا نام کیا ہے؟
جواب: نثار فاطمہ بنت حضرت سید منتخب حسین صاحب بلگرامی ۔
سوال۷: آپ کے کتنے صاحبزادے ہوئے؟
جواب: دو صاحبزادے: حضرت سید شاہ ظہور حسن(بڑے میاں) رحمۃ اللہ علیہ اورحضرت سید شاہ ظہور حسین(چھٹو میاں) رحمۃ اللہ تعالی علیہ۔
سوال۸: آپ کے سب سے مشہور و معروف مرید کون تھے؟
جواب: اعلیٰ حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا خاں محدث بریلوی قدس سرہٗ۔
سوال۹: حضرت سید شاہ آل رسول احمدی رحمۃ اللہ علیہ کاوصال کب ہوا؟
جواب: ۱۸؍ ذی الحجہ بروز بدھ ۱۲۹۶ھ کو مارہرہ شریف میں ہوا۔
سوال۱۰: آپ کے وہ کون سے مرید ہیں جن کو بیعت کرتے ہی آپ نے خلافت عطا فرمادی؟
جواب: اعلی حضرت فاضل بریلوی قدس سرہٗ۔
سوال۱۱: آپ کے چند مشہور خلفا کے نام بتائیے۔
جواب: (۱) حضرت سید شاہ ظہور حسن (بڑے میاں) (۲) حضرت سیدشاہ ظہور حسین (چھٹو میاں) (۳) حضرت سید شاہ ابو الحسین احمد نوری (بڑے پوتے) (۴)حضرت سید شاہ محمد صادق (بھتیجے) (۵)حضرت سید شاہ اسماعیل حسن (صاحب عرس قاسمی) (۶) حضرت سید شاہ امیر عالم (چھوٹے بھائی) (۷)حضرت مولانا نقی علی خان (۸) اعلیٰ حضرت مولانااحمد رضا خان فاضل بریلوی (۹) حضرت سید علی حسین اشرفی کچھو چھوی علیہم الرحمہ۔
سوال۱۲: آپ کے کچھ اہم کارنامے شمار کرائیے۔
جواب: (۱) خانقاہ معلی میں باقاعدہ مدرسہ کا قیام اور باصلاحیت اساتذہ کی تقرری (۲)اعراس کے لیے کمیٹی کی تشکیل (۴)طالبین و سالکین کے قیام کے لیے حجرات کی تعمیر (۴) ہزار ہا افراد کو بیعت کر کے راہ ہدایت پر گامزن کرنا۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 595759 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More