جدّ اعلیٰ سادات مارہرہ حضرت میر سید محمد صغریٰ قدس سرہٗ

برکاتی کوئز سے

سوال:۱ حضرت میر صغری سے خاندان برکات کا کیا رشتہ ہے؟
جواب: آپ خاندان برکات کے مورث اعلی ہیں۔
سوال۲: سید محمد صغریٰ رحمتہ اللہ علیہ کے والد کا کیا نام ہے؟
جواب: سید علی بن سید حسین بن سید ابو لفرح ثانی بن سید ابو الفراس بن سید ابو الفرح واسطی رحمہم اللہ۔
سوال۳: سید محمد صغریٰ اور سید ابو الفرح واسطی کے درمیان کتنے واسطے ہیں؟
جواب: چار۔
سوال۴: آپ سے پہلے آپ کے خاندان سے کس بزرگ نے بلگرام ہجرت فرمائی؟
جواب: آپ سے پہلے آپ کے دادا حضرت سید حسین بن سیدابو الفرح ثانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سیر و سیاحت فرماتے ہوئے بلگرام کے پاس موضع ’’پینوٹی‘‘ میں تشریف لائے اور ایک ٹیلے پر قیام کیا۔
سوال۵: آپ کی حیات کا کوئی اہم واقعہ بتائیے۔
جواب: پینوٹی کے ایک مسلمان نے آپ (حضرت سید حسین قدس سرہٗ) کو گائے بطور تحفہ پیش کی۔آپ نے اسے ذبح کر کے اپنے ساتھیوں کو کھلادیا۔ اس پر بلگرام کا سردار سیخ پا (آگ بگولا) ہوگیا اور اس نے راجہ سانڈی اور قنوج کے راجہ ’’ٹورل مل ٹوڈر‘‘ کو اپنے ساتھ ملاکر حضرت کے ہمراہیوں کے ساتھ معرکہ آراء ہوا لیکن حضرت نے فتح بلگرام کے لیے یہ موقع مناسب نہ جانا۔
سوال۶: حضرت سید محمد صغریٰ نے بلگرام کب اور کیسے فتح کیا؟
جواب: ۶۱۴ھ میں آپ نے سلطان شمس الدین التمش سے اجازت لے کر اور اپنے مرشد حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے حکم سے سری نگر (بلگرام) کے راجہ پر چڑھائی کی اور اسی سال راجہ اور اس کے مددگاروں راجہ سانڈی اور راجہ قنوج کو شکست فاش دی۔
سوال۷: آپ کے پیر ومرشد کا نام نامی کیا تھا؟
جواب: حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ، اور خلافت بھی آپ ہی سے حاصل تھی۔
سوال۸: اس وقت بلگرام کہاں اور کس ضلع میں ہے؟
جواب: صوبہ اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں۔
سوال۹: سلطان شمس الدین التمش نے اس فتح کے لیے آپ کو انعام میں کیا پیش کیا؟
جواب: سلطان نے دس پر گنہ کی معافی کا پروانہ دیا اس وقت یہ دسوں پر گنے سلطان کے خالصے ہوا کرتے تھے۔
سوال۱۰: ہندوستان میں خاندان برکات کا آغاز کن سے ہوا؟
جواب: حضرت سید محمد صغریٰ چشتی رحمۃ اللہ علیہ سے۔
سوال۱۱: حضرت سید محمد صغریٰ رحمۃ اللہ علیہ کی وفات کب ہوئی؟
جواب: ۱۴؍ شعبان المعظم ۶۴۵ھ بروز دوشنبہ بوقت دوپہر آپ نے بلگرام شریف میں وصال فرمایا۔
سوال۱۲: آپ کا سب سے بڑا کارنامہ کیا ہے؟
جواب: آپ نے راجہ سری نام کو شکست دے کر سری نگر فتح کیا اور اس کا نام بلگرام رکھا جو اب تک بلگرام ہی کے نام سے مشہور ہے۔
بہ شکریہ : البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، انوپ شہر روڈ،علی گڑھ
دعاؤں کا طالب : محمد حسین مُشاہد رضوی
 

Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
About the Author: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi Read More Articles by Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi: 409 Articles with 599312 views

Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi

Date of Birth 01/06/1979
Diploma in Education M.A. UGC-NET + Ph.D. Topic of Ph.D
"Mufti e A
.. View More