خبروں پر مزاحیہ تبصرہ۔

ابنِ انشاء، عطا ء الحق قاسمی، پطرس بخاری، نصراﷲ خان، مشتاق احمد یوسفی بننا اگرچہ بہت مشکل کام ہے، تا ہم کچھ تھوڑا بہت ہنسنے ہنسانے کا نیک کام ہم بھی کر ہی لیتے ہیں مثلا: مندرجہ ذیل خبروں اور باتوں پر تبصرہ:

۔ شامی اور عراقی مہاجرین کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے ، پر ہر ایک کے پاس سمارٹ ٹچ موبائل فون پایا گیا ہے۔(سڑ دے کیوں اوتسی وی ہجرت کر جاؤ)
۔ انڈیا میں ہندو استادوں نے تنخواہیں نہ بڑ ھنے پر مسلمان ہونے کی دھمکی دے دی۔(شہباز شریف کے حوالے کر دیں پیڈا ایکٹ لگادیں گے)
۔ انڈیا میں کٹر ہندو تنظیم شیو سینا نے زیادہ بچے پیدا کرنے پر انعام کا اعلان کر دیا (زیادہ بچوں کا کیا فائدہ پاگلو، ہوں گے تو وہ بھی بد تمیز ہی نہ، بنیے جو ٹھہرے)
۔ تحقیق کہتی ہے کہ صبح نہار منہ یا خالی پیٹ میاں بیوی ایک دوسرے کے متھے نہ لگیں ورنہ پھڈا ہو سکتا ہے۔( میرے خیال سے تو میاں بیوی کے کبھی بھی متھے نہ لگے ماسوائے کھانے کے ٹائم کے۔ ورنہ پھڈا ہی پھڈا)۔
۔ معروف ادیب عطاء الحق قاسمی صاحب جیسے معروف کالم نگار اردو میں فیل ہو گئے تھے (مگر اب تو دوسروں کو فیل کرتے ہیں کالم نگاری میں)
۔ سیاستدان کہتے ہیں کہ ملک کو فرانس اور سنگا پور بنا دیں گے۔ ( جناب پہلے احسان پور، اور پہا ڑ پور کو تو سنبھال لیں)۔
۔سیاستدان کہتے ہیں کہ عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیں گے (پچھلے ستر سال سے عوام ان اشیا ء کو ترس رہے ہیں، یہ نعرہ اب پرانا ہو چکا، نانا کو بھول جائیں)۔
۔ سیاستدان کہتے ہیں کہ ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے( کونسا اسلامی نظام؟ بہتر فرقوں والا؟)۔
۔ سیاستدان کہتے ہیں ملک کی تقدیر بدل دیں گے؛(بھائی ستر سال میں تقدیر تو نہ بدلی البتہ مہنگائی نے چمڑی ضرور بدل دی ہے)
۔ کہتے ہیں کہ فلاں ؟فلاں؟ کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے: (کیا فائدہ ، پہلے بھی کہا تھا)۔
۔ باپ کی موجودگی سورج کی طرح ہوتی ہے۔ سورج گرم ضرور ہوتا ہے، مگر نہ ہو تواندھیرا چھا جاتا ہے۔ (زبردست مثال ہے سمجھداروں کے لیے ، بالخصوص ان بیویوں کے لیے، جو اٹھتے بیٹھتے، صبح شام بچوں کو باپ کے نام سے ڈراتی رہتی ہیں )
۔ کہتے ہیں کہ کسی کے مستقبل کے بارے میں پیشنگوئی کر نی ہو تو اسکا ماضی دیکھو۔(تو پھر نادرہ، مسرت شاہین ، دیدار وغیرہ کے بارے میں کیا خیال ہے)؟
۔ ایک منسٹر صاحب کہتے ہیں کہ لوگوں نے ہمیں لائنوں میں لگ کر منتخب کر کے پارلیمنٹ میں بھیجا ہے، ہمیں برا بھلا نہ کہا جائے۔(کشتی یا لڑائی کرنے کو تھوڑا نہ بھیجا تھا؟)
۔ ایان علی کے نخرے (اب تو ضمانت ہو گئی نہ یار) اب سوچو کہ اس بابے کا کیا بنے گا جو ہر پیشی پر بطور خاص اسے دیکھنے آتا تھا؟
IF YOU WANT TO RISE IN THE LIFE, YOU HAVE TO RISE BEFORE THE SUN RISE.
اس مثال پر عمل کرنے کے لیے سبزی منڈی والے ٹائم پر اٹھنا پڑیگا۔
۔ میرا صاحبہ اماں کے نام پر ہسپتال بنا کر ایدھی صاحب بننے چلیں۔ (کوا چلا ہنس کی چال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔)
۔ عورت کے د ماغ میں ہر وقت خناس سمایا رہتا ہے۔دوسری عورت کو نیچا دکھانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرتی ہے۔ (کیا آپ نے فزیکلی ایسا دیکھا؟)۔
۔ شادی سے پہلے آدمی کو عقل نہیں ہوتی، جب عقل آتی ہے تو عورت بیوی بن کر اس کے سینے پر سوار ہو چکی ہوتی ہے۔
۔ شادی شدہ اگر دوسروں کو عقل سکھائے تو لوگ بے عقل کہتے ہیں۔ اگر وہ دوسروں کو بے عقل کہے تو لوگ اسے بے وقوف کہتے ہیں۔
۔ مرد شادی سے پہلے جاہل انپڑھ، گنوار ہوتا ہے۔ شادی کے بعد سب ڈگری یافتہ کہنا شروع کر دیتے ہیں۔(سکول کالج پڑھنے کی بجائے شادی پڑھو)
۔ پاکستانی کمانڈوز دنیا میں چوتھے نمبر پر پائے گئے۔(ہے نہ فخر کی بات)۔انڈیا دا تے نا ای کوئی نی۔ اور باتیں کر تا ہے سرجیکل سٹرائیک کی؟
۔ سائنسدان کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ بعد ایسی دوائی ایجاد ہو چکی ہوگی کہ ورزش کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی اور ورزش کا کام کریگی۔(تو پھر لیزی لوگ انتظار کریں)
۔ انسان کو نظر سے اوجھل کرنے والامادہ ایجاد ہو چکا ہے۔(مظلوم شوہروں کے بہت کام آئیگا)
۔ جب بھی کہیں کوئی حادثہ ہو تو ہر سیاستدان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے عیادت کر کے فوٹو سیشن کرائے اور فرار ہو جائے۔ (اگر کوئی ذرا لیٹ ہو جائے تو شام کو ٹی وی پر مرغوں کو لڑائی میں نام نہاد انکرز ان کے لتے لے لیتے ہیں)۔
۔ گھر ہمیشہ آدمی کی عقل مندی سے چلتا ہے۔ ( عورت کا بس چلے تو پہلے ہی دن اجڑوا بیٹھے جب منہ ہاتھ دھلتا ہے)
۔ عورت جیلسی چھوڑ دے تو گھر جنت بن جائے ۔ (اسی لیے ہر گھر دوزخ ہے)۔
۔ ہر وقت جلتی کڑھتی عورت اگر اچانک مسکرا مسکرا کر باتیں کرنے لگے تو؟ (سمجھو کو کوئی بڑی فرمائش آنے والی ہے)
۔ گھر میں سکون چاہو تو۔؟(سالے یا سالی کو کچھ دن کے لیے گھر میں رکھ لیا کرو)
۔ عورت کو ایک بات بار بار کہو تو تب جا کر سمجھ میں آتی ہے۔(پیسے اور زیور کی بات پہلی بار میں ہی سمجھ آ جاتی ہے)
۔ ایک سروے کے مطابق عورت کی نفسیات کو آج تلک کوئی بھی سائنسدان نہیں جانچ سکا۔(جن ، بھوت کو بھی آج تک فزیکلی کسی نے نہیں دیکھا)
۔ سپین کی اسمبلی میں ایک بل پاس ہوا ہے جسکے مطابق زچگی پر (یعنی بچہ ہونے پر ) بیوی کے ساتھ ساتھ شوہر کو بھی چار ماہ کی چھٹی ملا کرے گی۔
(اگر ہمارے ہاں ایسا ہوا تو سال کے آٹھ ماہ شوہر چھٹی پر ہوگا)۔( کم اودا ابا کریگا)
۔ ہائی بلڈ پریشر اور ٹینشن کا آسان علاج: (ٹی وی ٹاک شوز دیکھنا اور بی وی سے فضول باتیں کرنا چھوڑ دیں)
۔ کیا ایک دن میں کوئی ملک بن اور ٹوٹ سکتا ہے۔ (جی ہاں ہمارے ٹاک شوز کے مطابق پاکستان روزانہ رات کو ٹوٹنے والا ہوتا ہے اور صبح الحمد ﷲ ٹھیک ٹھاک کھڑا ہوتا ہے)
۔ عنقریب نئے سیاسی اتحاد وجو دمیں آنے والے ہیں۔(عوام کو ایک بار پھر چ۔۔۔ بنانے کے لیے مداری تو اکٹھے ہو نگے نہ۔۔ اور ہر الیکشن سے پہلے عوام کو ان کمینے مفاد پرست مداریوں سے واسطہ پڑتا ہے، لیکن ہم عوام کو عقل پھر بھی نہیں آتی)
۔ آجکل نسوار بھی سی پیک کے نام پر بک رہی ہے۔ (فکر نہ کریں آئندہ بچوں کے نام، صابن کے نام ، شیمپو کے نام، گولی ٹافی کے نام سب سی پیک پر ہی ہونگے۔ ایک سیاستدان سے سوال کیا گیا کہ :اب تک آپنے کیا تعلیمی اصلاحات کی ہیں تو بولے !فکر نہ کریں سی پیک مکمل ہونے پر سب چائنیز زبان سیکھ چکے ہونگے)۔اور سی پیک مکمل ہونے پر ہر سو کلو میٹر پر ایک چوکی ہوگی جسمیں ایک پھڈی ناک والا چائنیز آ پ کو ۔۔۔ چی۔پاں، چاں۔۔۔ کر کے ویلکم کر رہا ہو ا کریگا۔

ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں کہ ہنسنا ہی زندگی ہے۔اس ناچیز کو اپنی روزمرہ دعاؤں میں یاد رکھیں اور ساتھ ساتھ اپنے کمینٹس بذریعہ بلاگ، ای میل اور فون ضرور دیں،جوکہ مزید بہتر لکھنے میں میرے معاون ثابت ہوتے ہیں
Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660
About the Author: Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660 Read More Articles by Mohammad Shafiq Ahmed Khan-0333-6017660: 93 Articles with 234879 views self motivated, self made persons.. View More