ماواں ٹھندیاں چھاواں

اسلام مکمل ضابطہ حیات مہیا کرتا ہے اسلام نے ایک بہترین خاندانی نظام دیا ہے اور جب ایک نیا جوڑا اپنی ازدواجی زندگی کی ابتدا کرتا ہے تو اسلام میں سب سے پہلے نکاح ہوتا ہے اور پھر شادی کی رسم ہوتی ہے اور اس میں سب رشتہ داروں دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے اور اس گھر میں خوشی کی کوئی حد نہیں ہوتی اور ایک سال بعد اس جوڑے کو جب اللہ پاک اولاد سے نوازتا ہے تو لڑکی ماں بن جاتی ہے اور لڑکا باپ بن جاتا ہے اور اس طرح ایک خاندان کی ابتدا ہوجاتی ہے اور جب ایک لڑکا لڑکی والدین بنتے ہیں تو پھر پتہ چلتا ہے کہ ہمارے لیے ہمارے والدین نے کیا نہیں کیا اور پھر احساس ہوتا ہے کہ کس طریقے سے ماں باپ نے ہمیں جنا کس طرح ہمارا حیال رکھا کس طرح ماں اور باپ سب کچھ ہمارے اوپر قربان کر دیا ہم ماں کا چاہتے ہوے بھی ایک رات کا احسان نہیں اتار سکتے جب ماں شدید سردی میں خود ہمارے پیشاب کی جگہ گیلی جگہ پر سوی اور ہمیں خشک جگہ پر سلایا کس طرح باپ دنیا کے مسایل سے لڑ گیا کس طرح دونوں نے ہمارے اوپر اپنی خوشیاں قربان کر دیں اس. لیے تو اسلام نے جنت ماں کے قدموں کے نیچے رکھ دی ہے اور ایک دفعہ پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک صحابی نے پوچھا میرے اوپر سب سے زیادہ حق کس کا ہے تو آپ نے فرمایا تمہاری ماں کا صحابی نے پھر پوچھا تو آپ نے فرمایا تیری ماں کا صحابی نے تیسری مرتبہ پوچھا تو آپ نے فرمایا تیری ماں کا اور چوتھی دفعہ صحابی نے پوچھا تو آپ نے فرمایا تیرے باپ کا اسکا مطلب ماں کا حق تین گنا زیادہ ہے ماں ہی تو گھر بناتی ہے ماں ہی تو گھر چلاتی ہے ماں ہی تو سب کچھ ہوتی ہے ماں ہی تو ٹھندی چھاں ہوتی ہے ماں ہی دعا کا ذریعہ ہوتی ہے ماں ہی سے گھر آباد ہوتا ہے گھر کو ماں سنبھبالتی ہے تو. باہر کے مسایل سے باپ لڑ جاتا. ہے دونوں ماں باپ چاہتے ہیں کہ دنیا جہان کی تمام خوشیاں میری اولاد کے قدموں میں ہوں اس لیے تو ماں اللہ پاک کی طرف سے عطا کردہ انمول تحفہ ہے ماں کا کوی نعم البدل نہیں ہوتا ماں انمول چیز ہے اسکی قدر کی کیجیے اور ماں ہی جنت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے ان دونوں ہستیوں. کا راضی ہونا جنت میں جانا آسان بنا دے گا ماں. کی قدر اس سے پوچھو جنکی مایں اس. دنیا میں نہیں ماں کی قدر اس سے پوچھے جو ماں کے پیار کو ترستے ہیں ماں کا مقام بہت بڑا ہے ماں. کا پیار کبھی کم نہیں ہوتا ہے ماں کی ممتا کے آگے. اولاد سے محبت کبھی کم نہیں ہوتی ہے اللہ پاک سے دعا. ہے کہ جنکے والدین زندہ ییں اللہ پاک انکی عمر دراز کرے اور جنکی مایں اس دنیا سے ر خصت ہو چکی ہیں اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلے مقام نصیب کرے میری ماں. کیلیے ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورہ ا خلاص. پڑھ کر میری ماں کی روح تک پہچا دیں آپ سب دوستوں کا بہت شکرگزار ہوں گا -

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 305305 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More