ایک مظلومہ کی فریاد

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

مجھے تقریبا پون صدی ہوئے اس ملک میں رہتے ہوئے، میں ابھی تک اپنے جائز حق سے محروم ہوں۔ یہاں کے رہنے والوں نے مجھ پر بہت ظلم کیا۔میں آزادی کی علامت ہوں،لیکن انہیں تو غلامی ہی پسند ہے۔ مجھے اپناتے ہوئے شرماتے ہیں۔اب تو میرے حلیے سے بھی نفرت ہو چلی ہے، مجھے استعمال بھی کرتے ہیں تو غلامی کا طوق ڈال کر ۔جب اپنوں نے مجھے ایسا بے عزت کیاتو پھر غیروں سے کیا توقع ؟

مجھے بڑی شرمندگی ہوتی ہے جب غیر اپنا اسمارٹ فون میرے ملک میں بیچ کر خوب نفع کماتے ہیں لیکن طویل فہرست میں میرے لئے کوئی گنجائش نہیں رکھتے ، اپنوں نے یہ حال کیا تو غیروں کو یہ جرات ہوئی۔اتنے ظلم کے باوجود ، پاکستانیوں!میں پھر بھی تمھاری خیر خواہ ہوں اور مشورہ دیتی ہوں کہ اگر ترقی کرنا ہے اور آزادی کی لذت سے لطف اندوز ہونا ہے تو مجھے میرے حلیے ہی میں اپنا لو۔ میری فریادپر توجہ دو۔

والسلام
x app ki apni
آپ کی اپنی قومی زبان۔۔۔۔اردو
Ilyas Katchi
About the Author: Ilyas Katchi Read More Articles by Ilyas Katchi: 40 Articles with 36014 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.