پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیسے ممکن ہے

پاکستان کو بنے ستر سال ہونے کو ہیں اور ان ستر سالوں میں ہمارا ملک ترقی و خوشحالی کو ترستا رہا اور عوام سیاستدانوں کا منہ تکتے رہ گے اور ان ستر سالوں میں فوجی و سیاسی حکومتوں. کی آنایاں جانیاں چلتی رہیں اور ہر ایک نے اپنا من پسند نظام لاگوں کیا جنرل ایوب خان نے بنیادی جمہوریتوں کا نظام لاگوں کیا تو جنرل ضیا ء نے اپنا نظام جنرل مشرف نے اپنا ا ختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور ایوب کی پالیساں بھٹو نے ختم کی اور بھٹو کی پالیسیاں ضیاء نے اور ضیا ء کی پالیسیاں بے نظیر نے ختم کیں تو بے نظیر کی نواز شریف نے اور نواز شریف کی پالیسیاں جنرل مشرف نے ختم کیں اور اب موجودہ دور میں نواز شریف صاحب کی حکومت نے ایک پالیسی جو پی پی پی کی تھی بے نظیر انکم سپورٹ اسکو اپنے دور میں بھی جاری رکھا اور اب پاکستان ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے اور اب دو بڑی پارٹیاں میچور ہوچکی ہیں اور اب ایک صورت میں ہمارا ملک ترقی و خوشحالی حاصل کر سکتا ہے اگر عوامی نمایندے پروٹوکول چھوڑ دیں وی آی پی کلچر چھوڑ دیں اگر عوامی نمایندے عوام اور اپنے وطن کی خدمت کو اپنا مقصد بنالیں اور اقربا پروری رشوت اور دوسری غلط چیزوں سے دور رہیں اور پورے ملک اور عوام کی ترقی کا سوچیں تو. ہمارا وطن چند سالوں میں اپنے پاوں پر کھڑا ہو سکتا ہے اور عوامی نمایندے اور حکمران قرض لینا ترک کر دیں تو چند سالوں میں اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکتا ہے اور چند سالوں میں ملک کو ترقی و خوشحالی نصیب ہوسکتی ہے اور ہمارے ادارے دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکتے ہیں اگر وزیراعظم وزراء سے ہر مہینے پوچھ گچھ کرتا رہے تو کوی وجہ نہیں کہ ہمارا ملک آگے نہ بڑھ سکے جو جس کے ذمے کام ہے وہ اسے ایمانداری سے کرے اور ہر شہری اپنے وطن کی ترقی میں ترقی حصہ ڈالے تو بہت جلد ہمارا محبوب وطن ایشین ٹایگر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا ہے اللہ پاک ہمارے سیاستدانوں حکمرانوں اور بیوروکریٹس کو وطن کی محبت نصیب کرے اور عوام کا درد سمجھنے کی توفیق دے آمین ثم آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304855 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More