پاکستان اور زراعت

پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور پاکستان کی معیشت کا زیادہ دارومدار زراعت پر ہے پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی کا روزگار اس سے وابستہ ہے اور پاکستان کا نہری نظام دنیا کا بہترین نظام ہے اور پاکستان گندم چینی اور کپاس میں خودکفیل ہے اور پاکستان کا دریای میدان گندم اور کپاس کی پیداوار کیلیے بہت مشہور ہے اور پاکستان کپڑے کی صنعت میں بھی سب سے آگے ہے مگر جنس کی قیمتوں کا کوی تعین کرنے کیلیے کوی طریقہ کار نہیں اور حکومت نے کسان کو سرمایہ دار کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے اور سرمایہ دار جیسے چاہتا ہے کسان کی اجناس پر چھری پھیر دیتاہے اور اس سے کوی پوچھنے والا تک نہیں ہے اور اگر حکومت اوگرا کی طرز کا ایک ادارہ بنا دے تو شاید قیمتوں کا صجیح تعین ہو سکے کسان بیچارہ محنت کرتے کرتے قبر میں چلا جا تا ہے اور اسکا کوی پرسان حال نہیں ہوتا موجودہ حکومت نے کسان اور زراعت کیلے بہت اقدامات کیے ہیں مگر مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے اور اگر زراعت کا شعبہ مضبوط ہوجائے تو یہ پاکستان کی معیشت کیلیے سونے پے سہاگہ ہو گا کسان کی خوشحالی ساٹھ فیصد عوام کی خوشحالی ہے اور عوام کو تبھی سکون مل سکتا ہے جب اسے خوشحالی میسر ہوگی اور زراعت کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے اور جنس کی قدر سے ہی کسان اور زراعت مضبوط ہو سکتی ہے پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ سرمایہ دار ایک دوسال میں اپنا کاروبار ڈبل کرلیتا ہے جبکہ کسان جبکہ کسان جو اسکے خام مال پیدا کرتاہے وہ وہی کا وہی کھڑا ہے اللہ پاک ہمارے وطن کو ہر شعبے میں ترقی دے اور ہمارا وطن ہر میدان میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے آمین پاکستان زندہ باد
Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304760 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More